1. سو وہ خُدا کے صندوق کو ہے آئے اور اُسے اُس خَیمہ کے بیچ میں جو داؤد نے اُسکے ل۴ے کھڑا کیا تھا رکھاّ اور سوختنی قُربانیاں اور سلامتی کی قُربانیاں خُدا کے حُضُور چڑھائیں ۔
|
2. اور جب داؤد سوختنی قپربانی اور سلامتی کی قُربانیاں چڑھا چُکا تو اُس نے خُداوند کے نام سے لوگوں کو برکت دی۔
|
3. اور اُس نے سب اِسرائیلی لوگوں کو کیا مرد کیا عورت ایک ایک روٹی اور ایک ٹکڑا گوشت اور کشِمشِ کی ایک ایک ٹکیا دی۔
|
4. اور اُس نے لاویوں میں سے بعضوں کو مقُررّ کیا کہ خُداوند کے صندُوق کے آگے خدمت کریں اور خُداوند اِسرائیل کے خُدا کا ذِکر اور شُکر اور اُسکی حمد کریں ۔
|
5. اوّل آسف اور اُسکے بعد زکریاہ اور یعی ایل اور سمیرا موت اور یحیئیل اور متِتّیاہ اور الیاب اور بنایاہ اور عوبیدادوم اور یعی ایل ستار اور بربط کے ساتھ اور ؤسف جھانجھوں کو زور سے بجاتا ہوا۔
|
60. تُم کہو اَے ہماری نجات کے خُدا ہمکو بچالے اور قَوموں میں سے ہمکو جمع کر اور اُن سے ہمکو رہائی دے۔
|
64. اور اپس نے وہاں خُداوند کے عہد کے صندوق کے آگے آسف اور اُسکے بھائیوں کو ہر روز کے ضروری کام کے مُطابق ہمیشہ صندُوق کے آبے خِدمت کرنے کو چھوڑا۔
|
67. کہ وہ خُداوند کی شرِیعت کی سب لکھی ہُوئی باتوں کے مُطابق جو اُس نے اِسرائیل کو فرمائیں ہر صُبح اور شام سو ختنی قربانی کے مذبح پر خُداوند کے لئے سو ختنی قُربانی سوختنی قُربانیاں چڑھائیں ۔
|
68. اور اُنکے ساتھ ہیمان اور یدولون اور باقی چُنے ہُوئے آدمیوں ککو جا نام بنام مذکور ہُوئے تھے تاکہ خُداوند کا شُکر کریں کیونکہ اُسکی شفقت ابی ہے ۔
|
69. اُن ہی کے ساتھ ہیمان اور یدوتون تھے جو بجانے والوں کے لئے تُرہیاں اور جھانجھیں اور خُدا کے گیتوں کے ل۴ے باجے لئے ہوئے تھے اور بنی یدوتوں دربان تھے۔ ۰
|