انجیل مقدس

خدا کا فضل تحفہ
1. تب یہوداہ کے سب لوگوں نے عُزریاہ کو جو سولہ برس کاتھا لے کر اُسے اُس کے باپ امصیاہ کی جگہ بادشاہ بنایا۔
2. اُس نے بادشاہ کے اپنے باپ دادا ے ساتھ سو جانے کے بعد ایلوُت کو تعمیر کیا اور اُسے پھر یہوداہ میں شامل کر دیا۔
3. عُزریاہ سولہ برس کاتھا جب وہ سلطنت کرنے لگا اور اُس نے یروشلیم میں باون برس سلطنت کی ۔اُس کی ماں کا نام یکولیاہ تھا جو یروشلیم کی تھی۔
4. اُس نے وہی جو خُداوند کی نظر میں درست ہے ٹھیک اُسی کے مُطابق کیا جو اُس کے باپ امصیاہ نے کیا تھا۔
5. اور وہ زکریاہ کے دنوں میں جو خُدا کی رویتوں میں ماہر تھا خُدا کا طالب رہا اور جب تک وہ خُداوند کا طالب رہا خُدا نے اُس کو کامیاب رکھا ۔
6. اور وہ نکلا اور فلستیوں سے لڑا اور جات کی دیوار کو اور یبنہ کی دیوار کو اور اشدُود کی دیوار کو ڈھا دیا اور اشدُود کے مُلک میں اور فلستیوں کے درمیان شہر تعمیر کیے۔
7. اور خُدا نے فلستیوں اور جُور بعل کے رہنے والے عربوں اور معونیوں کے مُقابلہ میں اُسکی مدد کی۔
8. اور عمونی عُزریاہ کو نذرانے دینے لگے اور اُس کا نام مصر کی سرحد تک پھیل گیا کیونکہ وہ نہایت زور آور ہوگیا تھا۔
9. اور عُزریاہ نے یروشلیم میں کونے کے پھاٹک اور وادی کے پھاٹک اور دیوار کے موٹر پر بُرج بنوائے اوراُنکو مُحکم کیا۔
10. اُس نے بیابان میں بُرج بنوائے اور بُہت سے حوض کھدوائے کیونکہ نشیب کی زمین میں بھی اور میدان میں اُس کے بُہت چوپائے تھے اور پہاڑوں اور ذرخیز کھیتوں میں اُس کے کسان اور تاکستانوں کے مالی تھے کیونکہ کاشتکاری اُسے بُہت پسند تھی۔
11. اُس کے سوا عُزریاہ کے پاس جنگی مردوں کو لشکر تھا جو یعیئیل مُنشی اور معسیاہ ناظم کے شمار کے مُطابق غول غول ہو کر باشاہ کے ایک سردار حنانیاہ کے کے ماتحت لڑائی پر جاتا تھا۔
12. اور آبائی خاندانوں کے سرداروں یعنی زبردست سورماؤں کا کُل شمار دو ہزار چھ سو تھا۔
13. اور اُن کے ماتحت تین لاکھ ساڑھے سات ہزار کا زبردست لشکر تھا جو دشمن کے مُقابلہ میں بادشاہ کی مدد کرنے کو بڑے زور سے لڑتا تھا۔
14. اورعُزریاہ نے اُن کے لیئے یعنی سارے لشکر کے لیئے ڈھالیں اور برچھے اور خود اور بکتر اور کمانیں اور فلاخن کے لیے پتھر تیار کیے۔
15. اور اُس نے یروشلیم میں ہُنر مند لوگوں کو ایجاد کی ہوئی کلیں بنوائیں تاکہ وہ تیر چلانے اور بڑے بڑے پتھر پھینکنے کے لیئے بُرجوں اور فصیلوں پر ہوں ۔سو اُس کا نام دور تک پھیل گیا کیونکہ اُس کی مدد ایسی عجیب طرح سے ہوئی کہ وہ زور آور ہوگیا۔
16. لیکن جب وہ زور آور ہو گیا تو اُس کا دل اس قدر پُھول گیا کہ وہ خراب ہو گیا اور خُداوند اپنے کی نافرمانی کرنے لگا چُنانچہ وہ خُداوند کی ہیکل میں گیا تاکہ بخور کی قربان گاہ پر بخور جلائے۔
17. تب عُزریاہ کاہن اُس کے پیچھے پیچھے گیا اور اُس کے ساتھ خُداوند کے اسی کاہن اور تھے جو بہادر آدمی تھے۔
18. او ر اُنہوں نے عُزریاہ بادشاہ کا سامنا کیا اور اُس سے کہنے لگے اے عُزریاہ خُداوند کے لیئے بخور جلانا تیرا کام نہیں بلکہ کاہنوں یعنی ہارون کے بیٹوں کا کام ہے جو بخور جلانے کے لیئے مُقدس کیے گئے ہیں۔ سو مقدس سے باہر جا کیونکہ تُو نے خطا کی ہے اور خُداوند خُدا کی طرف سے یہ تیر ی عزت کا باعث نہ ہو گا۔
19. تب عُزریاہ غُصہ ہوا اور خوشبو جلانے کو بخور دان اپنے ہاتھ میں لیئے ہوا تھا اور جب وہ کاہنوں پر جُھنجھلا رہا تھاتو کاہنوں کے سامنے ہی خُداوند کے گھر کے امذر بخور کی قربانگاہ کے پاس اُس کی پیشانی پر کوڑھ پُھوٹ نکلا۔
20. اور سردار کاہنوں عُزریاہ اور سب کاہنوں نے اُس پر نظر کی اور کیا دیکھا کہ اُس کی پیشانی پر کوڑھ نکلا ہے۔سو اُنہوں نے اُسے جلد وہاں سے نکالا بلکہ اُس نے خود بھی باہر جانے کی جلدی کی کیونکہ خُداوند کی ماراُس پر پڑی تھی ۔
21. چُنانچہ عُزریاہ بادشاہ اپنے مرنے کے دن تک کوڑھی رہا اور کوڑھی ہونے کی وہجہ سے ایک الگ گھر میں رہتا تھا کیونکہ وہ خُداوند کے گھر سے کاٹ ڈالا گیا تھا اور اُس کا بیٹا یوتام بادشاہ کے گھر کا مُختار تھا اور مُلک کے لوگوں کا انصاف کرتا تھا۔
22. اور عُزریاہ کے باقی کام شروع سے آخر تک آموص کے بیٹے یسعیاہ نبی نے لکھے ۔
23. سو عُزریاہ اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُنہوں نے قبرستان کے میدان میں جو بادشاہوں کا تھا اُسکے باپ دادا کے ساتھ اُس کو دفن کیا کیونکہ وہ کہنے لگے کہ وہ کوڑھی ہے اور اُس کا بیٹا یوتام اُس کی جگہ بادشاہ ہوا۔

