انجیل مقدس

International Biblical Association (IBA)

۔توارِیخ ۲ باب 21

1 اور یہوسفط اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور داؤد کے شہر میں اپنے باپ دادا کیساتھ دفن ہوا۔اور اُس کا بیٹا یہورام اُس کی جگہ سلطنت کرنے لگا۔ 2 اور اُس کے بھائی جو یہوسفط کے بیٹے تھے یعنی عزریاہ اور ریحی ایل اور زکریاہ اور عزریاہ اور میکائیل اور سفطیاہ۔یہ سب شاہ اسرائیل یہوسفط کے بیٹے تھے۔ 3 اور اُن کے باپ نے اُن کو چاندی اور سوے اور پیش قیمت چیزوں کے بڑے انعام اور فصیل دار شہر یہوداہ میں عطا کیے لیکن سلطنت یہورام کو دی کیونکہ وہ پہلوٹھا تھا۔ 4 جب یہورام اپنے باپ کی سلطنت پر قائم ہو گیا اور اپنے کو قوی کر لیا تو اُس نے اپنے سب بھائیوں کو اور اسرائیل کے بعض سرداروں کو بھی تلوار سے قتل کیا۔ 5 یہورام جب سلطنت کرنے لگا تو بتیس برس کا تھا اور اُس نے آٹھ برس یروشلیم میں سلطنت کی ۔ 6 اور وہ اخی اب کے گھرانے کی مانند اسرائیل کے بادشاہوں کی راہ پر چلا کیونکہ اخی اب کی بیٹی اُس کی بیوی تھی اور اُس نے وہی کیا جو خُداوند کی نظر میں بُرا ہے۔ 7 تو بھی خُداوند نے داؤد کے خاندان کو ہلاک کرنا نہ چاہا۔اُس عہد کے سبب سے جو اُس نے داؤد سے باندھا تھا اور جیسا اُس نے اُسے اور اُس کی نسل کو ہمیشہ کے لیئے ایک چراغ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ 8 اُسی کے دنوں میں ادوم یہوداہ کی حُکومت سے مُنحرف ہو گیا اور اپنے اُوپر ایک بادشاہ بنا لیا۔ 9 تب یہورام اپنے امیروں اور اپنے سب رتھوں کو ساتھ لے کرعبور کر گیا اور رات کو اُٹھکر ادومیوں کو جو اُسے اور رتھوں کو گھیرے ہوئے تھے مارا۔ 10 سو ادومی یہوداہ سے آج تک مُنحرف ہیں اور اُس ہی وقت لُبناہ بھی اُس کے ہاتھ سے نکل گیا کیونکہ اُس نے خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کو ترک کیا تھا۔ 11 اور اُس کے علاوہ اُس نے یہوداہ کے پہاڑوں میں اُنچے مقا م بنائے اور یروشلیم کے باشندو ں کو زنا کار بنایا اور یہوداہ کو گُمراہ کیا۔ 12 اور ایلیاہ نبی سے اُسے اِس مضمون کا خط ملا کہ خُداوند تیرے باپ داؤد کا خُدا یوں فرماتا ہے اس لیئے کہ تُو نہ اپنے باپ یہوسفط کی راہوں پر اور نہ یہوداہ کے بادشاہ آسا کی راہوں پر چلا ۔ 13 بلکہ اسرائیل کے بادشاہوں کی راہ پر چلا ہے اور یہوداہ اور یروشلیم کے باشندوں کو زنا کار بنایا جیسا اخی اب کے خاندان نے کیا تھا اور اپنے باپ کے گھرانے میں سے اپنے بھائیوں کو جو تُجھ سے اچھے تھے قتل بھی کیا۔ 14 سو دیکھ خُداوند تیرے لوگوں کو اور تیرے بیٹوں اور تیری بیویوں کو اور تیرے سارے مال کو بڑی آفتوں سے ماریگا ۔ 15 اور تُو انتڑیوں کے مرض کے سبب سے سخت بیمار ہو جائیگا یہاں تک کہ تیری انتڑیاں اپس مرض کے سبب سے روز بروز نکلتی جائینگی۔ 16 اور خُداوند نے یہورام کے خلاف فلستیوں اور اُن عربوں کا جو کُوشیوں کی سمت میں رہتے ہیں دل اُبھارا۔ 17 سو وہ یہوداہ پر چڑھائی کر کے اُس میں گُھس آئے اور سارے مال کو جو بادشاہ کے گھر میں ملا اور اُس کے بیٹوں اور اُس کی بیویوں کو بھی لے گئے ایسا ہو کہ یہوآخز کے سوا جو اُس کے بیٹوں میں سے سب سے چھوٹا تھا اُس کا کوئی بیٹا باقی نہ رہا۔ 18 اور اس سب کے بعد خُداوند نے ایک لا علاج مرض اُسکی انتڑیوں میں لگادیا۔ 19 اور کُچھ مُدت کے بعد دو برس کے آخر میں ایسا ہوا کہ اُس کے روگ کے مارے اُس کی انتڑیاں نکل پڑیں اور وہ بُری بیماریوں سے مرگیا اور اُس کے لوگوں نے اُس کے لیئے آگ نہ جلائی جیسا اُس کے باپ داؤد کے لیئے جلاتے تھے ۔ 20 وہ بتیس برس کا تھا جب سلطنت کرنے لگا اور اُس نے آٹھ برس یرشلیم میں سلطنت کی اور وہ بغیر ماتم کے رُخصت ہوا اور اُنہوں نے اُسے داؤد کے شہر میں دفن کیا پر شاہی قبروں میں نہیں۔
