یشوؔع 15 : 1 (URV)
اور بنی یہوداہ کے قبیلہ کا حصہ ان کے گھرانوں کے مطابق قرعہ ڈال کر ادوم کی سرحد تک اور جنوب میں دشت صین تک جو جنوب کے انتہائی حصہ میں واقع ہے ٹھہرا۔
یشوؔع 15 : 2 (URV)
اور ان کی جنوبی حد دریای شور کے انتہائی حصہ کی اس کھاڑی سے جسکا رخ جنوب کی طرف ہے شروع ہوئی ۔
یشوؔع 15 : 3 (URV)
اور وہ عقربیم کی چڑھائی کی جنوبی سمت سے نکل صین ہوتی ہوئی قادس برنیع کے جنوب کو گئی ۔پھر حصرون کے پاس سے ادار کو جا کر قرقع کو مڑی ۔
یشوؔع 15 : 4 (URV)
اور وہاں سے عضمون ہوتی ہوئی مصر کے نالے کو جا نکلی اور اس حد کا خاتمہ سمندر پر ہوا ۔یہی تمہاری جنوبی سرحد ہوگی۔
یشوؔع 15 : 5 (URV)
اور مشرقی سرحد یردن کے دہانہ ک دریا ی شور ہی ٹھہرا اور اس کی شمالی حد اس دریا کی اس کھاڑی سے جو یردن کے دہانہ پر ہے شروع ہوئی۔
یشوؔع 15 : 6 (URV)
اور یہ حد بیت حجلہ کو جا کر اور بیت العرابہ کے شمال سے گذر کر روبن کے بیٹے بوہن کے پتھر کو پہنچی ۔
یشوؔع 15 : 7 (URV)
پھر وہاں سے وہ حد عکور کی وادی ہوتی ہوئی دبیر کو گئی اور وہاں سے شمال کی سمت چل کر جلجال کے سامنے جو ادمیم کی چڑھائی کے مقابل ہے جا نکلی ۔یہ چڑھائی ندی کے جنوب میں ہے۔ پھر وہ حد عین شمس کے چشموں کے پا س ہو کر عین راجل پہنچی ۔
یشوؔع 15 : 8 (URV)
پھر وہی حد ہنوم کے بیٹے کی وادی میں سے ہو کر یبوسیوں کی بستی کے جنوب کو گئی۔یروشلیم وہی ہے اور وہاں سے اس پہاڑ کی چوٹی کو جا نکلی جو وادی ہنوم کے مقابل مغرب کی طرف اور رفائیم کی وادی کے شمالی انتہائی حصہ میں واقع ہے ۔
یشوؔع 15 : 9 (URV)
پھر وہی حد پہاڑ کی چوٹی سے آب نفتوح کے چشمہ کو گئی اور وہاں سے کوہ عفرون کے شہر وں کے پاس جانکلی اور ادھر سے بعلہ تک جو قریت یعریم ہے پہنچی ۔
یشوؔع 15 : 10 (URV)
اور بعلہ سے ہو کر مغرب کی سمت کوہ شعیر کو پھری اور کوہ یعریم کے جو کسلون بھی کہلاتا ہے شمالی دامن کے پاس سے گذر کر بیت شمس کی طرف اترتی ہوئی تمنہ کو گئی ۔
یشوؔع 15 : 11 (URV)
اور وہاں سے وہ حد عقرون کے شمال کو جا نکلی ۔پھر وہ سکرون سے ہو کر کوہ بعلہ کے پاس سے گذرتی ہوئی یبنی ایل پر جا نکلی اور اس حد کا خاتمہ سمندر پر ہوا ۔
یشوؔع 15 : 12 (URV)
اورمغربی سرحد بڑا سمندر اور اسکا ساحل تھا ۔بنی یہوداہ کی چاروں طرف کی حد انکے گھرانوں کے مطابق یہی ہے ۔
یشوؔع 15 : 13 (URV)