Notes

No Verse Added

Total 36 ابواب, Selected باب 26 / 36
۔توارِیخ ۲ 26:25
1 تب یہوداہ کے سب لوگوں نے عُزریاہ کو جو سولہ برس کاتھا لے کر اُسے اُس کے باپ امصیاہ کی جگہ بادشاہ بنایا۔ 2 اُس نے بادشاہ کے اپنے باپ دادا ے ساتھ سو جانے کے بعد ایلوُت کو تعمیر کیا اور اُسے پھر یہوداہ میں شامل کر دیا۔ 3 عُزریاہ سولہ برس کاتھا جب وہ سلطنت کرنے لگا اور اُس نے یروشلیم میں باون برس سلطنت کی ۔اُس کی ماں کا نام یکولیاہ تھا جو یروشلیم کی تھی۔ 4 اُس نے وہی جو خُداوند کی نظر میں درست ہے ٹھیک اُسی کے مُطابق کیا جو اُس کے باپ امصیاہ نے کیا تھا۔ 5 اور وہ زکریاہ کے دنوں میں جو خُدا کی رویتوں میں ماہر تھا خُدا کا طالب رہا اور جب تک وہ خُداوند کا طالب رہا خُدا نے اُس کو کامیاب رکھا ۔ 6 اور وہ نکلا اور فلستیوں سے لڑا اور جات کی دیوار کو اور یبنہ کی دیوار کو اور اشدُود کی دیوار کو ڈھا دیا اور اشدُود کے مُلک میں اور فلستیوں کے درمیان شہر تعمیر کیے۔ 7 اور خُدا نے فلستیوں اور جُور بعل کے رہنے والے عربوں اور معونیوں کے مُقابلہ میں اُسکی مدد کی۔ 8 اور عمونی عُزریاہ کو نذرانے دینے لگے اور اُس کا نام مصر کی سرحد تک پھیل گیا کیونکہ وہ نہایت زور آور ہوگیا تھا۔ 9 اور عُزریاہ نے یروشلیم میں کونے کے پھاٹک اور وادی کے پھاٹک اور دیوار کے موٹر پر بُرج بنوائے اوراُنکو مُحکم کیا۔ 10 اُس نے بیابان میں بُرج بنوائے اور بُہت سے حوض کھدوائے کیونکہ نشیب کی زمین میں بھی اور میدان میں اُس کے بُہت چوپائے تھے اور پہاڑوں اور ذرخیز کھیتوں میں اُس کے کسان اور تاکستانوں کے مالی تھے کیونکہ کاشتکاری اُسے بُہت پسند تھی۔ 11 اُس کے سوا عُزریاہ کے پاس جنگی مردوں کو لشکر تھا جو یعیئیل مُنشی اور معسیاہ ناظم کے شمار کے مُطابق غول غول ہو کر باشاہ کے ایک سردار حنانیاہ کے کے ماتحت لڑائی پر جاتا تھا۔ 12 اور آبائی خاندانوں کے سرداروں یعنی زبردست سورماؤں کا کُل شمار دو ہزار چھ سو تھا۔ 13 اور اُن کے ماتحت تین لاکھ ساڑھے سات ہزار کا زبردست لشکر تھا جو دشمن کے مُقابلہ میں بادشاہ کی مدد کرنے کو بڑے زور سے لڑتا تھا۔ 14 اورعُزریاہ نے اُن کے لیئے یعنی سارے لشکر کے لیئے ڈھالیں اور برچھے اور خود اور بکتر اور کمانیں اور فلاخن کے لیے پتھر تیار کیے۔ 