نحمیاہ 11 : 1 (URV)
اور لوگوں کے سردار یروشیلم میں رہتے تھے اور باقی لوگوں نے قرعے ڈالے کہ ہر دس شخصوں میں سے ایک کو شہر مُقدس یروشیلم میں بسنے کے لئے لائیں اور نو باقی شہروں میں رہیں۔
نحمیاہ 11 : 2 (URV)
اور لوگوں نے اُن سب آدمیوں کو جنہوں نے خوشی سے اپنے آپ کو یروشیلم میں بسنے کے لئے پیش کیا دُعا دی۔
نحمیاہ 11 : 3 (URV)
اس صوبہ کے سردار جو یروشیلم میں آبسے یہ ہیں (پر یہوداہ کے شہروں میں ہر ایک اپنے شہر میں اپنی ہی ملکیت میں رہتا تھایعنی اہل اِسرائیل اور کاہن اور لاوی اور نتنیم اور سُلیمان کے ملازموں کی اَولاد)۔
نحمیاہ 11 : 4 (URV)
اور یروشیلم میں کچھ بنی یہوداہ میں سے عتایاہ بن عزیاہ بن زکریاہ بن امریاہ بن سفطیاہ بن مہلل ایل بنی فارص میں سے ۔
نحمیاہ 11 : 5 (URV)
اور معسیا ہ بن باروک بن کل حوزہ بن حزایاہ بن عدایاہ بن یویریب بن زکریاہ بن شلونی۔
نحمیاہ 11 : 6 (URV)
سب بنی فارص جو یروشیلم میں بسے چار سو اڑسٹھ سُورماتھے۔
نحمیاہ 11 : 7 (URV)
اور یہ بنی بنیمین ہیں سلوبن مُسلام بن یوئیدبن فدایاہ بن قولایاہ بن معسیاہ بن ایتی ایل بن یسعیاہ ۔
نحمیاہ 11 : 8 (URV)
پھر جبی سلی اور نو سو اٹھائیس آدمی۔
نحمیاہ 11 : 9 (URV)
اور یوایل بن زکری اُنکا ناظم تھا اور یہوادہ بن ہسنوہ شہر کے حاکم کا نائب تھا۔
نحمیاہ 11 : 10 (URV)
کاہنوں میں سے یدعیاہ بن یویریب اور یاکین ۔
نحمیاہ 11 : 11 (URV)
شرایاہ بن خلقیاہ بن مُسلام بن صدوق بن مرایوت بن اخیطوب خدا کے گھرکا ناظم ۔
نحمیاہ 11 : 12 (URV)
اور اُنکے بھائی جو ہیکل میں کام کرتے تھے آٹھ سو بائیس اور عدایاہ بن یروحام بن فللیاہ بن امضی بن زکریاہ بن فشحور بن ملکیاہ۔
نحمیاہ 11 : 13 (URV)
اور اُسکے بھائی آبائی خاندانوں کے رئیس دو سو بیالیس اور امشی بن عزرایل بن اخسی بن مسیلموت بن اِمیر۔
نحمیاہ 11 : 14 (URV)
اور اُنکے بھائی زبردست سُورما ایک سو اٹھائیس اور اُنکا سردار زبدی ایل بن ہجدولیم تھا۔
نحمیاہ 11 : 15 (URV)
اور لاویوں میں سے سمعیاہ بن حسوب بن عزرِیقام بن حسبیاہ بن نبی ۔
نحمیاہ 11 : 16 (URV)
اور سبتی اور یوزباد لاویوں کے رئیسوں میں سے خدا کے گھر کے باہر کے کام پر مُقر ر تھے۔
نحمیاہ 11 : 17 (URV)
اور متنیاہ بن میکا بن زبدی بن آسف سردار تھا جو دُعا کے وقت شُکرگذاری شُروع کرنے میں پیشوا تھا اور بقبوقیاہ اُسکے بھائیوں میں سے دُوسرے درجہ پر تھا اور عبدابن سموع بن جلال بن یدوتون۔
نحمیاہ 11 : 18 (URV)
مقدس شہر میں کُل دو سو چوراسی لاوی تھے۔
نحمیاہ 11 : 19 (URV)
اور دربان عقوب اور طلمون اور اُنکے بھائی جو پھاٹکوں کی نگہبانی کرتے تھے ایک سو بہتر تھے۔
نحمیاہ 11 : 20 (URV)
اور اِسرائیلیوں اور کاہنوں اور لاویوں کے باقی لوگ یہوادہ کے سب شہروں میں اپنی اپنی ملکیت میں رہتے تھے۔
نحمیاہ 11 : 21 (URV)
پر نتنیم عوفل میں بسے ہوئے تھے اور ضیحا اور جسفا نتنیم پر مُقرر تھے۔
نحمیاہ 11 : 22 (URV)
اور عزی بن بانی بن حسبیاہ بن متنیاہ بن میکاہ جو آسف کی اَولاد یعنی گانے والوں میں سے تھا یروشیلم میں اُن لاویوں کا ناظم تھا جو خدا کے گھر کے کام پر مُقرر تھے۔
نحمیاہ 11 : 23 (URV)
کیونکہ اُنکی بابت بادشاہ کی طرف سے حکم ہو چکا تھا اور گانے والوں کے لئے ہر روز کی ضرورت کے مطابق مُقررہ رسد تھی ۔
نحمیاہ 11 : 24 (URV)
اور فتحیاہ بن مشیزبیل جوزارح بن یہوداہ کی اَولاد میں سے تھا رعیت کے سب مُعاملات کے لئے بادشاہ کے حضور رہتا تھا۔
نحمیاہ 11 : 25 (URV)
رہے گاؤں اور اُنکے کھیت سو بنی یہوداہ میں سے کچھ لوگ قریت اربع اور اُسکے قصبوں میں اور دِیبون اور اُسکے قصبوں میں اور یقبضی ایل اور اُسکے گاؤں میں رہتے تھے۔
نحمیاہ 11 : 26 (URV)
اور یشوع اور مولادہ اور بیت فلط میں۔
نحمیاہ 11 : 27 (URV)
اور حصرسوعال اور بیر سبع اور اُسکے قصبوں میں۔
نحمیاہ 11 : 28 (URV)
اور صقلاج اور مقوناہ اور اُسکے قصبوں میں۔
نحمیاہ 11 : 29 (URV)
اور عین رِمون اور صارعاہ اور یارموت میں۔
نحمیاہ 11 : 30 (URV)
زانواح عدلام اور اُنکے گاؤں میں ۔لکیس اور اُسکے کھیتوں میں عزیقہ اور اُسکے قصبوں میں یوں وہ ببرسبع سے ہنوم کی وادی تک ڈیروں میں رہتے تھے۔
نحمیاہ 11 : 31 (URV)
اوربنی بنیمین بھی جبع سے لیکر آگے مکماس اور عنیاہ اور بیت ایل اور اُسکے قصبوں میں۔
نحمیاہ 11 : 32 (URV)
اور عنتوت اور نوب اور عننیاہ ۔
نحمیاہ 11 : 33 (URV)
اور حاصور اور رامہ اور جتیم ۔
نحمیاہ 11 : 34 (URV)
اور حادید اور ضبوعیم اور نبلاط۔
نحمیاہ 11 : 35 (URV)
اور نود اور اونو یعنی کاریگروں کی وادی میں رہتے تھے۔
نحمیاہ 11 : 36 (URV)
اور لاویوں میں سے بعض فریق جو یہوداہ میں تھے وہ بنیمین سے مل گئے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: