انجیل مقدس

خدا کا فضل تحفہ
1. اَے خُداوند تُو ہی میری پناہ ہے۔ مجھے کبھی شرمندہ نہ ہونے دے۔
2. اپنی صداقت میں مجھے رہائی دے اور چھُڑا۔میری طرف کان لگا اور مجھے بچا لے۔
3. تُو میرے لئے سُکونت کی چٹان ہو جہاں میَں برابر جاسکوں۔تُو نے بچانے کا حُکم دیدیا ہے۔کیونکہ میری چٹان اور میرا قلعہ تُو ہی ہے۔
4. اَے میرے خُدا! مُجھے شریر کے ہاتھ سے ناراستاور بے درد آدمی کے ہاتھ سے چھُڑا۔
5. کیونکہ اَے خُدا وند! تُو ہی میری اُمید ہے۔لڑکپن سے میرا توکُل تجھ پر ہے۔
6. تُو پَیدایش ہی سے مجھے سنبھالتا آیا ہے۔تُو میری ماں کے بطن ہی سے میرا شفیق رہا ہے۔ سو میَں سدا تیری سِتایش کرتا رہوں گا۔
7. میَں بہتوں کے لئے حَیرت کا باعث ہوُں۔ لیکن تُو میری مُحکم پناہ گاہ ہے۔
8. میرا مُنہ تیری سِتایش سے اور تیری تعظیم سے دِن بھر پُر رہیگا۔
9. (9-10) بُڑھاپے کے وقت مجھے ترک نہ کر ۔ میری ضعیفی میں مُجھے چھوڑ نہ دے۔ کیونکہ میرے دُشمن میرے بارے میں باتیں کرتے ہیں اور جو میری گھات میں ہیں وہ آپس میں مشورہ کرتے ہین۔
10.
11. اور کہتے ہیں کہ خُدا نے اُسے چھوڑ دیا ہے۔ اُسکا پیچھا کرو اور پکڑ لو کیونکہ چھُڑانے والا کوئی نہیں۔
12. اَے خُدا مجھ سے دور نہ رہ! اَے خُدا! میری مدد کے لئے جلدی کر۔
13. میری جان کے مُخالِف شرمندہ اور فنا ہو جائیں۔ میرا نُقصان چاہنے والے ملامت اور رُسوائی سے مُلبس ہوں۔
14. لیکن میَں ہمیشہ اُمید رکھوُنگا اور تیری تعریف اَور بھی زیادہ کیا کرونگا۔
15. میرا مُنہ تیری صداقت کا اور تیری نجات کا بیان دِن بھر کریگا۔ کیونکہ مجھے اُنکا شُمار معلوم نہیں۔
16. میَں خُداوند خُدا کی قُدرت کے کاموں کا اظہار کروُنگا۔ میَں صِرف تیری ہی صداقت کا ذِکر کروُنگا۔
17. اَے خُدا! تُو مجھے بچپن سے سِکھاتا آیا ہے اور میَں اب تک تیرے عجائب کا بیان کرتا رہا ہوں۔
18. اَے خُدا! جب میَں بُڈّھا اور سر سفید ہو جاؤں تو مجھے ترک نہ کرنا جب تک کہ میَں تیری قدرت آیندہ پُشت پر اور تیرا زور ہر آنے والے پر ظاہر نہ کردوں۔
19. اَے خُدا! تیری صداقت بھی بہت بلند ہے۔اَے خُدا! تیری مانِند کوَن ہےجِس نے بڑے بڑے کام کئے ہیں؟
20. تُو جِس نے ہمکو بہت اور سخت تکلیفیں دِکھائی ہیں پھر ہمکو زندہ کرےگا۔ اور زمین کے اسفل سے ہمیں پھر اُوپر لے اُئیگا۔
21. تُو میری عظمت کو بڑھا اور پھر کر مجھے تسلی دے۔
22. اَے میرے خُدا! میَں بربط پر تیری ہاں تیری سچّائی کی حمد کروُنگا۔ اَے اِسراؔئیل کے قُدوس! میَں سِتار کے ساتھ مدح سرائی کرونگا۔
23. جب میَں تیری مدح سرائی کرونگا تو میرے ہونٹ نہایت شادمان ہونگے اور میری جان بھی جِسکا تو نے فدیہ دیا ہے۔
24. اور میری زُبان دِن بھر تیری صداقت کا ذِکر کریگی کیونکہ میرا نُقصان چاہنے والے شرمِندہ اور پشیمان ہوئے ہیں۔

