انجیل مقدس

International Biblical Association (IBA)
1. کیا مَیں آزاد نہِیں؟ کیا مَیں رَسُول نہِیں؟ کیا مَیں نے یِسُوع کو نہِیں دیکھا جو ہمارا خُداوند ہے؟ کیا تُم خُداوند میں میرے بنائے ہُوئے نہِیں؟
2. اگر مَیں اَوروں کے لِئے روسُول نہِیں تو تُمہارے لِئے تو بیشک ہُوں کِیُونکہ تُم خُود خُداوند میں میری رِسالت پر مُہر ہو۔
3. جو میرا اِمتحان کرتے ہیں اُن کے لِئے میرا یہی جواب ہے۔
4. کیا ہمیں کھانے پِینے کا اِختیّار نہِیں؟
5. کیا ہم کو یہ اِختیّار نہِیں کہ کِسی مسِیحی بہن کو بیاہ کر لِئے پھِریں جَیسا اور رَسُول اور خُداوند کے بھائِی اور کیفا کرتے ہیں؟
6. یا مُجھے اور برنباس کو ہی محنت مُشقّت سے باز رہنے کا اِختیّار نہِیں؟
7. کَون سا سِپاہی کبھی اپنی گِرہ سے کھا کر جنگ کرتا ہے؟ کَون تاکِستان لگا کر اُس کا پھَل نہِیں کھاتا؟ یا گلّہ چرا کر اُس گلّے کا دُودھ نہِیں پِیتا؟
8. کیا مَیں یہ باتیں اِنسانی قیاس ہی کے مُوافِق کہتا ہُوں؟ کیا توریت بھی یہی نہِیں کہتی؟
9. چُنانچہ مُوسیٰ کی توریت میں لِکھا ہے کہ دائیں میں چلتے ہُوئے بَیل کا مُنہ نہ باندھنا۔ کیا خُدا کو بَیلوں کی فِکر ہے؟
10. یا خاص ہمارے واسطے یہ فرماتا ہے؟ ہاں یہ ہمارے واسطے لِکھا گیا کِیُونکہ مُناسِب ہے کہ جوتنے والا اُمِید پر جوتے اور دائیں چلانے والا حِصّہ پانے کی اُمِید پر دائیں چلائے۔
11. پَس جب ہم نے تُمہارے لِئے رُوحانی چِیزیں بوئیں تو کیا یہ کوئی بڑی بات ہے کہ ہم تُمہاری جِسمانی چِیزوں کی فصل کاٹیں؟
12. جب اَوروں کا تُم پر یہ اِختیّار ہے تو کیا ہمارا اِس سے زِیادہ نہ ہوگا؟ لیکِن ہم نے اِس اِختیّار سے کام نہِیں لِیا بلکہ ہر چِیز کی برداشت کرتے ہیں تاکہ ہمارے باعِث مسِیح کی خُوشخَبری میں ہرج نہ ہو۔
13. کیا تُم نہِیں جانتے کہ جو مُقدّس چِیزوں کی خِدمت کرتے ہیں وہ ہَیکل سے کھاتے ہیں؟ اور جو قُربان گاہ کے خِدمت گُذار ہیں وہ قُربان گاہ کے ساتھ حِصّہ پاتے ہیں؟
14. اِسی طرح خُداوند نے بھی مُقرّر کِیا ہے کہ خُوشخَبری سُنانے والے خُوشخَبری کے وسِیلہ سے گُذارہ کریں۔
15. لیکِن مَیں نے اِن میں سے کِسی بات پر عمل نہِیں کِیا اور نہ اِس غرض سے یہ لِکھا کہ میرے واسطے اَیسا کِیا جائے کِیُونکہ میرا مرنا ہی اِس سے بہُتر ہے کہ کوئی میرا فخر کھو دے۔
16. اگر خُوشخَبری سُناؤں تو میرا کُچھ فخر نہِیں کِیُونکہ یہ تو میرے لِئے ضرُوری بات ہے بلکہ مُجھ پر افسوس ہے اگر خُوشخَبری نہ سُناؤں
17. کِیُونکہ اگر اپنی مرضی سے یہ کرتا ہُوں تو میرے لِئے اجر ہے اور اگر اپنی مرضی سے نہِیں کرتا تو مُختاری میرے سُپُرد ہُوئی ہے۔
18. پَس مُجھے کیا اجر مِلتا ہے؟ یہ کہ جب اِنجِیل کی منادی کرُوں تو خُوشخَبری کو مُفت کر دُوں تاکہ جو اِختیّار مُجھے خُوشخَبری کے بارے میں حاصِل ہے اُس کے مُوافِق پُورا عمل نہ کرُوں۔
19. اگرچہ مَیں سب لوگوں سے آزاد ہُوں پھِر بھی مَیں نے اپنے آپ کو سب کا غُلام بنا دِیا ہے تاکہ اَور بھی زِیادہ لوگوں کو کھینچ لاؤں۔
