انجیل مقدس

خدا کا فضل تحفہ
1. اور ایسا ہوا کہ جب سُلیامن خُداوند کا گھر اور شاہی محل بنا چُکا اور جو کچھ سُلیمان کرنا چاہتا تھا وہ سب ختم ہو گیا ۔
2. تو خُداوند سُلیمان کو دوسری باز دکھائی دیا جیسے وہ جبعون میں دکھائی دیا تھا ۔
3. اور خُداوند نے اُس سے کہا مَیں نے تیری دعا اور مُناجات جو تُو نے میرے حضور کی ہے سُن لی اور اِس گھر میں جسے تُو نے بنایا ہے اپنا نام ہمیشہ تک رکھنے کے لیے میں نے اُسے مقدس کِیا اور میری آنکھیں اور میرا دل سدا وہاں لگے رہیں گے ۔
4. اب رہا تُو ۔ سو اگر تُو جیسے تیرا باپ داود چلا ویسے ہی میرے حضور خلوصِ دل اور راستی سے چلکر اُس سب کے مطابق جو میں نے تُجھے فرمایا عمل کرے اور میرے آئین اور احکام کو مانے ۔
5. تو مَیں تیری سلطنت کا تخت اسرائیل کے اوپر ہمیشہ قائم رکھونگا جیسا میں نے تیرے باپ دادا سے وعدہ کیا اور کہا کہ تیری نسل میں اسرائیل کے تخت پر بیٹھنے کے لیے آدمی کی کمی نہ ہو گی ۔
6. لیکن تُم ہو یا تمہاری اولاد ۔ اگر تُم میری پیروی سے برگشتہ ہو جاو اور میرے احکام اور آئین کو جو میں نے تمہارے آگے رکھے ہیں نہ مانو بلکہ جا کر اور معبودوں کی عبادت کرنے اور اُنکو سجدہ کرنے لگو ۔
7. تو میں اسرائیل کو اُس مُلک سے جو میں نے اُنکو دیا ہے کاٹ ڈالونگا اور اُس گھر کو جسے میں نے اپنے نام کے لیے مُقدس کِیا ہے اپنی نظر سے دُور کر دوُنگا اور اسرائیل سب قوموں میں ضرب المثل اور انگشت نُما ہوگا۔
8. اور اگرچہ یہ گھر ایسا ممتاز ہے تو بھی ہر یک جو اِسکے پاس سے گذریگا حیران ہو گا اور سُسکاریگا اور وہ کہیں گے کہ خُداوند نے اِس مُلک اور اِس گھر سے ایسا کیوں کیا ؟
9. تب وہ جواب دیں گے اِس لیے کہ اُنہوں نے خُداوند اپنے خُدا کو جو اُنکے باپ دادا کو مُلکِ مصر سے نکال لایا ترک کیا اور غیر معبودوں کو تھام کر اُنکو سجدہ کرنے اور اُنکی پرستش کرنے لگے۔ اِسی لیے خُداوند نے اُن پر یہ ساری مصیبت نازل کی ۔
10. اور بیس برس کے بعد جن میں سُلیمان نے وہ دونوں گھر یعنی خُداوند کا گھر اور شاہی محل بنائے ایسا ہوا کہ ۔
11. چونکہ صور کے بادشاہ حیرام نے سُلیمان کے لیے دیودار کی اور صنوبر کی لکڑی اور سونا اُسکی مرضی کے مطابق مہیا کیا تھا اِس لیے سُلیمان بادشاہ نے گلیل کے مُلک میں بیس شیر حیرام کو دئیے ۔
12. اور حیرام اُن شہروں کو جو سُلیمان نے اُسے دیے تھے دیکھنے کے لیے صور سے نِکلا پر وہ اُسے پسند نہ آئے۔
13. سو اُس نے کہا اے میرے بھائی یہ کیا شہر ہیں جو تُو نے مجھے دیے ؟ اور اُس نے اُنکا نام کُبول کا مُلک رکھا جو آج تک چلا آتا ہے ۔
14. اور حیرام نے بادشاہ کے پاس ایک سو بیس قنطار سونا بھیجا۔
15. اور سُلیمان نے جو بیگاری لگائے تو اِسی لیے کہ وہ خُداوند کے گھر اور اپنے محل کو اور مِلو اور یروشلیم کی شہر پناہ اور حصور اور مجدو اور جزر کو بنائے ۔
16. اور مصر کے بادشاہ فرعون نے چڑھائی کر کے جزر کو سر کر کے اُسے آگ سے پھونک دیا تھا اور اُن کنعانیوں کو جو اُس شہر میں بسے ہوئے تھے قتل کر کے اُسے اپنی بیٹی کو جو سُلیمان کی بیوی تھی جہیز میں دے دیا تھا ۔
17. سو سُلیمان نے جزر اور بیت حورون اسفل کو ۔
18. اور بعلات اور بیابان کے تمر کو بنایا جو مُلک کے اندر ہیں ۔
19. اور ذخیروں کے سب شہروں کو جو سُلیمان کے پاس تھے اور اپنے رتھوں کے لیے شہروں کو اور جو کچھ سُلیمان نے اپنی مرضی سے یروشلیم میں اور لُبنان میں اور اپنی مملکت کی ساری زمین میں بنانا چاہا بنایا ۔
20. اور وہ سب لوگ جو اموریوں اور حتیوں اور فرزیوں اور حویوں اور یبوسیوں میں سے باقی رہے گئے تھے اور بنی اسرائیل میں سے نہ تھے ۔
21. سو اُنکی اولاد کو جو انکے بعد مُلک میں باقی رہی جنکو بنی اسرائیل پورے طور پر نابود نہ کر سکے سُلیمان نے غُلام بنا کر بیگار میں لگایا جیسا آج تک ہے ۔
22. لیکن سُلیمان نے بنی اسرائیل میں سے کسی کو غُلام نہ بنایا بلکہ وہ اُس کے جنگی مرد اور مُلازم اور اُمرا اور فوجی سردار اور اُسکے رتھوں اور سواروں کے حاکم تھے ۔
23. اور وہ خاص منصبدار جو سُلیان کے کام پر مقرر تھے پانچ سو پچاس تھے ۔ یہ اُن لوگوں پر جو کام بنا رہے تھے سردار تھے ۔
24. اور فرعون کی بیٹی داود کے شہر سے اپنے اُس محل میں جو سُلیمان نے اُس کے لیے بنیا تھا آئی تب سُلیمان نے مِلوّ کو تعمیر کیا ۔
25. اور سُلیمان سال میں تین بار اُس مذبح ہر جو اُس نے خُداوند کے لیے بنایا تھا سوختنی قُربانیاں اور سلامتی کے ذبیحے گُزرانتا تھا اور اُنکے ساتھ اُس مذبح پر جو خُداوند کے آگے تھا بخور جلاتا تھا ۔ اِس طرح اُس نے اُس گھر کو تمام کیا ۔
26. پھر سُلیمان بادشاہ نے عصیون جابر میں جو ادوم کے مُلک میں بحرِ قُلزم کے کنارےے ایلوت کے پاس ہے جہازوں کا بیڑا بنایا ۔
27. اور حیرام نے اپنے مُلازم سُلیمان کے مُلازموں کے ساتھ اُس بیڑے میں بھیجے۔ وہ ملاح تھے جو سُمندر سے واقف تھے ۔
28. اور وہ اوفیرر کو گئے اور وہاں سے چار سو بیس قنطار سونا لیکر اُسے سُلیمان بادشاہ کے پاس لائے۔

