5. قوموں کے جزیرے اِن ہی کی نسل میں بٹ کر ہر ایک کی زبان اور قبیلہ کے مطُابق مختلف مُلک اور گروہ ہوگئے۔
|
7. اور بنی کُوشؔ یہ ہیں ۔ سباؔ اور حوِؔیلہ اور سبؔتہ اور عؔمارہ اور سبتیکہ اور بنی رؔعماہ یہ ہیں۔ سباؔ اور دوانؔ ۔
|
9. وہ رُویِ زمین پر ایک سُورما ہوُا ہے اِسلئے یہ مثل چلی کہ خُداوند کے سامنے نمُؔرود سا شکاری سُورما ۔
|
19. اور کنعانیوں کی حّدیہ ہے ۔ صیؔدا سے غزّؔہ تک جو جؔرار کے راستے پر ہے۔ پھر وہاں سے لسؔع تک جو صدؔوم اور عؔمورہ اور اؔدمہ اور ضِبیاؔن کی راہ پر ہے۔
|
20. سو بنی حؔام یہ ہیں ۔ جو اپنے اپنے مُلک اور گروہوں میں اپنے قبیلوں اور اپنی زبانوں کے مُطابق آباد ہیں۔
|
25. اور عِبرؔ کے ہاں دو بیٹے پَیدا ہوئے ۔ ایک کا نام فؔلج تھا کیونکہ زمین اُسکے ایام میں بٹی اور اُسکے بھائی کا نام یُقطؔان تھا۔
|
31. سو بنی سِؔم یہ ہیں جو اپنے اپنے مُلک اور گروہوں میں اپنے قِبیلوں اور اپنی زبانوں کے مُطابق آباد ہیں۔
|
32. نُوحؔ کے بیٹوں کے خاندان اُنکی گروہوں اور نسلوں کے اِعتبار سے یہی ہیں اور طُوفان کے بعد جو قومیں زمین پر جا بجا مُنقسم ہوئیں وہ اِن ہی میں سے تھیں۔
|