اور یشوع نے اس حکم کے مطابق جو خداوند نے اسے دیا تھا یفنہ کے بیٹے کالب کو بنی یہوداہ کے درمیان عناق کے باپ اربع کا شہرقریت اربع جو حبرون ہے حصہ دیا ۔
یشوؔع 15 : 14 (URV)
سو کالب نے وہاں سے عناق کے تینوں بیٹوں یعنی سیسی اور اخیمان اور تلمی کو جو بنی عناق ہیں نکال دیا۔
یشوؔع 15 : 15 (URV)
اور وہ وہاں سے دبیر کے باشندوں پر چڑھ گیا ۔دبیر کا قدیمی نام قریت سفر تھا ۔
یشوؔع 15 : 16 (URV)
اور کالب نے کہا جو کوئی قریت سفر کو مار کر اس کو سر کر لے اسے میں اپنی بیٹی عکسہ بیاہ دونگا ۔
یشوؔع 15 : 17 (URV)
تب کالب کے بھائی قنز کے بیٹے غتنی ایل نے اس کو سر کر لیا ۔سو اس نے اپنی بیٹی عکسہ اسے بیاہ دی۔
یشوؔع 15 : 18 (URV)
جب وہ اس کے پاس آئی تو اس نے اس آدمی کو ابھارا کہ وہ اسکے باپ سے ایک کھیت مانگے ۔سو وہ اپنے گدھے پر سے اتر پڑی۔ تب کالب نے اس سے کہا تو کیا چاہتی ہے ؟
یشوؔع 15 : 19 (URV)
اس نے کہا مجھے برکت دے کیونکہ تو نے جنوب کے ملک میں کچھ زمین مجھے عنایت کی ہے ۔سو مجھے پانی کے چشمے بھی دے ۔تب اس نے اسے اوپر کے چشمے اور نیچے کے چشمے عنایت کئے ۔
یشوؔع 15 : 20 (URV)
بنی یہوداہ کے قبیلہ کی میراث انکے گھرانوں کے مطابق یہ ہے ۔
یشوؔع 15 : 21 (URV)
اور ادوم کی سرحد کی طرف جنوب میں بنی یہوداہ کے انتہائی شہر یہ ہیں ۔قبضی ایل اور عیدر اور یجور ۔
یشوؔع 15 : 22 (URV)
اور قینہ اور دیمونہ اور عدعدہ ۔
یشوؔع 15 : 23 (URV)
اور قادس اور حصور اتنان ۔
یشوؔع 15 : 24 (URV)
زیف اور تلم اور بعلوت ۔
یشوؔع 15 : 25 (URV)
اور حصور اور حدتہ اور قریت حصرون جو حصور ہے۔
یشوؔع 15 : 26 (URV)
اور امام اور سمع اور مولادہ ۔
یشوؔع 15 : 27 (URV)
اور حصار جدہ اور حشمون اور بیت فلط ۔
یشوؔع 15 : 28 (URV)
اور حصر سوعال اور بیرسبع اور بزیوتیاہ ۔
یشوؔع 15 : 29 (URV)
بعلہ اور عییم اور عضم ۔
یشوؔع 15 : 30 (URV)
اور التولد اور کسیل اور حرمہ ۔
یشوؔع 15 : 31 (URV)
اور صقلاح اور مدمنہ اور سنسناہ۔
یشوؔع 15 : 32 (URV)
اور لباﺅت اور سلحیم اور عین اور رمون ۔یہ سب انتیس شہر ہیں اور انکے گاﺅں بھی ہیں ۔
یشوؔع 15 : 33 (URV)
اور نشیب کی زمین میں استال اور صرعا ہ اور اسناہ ۔
یشوؔع 15 : 34 (URV)
اور نوح اور عین جنیم ۔نفوح اور عینام ۔
یشوؔع 15 : 35 (URV)
یرموت اور عدلام ۔شوکہ اور عزیقہ ۔
یشوؔع 15 : 36 (URV)
اور شعریم ور عدییم اور جدیرہ ور جدیرتیم ۔یہ چودہ شہر ہیں اور انکے گاﺅں بھی ہیں ۔