Notes

No Verse Added

Total 22 ابواب, Selected باب 9 / 22
سلاطِین ۱ 9:47
1 اور ایسا ہوا کہ جب سُلیامن خُداوند کا گھر اور شاہی محل بنا چُکا اور جو کچھ سُلیمان کرنا چاہتا تھا وہ سب ختم ہو گیا ۔ 2 تو خُداوند سُلیمان کو دوسری باز دکھائی دیا جیسے وہ جبعون میں دکھائی دیا تھا ۔ 3 اور خُداوند نے اُس سے کہا مَیں نے تیری دعا اور مُناجات جو تُو نے میرے حضور کی ہے سُن لی اور اِس گھر میں جسے تُو نے بنایا ہے اپنا نام ہمیشہ تک رکھنے کے لیے میں نے اُسے مقدس کِیا اور میری آنکھیں اور میرا دل سدا وہاں لگے رہیں گے ۔ 4 اب رہا تُو ۔ سو اگر تُو جیسے تیرا باپ داود چلا ویسے ہی میرے حضور خلوصِ دل اور راستی سے چلکر اُس سب کے مطابق جو میں نے تُجھے فرمایا عمل کرے اور میرے آئین اور احکام کو مانے ۔ 5 تو مَیں تیری سلطنت کا تخت اسرائیل کے اوپر ہمیشہ قائم رکھونگا جیسا میں نے تیرے باپ دادا سے وعدہ کیا اور کہا کہ تیری نسل میں اسرائیل کے تخت پر بیٹھنے کے لیے آدمی کی کمی نہ ہو گی ۔ 6 لیکن تُم ہو یا تمہاری اولاد ۔ اگر تُم میری پیروی سے برگشتہ ہو جاو اور میرے احکام اور آئین کو جو میں نے تمہارے آگے رکھے ہیں نہ مانو بلکہ جا کر اور معبودوں کی عبادت کرنے اور اُنکو سجدہ کرنے لگو ۔ 7 تو میں اسرائیل کو اُس مُلک سے جو میں نے اُنکو دیا ہے کاٹ ڈالونگا اور اُس گھر کو جسے میں نے اپنے نام کے لیے مُقدس کِیا ہے اپنی نظر سے دُور کر دوُنگا اور اسرائیل سب قوموں میں ضرب المثل اور انگشت نُما ہوگا۔ 8 اور اگرچہ یہ گھر ایسا ممتاز ہے تو بھی ہر یک جو اِسکے پاس سے گذریگا حیران ہو گا اور سُسکاریگا اور وہ کہیں گے کہ خُداوند نے اِس مُلک اور اِس گھر سے ایسا کیوں کیا ؟ 9 تب وہ جواب دیں گے اِس لیے کہ اُنہوں نے خُداوند اپنے خُدا کو جو اُنکے باپ دادا کو مُلکِ مصر سے نکال لایا ترک کیا اور غیر معبودوں کو تھام کر اُنکو سجدہ کرنے اور اُنکی پرستش کرنے لگے۔ اِسی لیے خُداوند نے اُن پر یہ ساری مصیبت نازل کی ۔ 10 اور بیس برس کے بعد جن میں سُلیمان نے وہ دونوں گھر یعنی خُداوند کا گھر اور شاہی محل بنائے ایسا ہوا کہ ۔ 11 چونکہ صور کے بادشاہ حیرام نے سُلیمان کے لیے دیودار کی اور صنوبر کی لکڑی اور سونا اُسکی مرضی کے مطابق مہیا کیا تھا اِس لیے سُلیمان بادشاہ نے گلیل کے مُلک میں بیس شیر حیرام کو دئیے ۔ 12 اور حیرام اُن شہروں کو جو سُلیمان نے اُسے دیے تھے دیکھنے کے لیے صور سے نِکلا پر وہ اُسے پسند نہ آئے۔ 13 سو اُس نے کہا اے میرے بھائی یہ کیا شہر ہیں جو تُو نے مجھے دیے ؟ اور اُس نے اُنکا نام کُبول کا مُلک رکھا جو آج تک چلا آتا ہے ۔ 14 اور حیرام نے بادشاہ کے پاس ایک سو بیس قنطار سونا بھیجا۔ 15 اور سُلیمان نے جو بیگاری لگائے تو اِسی لیے کہ وہ خُداوند کے گھر اور اپنے محل کو اور مِلو اور یروشلیم کی شہر پناہ اور حصور اور مجدو اور جزر کو بنائے ۔ 16 اور مصر کے بادشاہ فرعون نے چڑھائی کر کے جزر کو سر کر کے اُسے آگ سے پھونک دیا تھا اور اُن کنعانیوں کو جو اُس شہر میں بسے ہوئے تھے قتل کر کے اُسے اپنی بیٹی کو جو سُلیمان کی بیوی تھی جہیز میں دے دیا تھا ۔ 17 سو سُلیمان نے جزر اور بیت حورون اسفل کو ۔ 18 اور بعلات اور بیابان کے تمر کو بنایا جو مُلک کے اندر ہیں ۔ 19 اور ذخیروں کے سب شہروں کو جو سُلیمان کے پاس تھے اور اپنے رتھوں کے لیے شہروں کو اور جو کچھ سُلیمان نے اپنی مرضی سے یروشلیم میں اور لُبنان میں اور اپنی مملکت کی ساری زمین میں بنانا چاہا بنایا ۔ 20 اور وہ سب لوگ جو اموریوں اور حتیوں اور فرزیوں اور حویوں اور یبوسیوں میں سے باقی رہے گئے تھے اور بنی اسرائیل میں سے نہ تھے ۔ 21 سو اُنکی اولاد کو جو انکے بعد مُلک میں باقی رہی جنکو بنی اسرائیل پورے طور پر نابود نہ کر سکے سُلیمان نے غُلام بنا کر بیگار میں لگایا جیسا آج تک ہے ۔ 22 لیکن سُلیمان نے بنی اسرائیل میں سے کسی کو غُلام نہ بنایا بلکہ وہ اُس کے جنگی مرد اور مُلازم اور اُمرا اور فوجی سردار اور اُسکے رتھوں اور سواروں کے حاکم تھے ۔ 23 اور وہ خاص منصبدار جو سُلیان کے کام پر مقرر تھے پانچ سو پچاس تھے ۔ یہ اُن لوگوں پر جو کام بنا رہے تھے سردار تھے ۔ 24 اور فرعون کی بیٹی داود کے شہر سے اپنے اُس محل میں جو سُلیمان نے اُس کے لیے بنیا تھا آئی تب سُلیمان نے مِلوّ کو تعمیر کیا ۔ 25 اور سُلیمان سال میں تین بار اُس مذبح ہر جو اُس نے خُداوند کے لیے بنایا تھا سوختنی قُربانیاں اور سلامتی کے ذبیحے گُزرانتا تھا اور اُنکے ساتھ اُس مذبح پر جو خُداوند کے آگے تھا بخور جلاتا تھا ۔ اِس طرح اُس نے اُس گھر کو تمام کیا ۔ 26 پھر سُلیمان بادشاہ نے عصیون جابر میں جو ادوم کے مُلک میں بحرِ قُلزم کے کنارےے ایلوت کے پاس ہے جہازوں کا بیڑا بنایا ۔ 27 اور حیرام نے اپنے مُلازم سُلیمان کے مُلازموں کے ساتھ اُس بیڑے میں بھیجے۔ وہ ملاح تھے جو سُمندر سے واقف تھے ۔ 28 اور وہ اوفیرر کو گئے اور وہاں سے چار سو بیس قنطار سونا لیکر اُسے سُلیمان بادشاہ کے پاس لائے۔
Total 22 ابواب, Selected باب 9 / 22
Common Bible Languages
West Indian Languages
×

Alert

×

urdu Letters Keypad References