15 اور اُس نے یروشلیم میں ہُنر مند لوگوں کو ایجاد کی ہوئی کلیں بنوائیں تاکہ وہ تیر چلانے اور بڑے بڑے پتھر پھینکنے کے لیئے بُرجوں اور فصیلوں پر ہوں ۔سو اُس کا نام دور تک پھیل گیا کیونکہ اُس کی مدد ایسی عجیب طرح سے ہوئی کہ وہ زور آور ہوگیا۔ 16 لیکن جب وہ زور آور ہو گیا تو اُس کا دل اس قدر پُھول گیا کہ وہ خراب ہو گیا اور خُداوند اپنے کی نافرمانی کرنے لگا چُنانچہ وہ خُداوند کی ہیکل میں گیا تاکہ بخور کی قربان گاہ پر بخور جلائے۔ 17 تب عُزریاہ کاہن اُس کے پیچھے پیچھے گیا اور اُس کے ساتھ خُداوند کے اسی کاہن اور تھے جو بہادر آدمی تھے۔ 18 او ر اُنہوں نے عُزریاہ بادشاہ کا سامنا کیا اور اُس سے کہنے لگے اے عُزریاہ خُداوند کے لیئے بخور جلانا تیرا کام نہیں بلکہ کاہنوں یعنی ہارون کے بیٹوں کا کام ہے جو بخور جلانے کے لیئے مُقدس کیے گئے ہیں۔ سو مقدس سے باہر جا کیونکہ تُو نے خطا کی ہے اور خُداوند خُدا کی طرف سے یہ تیر ی عزت کا باعث نہ ہو گا۔ 19 تب عُزریاہ غُصہ ہوا اور خوشبو جلانے کو بخور دان اپنے ہاتھ میں لیئے ہوا تھا اور جب وہ کاہنوں پر جُھنجھلا رہا تھاتو کاہنوں کے سامنے ہی خُداوند کے گھر کے امذر بخور کی قربانگاہ کے پاس اُس کی پیشانی پر کوڑھ پُھوٹ نکلا۔ 20 اور سردار کاہنوں عُزریاہ اور سب کاہنوں نے اُس پر نظر کی اور کیا دیکھا کہ اُس کی پیشانی پر کوڑھ نکلا ہے۔سو اُنہوں نے اُسے جلد وہاں سے نکالا بلکہ اُس نے خود بھی باہر جانے کی جلدی کی کیونکہ خُداوند کی ماراُس پر پڑی تھی ۔ 21 چُنانچہ عُزریاہ بادشاہ اپنے مرنے کے دن تک کوڑھی رہا اور کوڑھی ہونے کی وہجہ سے ایک الگ گھر میں رہتا تھا کیونکہ وہ خُداوند کے گھر سے کاٹ ڈالا گیا تھا اور اُس کا بیٹا یوتام بادشاہ کے گھر کا مُختار تھا اور مُلک کے لوگوں کا انصاف کرتا تھا۔ 22 اور عُزریاہ کے باقی کام شروع سے آخر تک آموص کے بیٹے یسعیاہ نبی نے لکھے ۔ 23 سو عُزریاہ اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُنہوں نے قبرستان کے میدان میں جو بادشاہوں کا تھا اُسکے باپ دادا کے ساتھ اُس کو دفن کیا کیونکہ وہ کہنے لگے کہ وہ کوڑھی ہے اور اُس کا بیٹا یوتام اُس کی جگہ بادشاہ ہوا۔
Total 36 ابواب, Selected باب 26 / 36
Common Bible Languages
West Indian Languages
×

Alert

×

urdu Letters Keypad References