یشوؔع 15 : 37 (URV)
ضنان اور حداشہ اور مجدل جد ۔
یشوؔع 15 : 38 (URV)
اور دلعان اور مصفاہ او ر یقتی ایل۔
یشوؔع 15 : 39 (URV)
لکیس اور بصقت اور عجلون ۔
یشوؔع 15 : 40 (URV)
اور کبون اور لحمام اور کتلیس ۔
یشوؔع 15 : 41 (URV)
ساور جدیر وت اور بیت دجون اور نعمہ اور مقیدہ۔ یہ سولہ شہر ہیں اور ان کے گاﺅں بھی ہیں ۔
یشوؔع 15 : 42 (URV)
لبناہ اور عتر اور عسن ۔
یشوؔع 15 : 43 (URV)
اور یفتاح اور اسنہ اور نصیب ۔
یشوؔع 15 : 44 (URV)
اور قعیلہ اور اکزیت اور مرسیہ ۔یہ نو شہر ہیں اور انکے گاﺅں بھی ہیں۔
یشوؔع 15 : 45 (URV)
عقرون اور اسکے قصبے اور گاﺅں ۔
یشوؔع 15 : 46 (URV)
عقرون سے سمندر تک اشدود کے پاس کے سب شہر اور ان کے گاﺅں ۔
یشوؔع 15 : 47 (URV)
اشدود اپنے شہروں اور گاﺅں سمیت اور غزہ اپنے شہروں اور گاﺅں سمیت مصر کی ندی اور بڑے سمندر اور اسکے ساحل تک ۔
یشوؔع 15 : 48 (URV)
اور کوہستانی ملک میں سیر اور یتیرا ور شوکہ ۔
یشوؔع 15 : 49 (URV)
اور دناہ اور قریت سنہ جو دبیر ہے ۔
یشوؔع 15 : 50 (URV)
اور عناب اور استموہ اور عنیم ۔
یشوؔع 15 : 51 (URV)
اور جشن اور حولون اور جلوہ یہ گیارہ شہر ہیں اور ان کے گاﺅں بھی ہیں ۔
یشوؔع 15 : 52 (URV)
اراب اور دوماہ اور اشعان۔
یشوؔع 15 : 53 (URV)
اور ینیم اور بیت تفوح اور افیقہ ۔
یشوؔع 15 : 54 (URV)
اور حمطہ اور قریت اربع جو حبرون ہے اور صیعور ۔یہ نو شہر ہیں اور انکے گاﺅں بھی ہیں۔
یشوؔع 15 : 55 (URV)
معون کرمل اور زیف اور یوطہ ۔
یشوؔع 15 : 56 (URV)
اور یزعیل اور یقدعام اور ز نوح ۔
یشوؔع 15 : 57 (URV)
قین جبعہ اور تمنہ ۔یہ دس شہر ہیں اور ان کے گاﺅں بھی ہیں ۔
یشوؔع 15 : 58 (URV)
حلحول اور بیت صور اور جدور ۔
یشوؔع 15 : 59 (URV)
اور معرات اور بیت عنوت اور التقون ۔یہ چھ شہر ہیں اور انکے گاﺅں بھی ہیں۔
یشوؔع 15 : 60 (URV)
قریت بعل جو قریت یعریم ہے اور ربہ یہ دو شہر ہیں اور ان کے گاﺅں بھی ہیں ۔
یشوؔع 15 : 61 (URV)
اور بیابان میں بیت عرابہ اور مدین اور سکاکہ ۔
یشوؔع 15 : 62 (URV)
اور نبسان اور نمک کا شہر اور عین جدی ۔یہ چھ شہر ہیں اور انکے گاﺅں بھی ہیں ۔
یشوؔع 15 : 63 (URV)
اور یبوسیوں کو جو یروشلیم کے باشندے تھے بنی یہوداہ نکال نہ سکے ۔سو یبوسی بنی یہوداہ کے ساتھ آج کے دن تک یروشلیم میں بسے ہوئے ہیں ۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: