2. بنی اسرائیل اپنے اپنے ڈیرے اپنے اپنے جھنڈے کے پاس اور اپنے اپنے آبائی خاندان کے علم کے ساتھ خیمہ اجتماع کے مقابل اور اس کے گردا گرد لگائیں
|
3. اور جو مشرق کی طرف جدھر سے سورج نکلتا ہے اپنے ڈیرے اپنے دَلوں کے مطابق لگائیں وہ یہوداہ کے جھنڈے کی چھاؤنی کے لوگ ہوں اور عمینداب کا بیٹا نحسون بنی یہوداہ کا سردار ہو
|
9. سو جتنے یہوداہ کی چھاؤنی میں اپنے اپنے دَل کے مطابق گنے گئے وہ ایک لاکھ چھیاسی ہزار چار سو تھے پہلے یہی کوچ کیا کریں
|
10. اور جنوب کی طرف اپنے دَلوں کے مطابق روبن کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اور شدیور کا بیٹا الیصور بنی روبن کا سردار ہو
|
12. اور ان کے قریب شمعون کے قبیلہ کے لوگ ڈیرے ڈالیں اور صوری شدی کا بیٹا سلومی ایل بنی شمعون کا سردار ہو
|
16. 16سو سو جتنے یہوداہ کی چھاؤنی میں اپنے اپنے دَل کے مطابق گنے گئے وہ ایک لاکھ اکاون ہزار چار سو پچاس تھے کوچ کے وقت دوسری نوبت ان لوگوں کی ہو
|
17. پھر خیمہ اجتماع مع لاویوں کی چھاؤنی کے جو اور چھاؤنیوں کے بیچ ہو گی آگے جائے اور جس طرح سے لاوی ڈیرے لگائیں اسی طر ح سے وہ اپنی اپنی جگہ اور اپنےا پنے جھنڈے کے پاس چلیں
|
18. اور مغرب کی طرف اپنے دَلوں کے مطابق افرائیم کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اور عمیہود کا بیٹا الیسع بنی افرائیم کا سردار ہو
|
24. سو جتنے افرائیم کی چھاؤنی میں اپنے دَل کے مطابق گنے گئے وہ ایک لاکھ آٹھ ہزار ایک سو تھے کوچ کے وقت تیسری نوبت ان کی ہو
|
25. اور شمال کی طر ف اپنے دَلوں کے مطابق دان کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اور عمیشدی کا بیٹا اخیعزر بنی دان کا سردار ہو
|
31. سو جتنے دان کی چھاؤنی میں گنے گئے وہ ایک لاکھ ستاون ہزار چھ سو تھے یہ لوگ اپنے اپنے جھنڈے کے پاس پاس ہو کر سب سے پیچھے کوچ کیا کریں
|
32. بنی اسرائیل میں سے جو لوگ اپنے آبائی خاندانوں کے مطابق گنے گئے وہ سب یہی ہیں اور سب چھاؤنیوں کے جتنے لو گ اپنے اپنے دَل کے مطابق گنے گئے وہ چھ لاکھ ترپن ہزار پانچ سو پچاس تھے ۔
|
34. اور بنی اسرائیل نے ایسا ہی کیا اور جو جو خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا اسی کے مطابق وہ اپنے جھنڈے کے پاس اور اپنے آبائی خاندانوں کے مطابق ا پنے گھرانے کے ساتھ ڈیرے لگاتے اور کوچ کرتے تھے۔
|