6. وہاں یہُودِیوں کی طہارت کے دستُور کے مُوافِق پتھّر کے چھ مٹکے رکھّے تھے اور اُن میں دو دو تِیں تِیں من کی گنُجایش تھی۔
|
9. جب میِر مجلِس نے وہ پانی چکھّا جو مَے بن گیا تھا اور جانتا نہ تھا کہ یہ کہاں سے آئی ہے (مگر خادِم جِنہوں نے پانی بھرا تھا جانتے تھے) تو میِر مجلِس نے دُلہا کو بُلا کر اُس سے کہا۔
|
10. ہر شَخص پہلے اچھّی مَے پیش کرتا ہے اور ناقِص اُس وقت جب پی کر چھک گئے مگر تُو نے اچھّی مَے اَب تک رکھ چھوڑی ہے۔
|
11. یہ پہلا مُعجِزہ یِسُوع نے قانای گلِیل میں دِکھا کر اپنا جلال ظاِہر کِیا اور اُس کے شاگِرد اُس پر اِیمان لائے۔
|
12. اُس کے بعد وہ اور اُس کی ماں اور بھائِی اور اُس کے شاگِرد کفر نُحوم کو گئے اور وہاں چند روز رہے۔
|
15. اوع رسّیوں کا کوڑا بنا کر سب کو یعنی بھیڑوں اور بَیلوں کو ہَیکل سے نکِال دِیا اور صّرافوں کی نقدی بکھیر دی اور اُن کے تختے اُلٹ دِئے۔
|
22. پَس جب وہ مَردوں میں سے جی اُٹھا تو اُس کے شاگِردوں کو یاد آیا کہ اُس نے یہ کہا تھا اور اُنہوں نے کِتابِ مُقدِس اور اُس قَول کا جو یِسُوع نے کہا تھا یقِین کِیا۔
|
23. جب وہ یروشلِیم میں فسح کے وقت عِید میں تھا تو بہُت سے لوگ اُن معُجزوں کو دیکھ کر جو وہ دِکھاتا تھا اُس کے نام پر ایِمان لائے۔
|
25. اور اِس کی حاجت نہ رکھتا تھا کہ کوئی اِنسان کے حق میں گواہی دے کِیُونکہ وہ آپ جانتا تھا کہ اِنسان کے دِل میں کیا کیا ہے۔
|