1. اور یہوسفط اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور داؤد کے شہر میں اپنے باپ دادا کیساتھ دفن ہوا۔اور اُس کا بیٹا یہورام اُس کی جگہ سلطنت کرنے لگا۔ 2. اور اُس کے بھائی جو یہوسفط کے بیٹے تھے یعنی عزریاہ اور ریحی ایل اور زکریاہ اور عزریاہ اور میکائیل اور سفطیاہ۔یہ سب شاہ اسرائیل یہوسفط کے بیٹے تھے۔ 3. اور اُن کے باپ نے اُن کو چاندی اور سوے اور پیش قیمت چیزوں کے بڑے انعام اور فصیل دار شہر یہوداہ میں عطا کیے لیکن سلطنت یہورام کو دی کیونکہ وہ پہلوٹھا تھا۔ 4. جب یہورام اپنے باپ کی سلطنت پر قائم ہو گیا اور اپنے کو قوی کر لیا تو اُس نے اپنے سب بھائیوں کو اور اسرائیل کے بعض سرداروں کو بھی تلوار سے قتل کیا۔ 5. یہورام جب سلطنت کرنے لگا تو بتیس برس کا تھا اور اُس نے آٹھ برس یروشلیم میں سلطنت کی ۔ 6. اور وہ اخی اب کے گھرانے کی مانند اسرائیل کے بادشاہوں کی راہ پر چلا کیونکہ اخی اب کی بیٹی اُس کی بیوی تھی اور اُس نے وہی کیا جو خُداوند کی نظر میں بُرا ہے۔ 7. تو بھی خُداوند نے داؤد کے خاندان کو ہلاک کرنا نہ چاہا۔اُس عہد کے سبب سے جو اُس نے داؤد سے باندھا تھا اور جیسا اُس نے اُسے اور اُس کی نسل کو ہمیشہ کے لیئے ایک چراغ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ 8. اُسی کے دنوں میں ادوم یہوداہ کی حُکومت سے مُنحرف ہو گیا اور اپنے اُوپر ایک بادشاہ بنا لیا۔ 9. تب یہورام اپنے امیروں اور اپنے سب رتھوں کو ساتھ لے کرعبور کر گیا اور رات کو اُٹھکر ادومیوں کو جو اُسے اور رتھوں کو گھیرے ہوئے تھے مارا۔ 10. سو ادومی یہوداہ سے آج تک مُنحرف ہیں اور اُس ہی وقت لُبناہ بھی اُس کے ہاتھ سے نکل گیا کیونکہ اُس نے خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کو ترک کیا تھا۔ 11. اور اُس کے علاوہ اُس نے یہوداہ کے پہاڑوں میں اُنچے مقا م بنائے اور یروشلیم کے باشندو ں کو زنا کار بنایا اور یہوداہ کو گُمراہ کیا۔ 12. اور ایلیاہ نبی سے اُسے اِس مضمون کا خط ملا کہ خُداوند تیرے باپ داؤد کا خُدا یوں فرماتا ہے اس لیئے کہ تُو نہ اپنے باپ یہوسفط کی راہوں پر اور نہ یہوداہ کے بادشاہ آسا کی راہوں پر چلا ۔ 13. بلکہ اسرائیل کے بادشاہوں کی راہ پر چلا ہے اور یہوداہ اور یروشلیم کے باشندوں کو زنا کار بنایا جیسا اخی اب کے خاندان نے کیا تھا اور اپنے باپ کے گھرانے میں سے اپنے بھائیوں کو جو تُجھ سے اچھے تھے قتل بھی کیا۔ 14. سو دیکھ خُداوند تیرے لوگوں کو اور تیرے بیٹوں اور تیری بیویوں کو اور تیرے سارے مال کو بڑی آفتوں سے ماریگا ۔ 15. اور تُو انتڑیوں کے مرض کے سبب سے سخت بیمار ہو جائیگا یہاں تک کہ تیری انتڑیاں اپس مرض کے سبب سے روز بروز نکلتی جائینگی۔ 16. اور خُداوند نے یہورام کے خلاف فلستیوں اور اُن عربوں کا جو کُوشیوں کی سمت میں رہتے ہیں دل اُبھارا۔ 17. سو وہ یہوداہ پر چڑھائی کر کے اُس میں گُھس آئے اور سارے مال کو جو بادشاہ کے گھر میں ملا اور اُس کے بیٹوں اور اُس کی بیویوں کو بھی لے گئے ایسا ہو کہ یہوآخز کے سوا جو اُس کے بیٹوں میں سے سب سے چھوٹا تھا اُس کا کوئی بیٹا باقی نہ رہا۔ 18. اور اس سب کے بعد خُداوند نے ایک لا علاج مرض اُسکی انتڑیوں میں لگادیا۔ 19. اور کُچھ مُدت کے بعد دو برس کے آخر میں ایسا ہوا کہ اُس کے روگ کے مارے اُس کی انتڑیاں نکل پڑیں اور وہ بُری بیماریوں سے مرگیا اور اُس کے لوگوں نے اُس کے لیئے آگ نہ جلائی جیسا اُس کے باپ داؤد کے لیئے جلاتے تھے ۔ 20. وہ بتیس برس کا تھا جب سلطنت کرنے لگا اور اُس نے آٹھ برس یرشلیم میں سلطنت کی اور وہ بغیر ماتم کے رُخصت ہوا اور اُنہوں نے اُسے داؤد کے شہر میں دفن کیا پر شاہی قبروں میں نہیں۔
  • ۔توارِیخ ۲ باب 1  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 2  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 3  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 4  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 5  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 6  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 7  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 8  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 9  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 10  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 11  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 12  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 13  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 14  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 15  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 16  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 17  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 18  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 19  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 20  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 21  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 22  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 23  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 24  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 25  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 26  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 27  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 28  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 29  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 30  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 31  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 32  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 33  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 34  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 35  
  • ۔توارِیخ ۲ باب 36  
×

Alert

×

Urdu Letters Keypad References