Notes

No Verse Added

Total 150 ابواب, Selected باب 71 / 150
زبُور 71:136
1 اَے خُداوند تُو ہی میری پناہ ہے۔ مجھے کبھی شرمندہ نہ ہونے دے۔ 2 اپنی صداقت میں مجھے رہائی دے اور چھُڑا۔میری طرف کان لگا اور مجھے بچا لے۔ 3 تُو میرے لئے سُکونت کی چٹان ہو جہاں میَں برابر جاسکوں۔تُو نے بچانے کا حُکم دیدیا ہے۔کیونکہ میری چٹان اور میرا قلعہ تُو ہی ہے۔ 4 اَے میرے خُدا! مُجھے شریر کے ہاتھ سے ناراستاور بے درد آدمی کے ہاتھ سے چھُڑا۔ 5 کیونکہ اَے خُدا وند! تُو ہی میری اُمید ہے۔لڑکپن سے میرا توکُل تجھ پر ہے۔ 6 تُو پَیدایش ہی سے مجھے سنبھالتا آیا ہے۔تُو میری ماں کے بطن ہی سے میرا شفیق رہا ہے۔ سو میَں سدا تیری سِتایش کرتا رہوں گا۔ 7 میَں بہتوں کے لئے حَیرت کا باعث ہوُں۔ لیکن تُو میری مُحکم پناہ گاہ ہے۔ 8 میرا مُنہ تیری سِتایش سے اور تیری تعظیم سے دِن بھر پُر رہیگا۔ 9 (9-10) بُڑھاپے کے وقت مجھے ترک نہ کر ۔ میری ضعیفی میں مُجھے چھوڑ نہ دے۔ کیونکہ میرے دُشمن میرے بارے میں باتیں کرتے ہیں اور جو میری گھات میں ہیں وہ آپس میں مشورہ کرتے ہین۔ 10 11 اور کہتے ہیں کہ خُدا نے اُسے چھوڑ دیا ہے۔ اُسکا پیچھا کرو اور پکڑ لو کیونکہ چھُڑانے والا کوئی نہیں۔ 12 اَے خُدا مجھ سے دور نہ رہ! اَے خُدا! میری مدد کے لئے جلدی کر۔ 13 میری جان کے مُخالِف شرمندہ اور فنا ہو جائیں۔ میرا نُقصان چاہنے والے ملامت اور رُسوائی سے مُلبس ہوں۔ 14 لیکن میَں ہمیشہ اُمید رکھوُنگا اور تیری تعریف اَور بھی زیادہ کیا کرونگا۔ 15 میرا مُنہ تیری صداقت کا اور تیری نجات کا بیان دِن بھر کریگا۔ کیونکہ مجھے اُنکا شُمار معلوم نہیں۔ 16 میَں خُداوند خُدا کی قُدرت کے کاموں کا اظہار کروُنگا۔ میَں صِرف تیری ہی صداقت کا ذِکر کروُنگا۔ 17 اَے خُدا! تُو مجھے بچپن سے سِکھاتا آیا ہے اور میَں اب تک تیرے عجائب کا بیان کرتا رہا ہوں۔ 18 اَے خُدا! جب میَں بُڈّھا اور سر سفید ہو جاؤں تو مجھے ترک نہ کرنا جب تک کہ میَں تیری قدرت آیندہ پُشت پر اور تیرا زور ہر آنے والے پر ظاہر نہ کردوں۔ 19 اَے خُدا! تیری صداقت بھی بہت بلند ہے۔اَے خُدا! تیری مانِند کوَن ہےجِس نے بڑے بڑے کام کئے ہیں؟ 20 تُو جِس نے ہمکو بہت اور سخت تکلیفیں دِکھائی ہیں پھر ہمکو زندہ کرےگا۔ اور زمین کے اسفل سے ہمیں پھر اُوپر لے اُئیگا۔ 21 تُو میری عظمت کو بڑھا اور پھر کر مجھے تسلی دے۔ 22 اَے میرے خُدا! میَں بربط پر تیری ہاں تیری سچّائی کی حمد کروُنگا۔ اَے اِسراؔئیل کے قُدوس! میَں سِتار کے ساتھ مدح سرائی کرونگا۔ 23 جب میَں تیری مدح سرائی کرونگا تو میرے ہونٹ نہایت شادمان ہونگے اور میری جان بھی جِسکا تو نے فدیہ دیا ہے۔ 24 اور میری زُبان دِن بھر تیری صداقت کا ذِکر کریگی کیونکہ میرا نُقصان چاہنے والے شرمِندہ اور پشیمان ہوئے ہیں۔
Total 150 ابواب, Selected باب 71 / 150
Common Bible Languages
West Indian Languages
×

Alert

×

urdu Letters Keypad References