1. اور بنی یہوداہ کے قبیلہ کا حصہ ان کے گھرانوں کے مطابق قرعہ ڈال کر ادوم کی سرحد تک اور جنوب میں دشت صین تک جو جنوب کے انتہائی حصہ میں واقع ہے ٹھہرا۔
|
3. اور وہ عقربیم کی چڑھائی کی جنوبی سمت سے نکل صین ہوتی ہوئی قادس برنیع کے جنوب کو گئی ۔پھر حصرون کے پاس سے ادار کو جا کر قرقع کو مڑی ۔
|
4. اور وہاں سے عضمون ہوتی ہوئی مصر کے نالے کو جا نکلی اور اس حد کا خاتمہ سمندر پر ہوا ۔یہی تمہاری جنوبی سرحد ہوگی۔
|
5. اور مشرقی سرحد یردن کے دہانہ ک دریا ی شور ہی ٹھہرا اور اس کی شمالی حد اس دریا کی اس کھاڑی سے جو یردن کے دہانہ پر ہے شروع ہوئی۔
|
6. اور یہ حد بیت حجلہ کو جا کر اور بیت العرابہ کے شمال سے گذر کر روبن کے بیٹے بوہن کے پتھر کو پہنچی ۔
|
7. پھر وہاں سے وہ حد عکور کی وادی ہوتی ہوئی دبیر کو گئی اور وہاں سے شمال کی سمت چل کر جلجال کے سامنے جو ادمیم کی چڑھائی کے مقابل ہے جا نکلی ۔یہ چڑھائی ندی کے جنوب میں ہے۔ پھر وہ حد عین شمس کے چشموں کے پا س ہو کر عین راجل پہنچی ۔
|
8. پھر وہی حد ہنوم کے بیٹے کی وادی میں سے ہو کر یبوسیوں کی بستی کے جنوب کو گئی۔یروشلیم وہی ہے اور وہاں سے اس پہاڑ کی چوٹی کو جا نکلی جو وادی ہنوم کے مقابل مغرب کی طرف اور رفائیم کی وادی کے شمالی انتہائی حصہ میں واقع ہے ۔
|
9. پھر وہی حد پہاڑ کی چوٹی سے آب نفتوح کے چشمہ کو گئی اور وہاں سے کوہ عفرون کے شہر وں کے پاس جانکلی اور ادھر سے بعلہ تک جو قریت یعریم ہے پہنچی ۔
|
10. اور بعلہ سے ہو کر مغرب کی سمت کوہ شعیر کو پھری اور کوہ یعریم کے جو کسلون بھی کہلاتا ہے شمالی دامن کے پاس سے گذر کر بیت شمس کی طرف اترتی ہوئی تمنہ کو گئی ۔
|
11. اور وہاں سے وہ حد عقرون کے شمال کو جا نکلی ۔پھر وہ سکرون سے ہو کر کوہ بعلہ کے پاس سے گذرتی ہوئی یبنی ایل پر جا نکلی اور اس حد کا خاتمہ سمندر پر ہوا ۔
|
12. اورمغربی سرحد بڑا سمندر اور اسکا ساحل تھا ۔بنی یہوداہ کی چاروں طرف کی حد انکے گھرانوں کے مطابق یہی ہے ۔
|
13. اور یشوع نے اس حکم کے مطابق جو خداوند نے اسے دیا تھا یفنہ کے بیٹے کالب کو بنی یہوداہ کے درمیان عناق کے باپ اربع کا شہرقریت اربع جو حبرون ہے حصہ دیا ۔
|
14. سو کالب نے وہاں سے عناق کے تینوں بیٹوں یعنی سیسی اور اخیمان اور تلمی کو جو بنی عناق ہیں نکال دیا۔
|
18. جب وہ اس کے پاس آئی تو اس نے اس آدمی کو ابھارا کہ وہ اسکے باپ سے ایک کھیت مانگے ۔سو وہ اپنے گدھے پر سے اتر پڑی۔ تب کالب نے اس سے کہا تو کیا چاہتی ہے ؟
|
19. اس نے کہا مجھے برکت دے کیونکہ تو نے جنوب کے ملک میں کچھ زمین مجھے عنایت کی ہے ۔سو مجھے پانی کے چشمے بھی دے ۔تب اس نے اسے اوپر کے چشمے اور نیچے کے چشمے عنایت کئے ۔
|
47. اشدود اپنے شہروں اور گاﺅں سمیت اور غزہ اپنے شہروں اور گاﺅں سمیت مصر کی ندی اور بڑے سمندر اور اسکے ساحل تک ۔
|
63. اور یبوسیوں کو جو یروشلیم کے باشندے تھے بنی یہوداہ نکال نہ سکے ۔سو یبوسی بنی یہوداہ کے ساتھ آج کے دن تک یروشلیم میں بسے ہوئے ہیں ۔
|