1. اور لوگوں کے سردار یروشیلم میں رہتے تھے اور باقی لوگوں نے قرعے ڈالے کہ ہر دس شخصوں میں سے ایک کو شہر مُقدس یروشیلم میں بسنے کے لئے لائیں اور نو باقی شہروں میں رہیں۔
|
2. اور لوگوں نے اُن سب آدمیوں کو جنہوں نے خوشی سے اپنے آپ کو یروشیلم میں بسنے کے لئے پیش کیا دُعا دی۔
|
3. اس صوبہ کے سردار جو یروشیلم میں آبسے یہ ہیں (پر یہوداہ کے شہروں میں ہر ایک اپنے شہر میں اپنی ہی ملکیت میں رہتا تھایعنی اہل اِسرائیل اور کاہن اور لاوی اور نتنیم اور سُلیمان کے ملازموں کی اَولاد)۔
|
4. اور یروشیلم میں کچھ بنی یہوداہ میں سے عتایاہ بن عزیاہ بن زکریاہ بن امریاہ بن سفطیاہ بن مہلل ایل بنی فارص میں سے ۔
|
7. اور یہ بنی بنیمین ہیں سلوبن مُسلام بن یوئیدبن فدایاہ بن قولایاہ بن معسیاہ بن ایتی ایل بن یسعیاہ ۔
|
12. اور اُنکے بھائی جو ہیکل میں کام کرتے تھے آٹھ سو بائیس اور عدایاہ بن یروحام بن فللیاہ بن امضی بن زکریاہ بن فشحور بن ملکیاہ۔
|
13. اور اُسکے بھائی آبائی خاندانوں کے رئیس دو سو بیالیس اور امشی بن عزرایل بن اخسی بن مسیلموت بن اِمیر۔
|
17. اور متنیاہ بن میکا بن زبدی بن آسف سردار تھا جو دُعا کے وقت شُکرگذاری شُروع کرنے میں پیشوا تھا اور بقبوقیاہ اُسکے بھائیوں میں سے دُوسرے درجہ پر تھا اور عبدابن سموع بن جلال بن یدوتون۔
|
20. اور اِسرائیلیوں اور کاہنوں اور لاویوں کے باقی لوگ یہوادہ کے سب شہروں میں اپنی اپنی ملکیت میں رہتے تھے۔
|
22. اور عزی بن بانی بن حسبیاہ بن متنیاہ بن میکاہ جو آسف کی اَولاد یعنی گانے والوں میں سے تھا یروشیلم میں اُن لاویوں کا ناظم تھا جو خدا کے گھر کے کام پر مُقرر تھے۔
|
23. کیونکہ اُنکی بابت بادشاہ کی طرف سے حکم ہو چکا تھا اور گانے والوں کے لئے ہر روز کی ضرورت کے مطابق مُقررہ رسد تھی ۔
|
24. اور فتحیاہ بن مشیزبیل جوزارح بن یہوداہ کی اَولاد میں سے تھا رعیت کے سب مُعاملات کے لئے بادشاہ کے حضور رہتا تھا۔
|
25. رہے گاؤں اور اُنکے کھیت سو بنی یہوداہ میں سے کچھ لوگ قریت اربع اور اُسکے قصبوں میں اور دِیبون اور اُسکے قصبوں میں اور یقبضی ایل اور اُسکے گاؤں میں رہتے تھے۔
|
30. زانواح عدلام اور اُنکے گاؤں میں ۔لکیس اور اُسکے کھیتوں میں عزیقہ اور اُسکے قصبوں میں یوں وہ ببرسبع سے ہنوم کی وادی تک ڈیروں میں رہتے تھے۔
|