20. مَیں یہُودِیوں کے لِئے یہُودی بنا تاکہ یہُودِیوں کو کھینچ لاؤں۔ جو لوگ شَرِیعَت کے ماتحت ہیں اُن کے لِئے مَیں شَرِیعَت کے ماتحت ہُؤا تاکہ شَرِیعَت کے ماتحتوں کو کھینچ لاؤں۔ اگرچہ خُود شَرِیعَت کے ماتحت نہ تھا۔
21. بےشرع لوگوں کے لِئے بےشرع بنا تاکہ بےشرع لوگوں کو کھینچ لاؤں (اگرچہ خُدا کے نزدِیک بےشرع نہ تھا بلکہ مسِیح کی شَرِیعَت کے تابِع تھا)۔
22. کمزوروں کے لِئے کمزور بنا تاکہ کمزوروں کو کھینچ لاؤں۔ مَیں سب آدمِیوں کے لِئے سب کُچھ بنا ہُؤا ہُوں تاکہ کِسی طرح سے بعض کو بَچاؤں۔
23. اور مَیں سب کُچھ اِنجِیل کی خاطِر کرتا ہُوں تاکہ اَوروں کے ساتھ اُس میں شرِیک ہوؤُں۔
24. کیا تُم نہِیں جانتے کہ دَوڑ میں دَوڑنے والے دَوڑتے تو سب ہی ہیں مگر اِنعام ایک ہی لے جاتا ہے؟ تُم بھی اَیسے ہی دَوڑو تاکہ جِیتو۔
25. اور ہر پہلوان سب طرح کا پرہیز کرتا ہے۔ وہ لوگ تو مُرجھانے والا سَہرا پانے کے لِئے یہ کرتے ہیں مگر ہم اُس سَہرے کے لِئے کرتے ہیں جو نہِیں مُرجھاتا۔
26. پَس مَیں بھی اِسی طرح دَوڑتا ہُوں یعنی بے ٹھِکانا نہِیں۔ مَیں اِسی طرح مُکّوں سے لڑتا ہُوں یعنی اُس کی مانِند نہِیں جو ہوا کو مارتا ہے۔
27. بلکہ مَیں اپنے بَدَن کو مارتا کُوٹتا اور اُسے قابُو میں رکھتا ہُوں اَیسا نہ ہو کہ اَوروں میں منادی کر کے آپ نامقبُول ٹھہرُوں۔
کل 16 ابواب, معلوم ہوا باب 9 / 16
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16
1 کیا مَیں آزاد نہِیں؟ کیا مَیں رَسُول نہِیں؟ کیا مَیں نے یِسُوع کو نہِیں دیکھا جو ہمارا خُداوند ہے؟ کیا تُم خُداوند میں میرے بنائے ہُوئے نہِیں؟ 2 اگر مَیں اَوروں کے لِئے روسُول نہِیں تو تُمہارے لِئے تو بیشک ہُوں کِیُونکہ تُم خُود خُداوند میں میری رِسالت پر مُہر ہو۔ 3 جو میرا اِمتحان کرتے ہیں اُن کے لِئے میرا یہی جواب ہے۔ 4 کیا ہمیں کھانے پِینے کا اِختیّار نہِیں؟ 5 کیا ہم کو یہ اِختیّار نہِیں کہ کِسی مسِیحی بہن کو بیاہ کر لِئے پھِریں جَیسا اور رَسُول اور خُداوند کے بھائِی اور کیفا کرتے ہیں؟ 6 یا مُجھے اور برنباس کو ہی محنت مُشقّت سے باز رہنے کا اِختیّار نہِیں؟ 7 کَون سا سِپاہی کبھی اپنی گِرہ سے کھا کر جنگ کرتا ہے؟ کَون تاکِستان لگا کر اُس کا پھَل نہِیں کھاتا؟ یا گلّہ چرا کر اُس گلّے کا دُودھ نہِیں پِیتا؟ 8 کیا مَیں یہ باتیں اِنسانی قیاس ہی کے مُوافِق کہتا ہُوں؟ کیا توریت بھی یہی نہِیں کہتی؟ 9 چُنانچہ مُوسیٰ کی توریت میں لِکھا ہے کہ دائیں میں چلتے ہُوئے بَیل کا مُنہ نہ باندھنا۔ کیا خُدا کو بَیلوں کی فِکر ہے؟ 10 یا خاص ہمارے واسطے یہ فرماتا ہے؟ ہاں یہ ہمارے واسطے لِکھا گیا کِیُونکہ مُناسِب ہے کہ جوتنے والا اُمِید پر جوتے اور دائیں چلانے والا حِصّہ پانے کی اُمِید پر دائیں چلائے۔ 11 پَس جب ہم نے تُمہارے لِئے رُوحانی چِیزیں بوئیں تو کیا یہ کوئی بڑی بات ہے کہ ہم تُمہاری جِسمانی چِیزوں کی فصل کاٹیں؟ 12 جب اَوروں کا تُم پر یہ اِختیّار ہے تو کیا ہمارا اِس سے زِیادہ نہ ہوگا؟ لیکِن ہم نے اِس اِختیّار سے کام نہِیں لِیا بلکہ ہر چِیز کی برداشت کرتے ہیں تاکہ ہمارے باعِث مسِیح کی خُوشخَبری میں ہرج نہ ہو۔ 13 کیا تُم نہِیں جانتے کہ جو مُقدّس چِیزوں کی خِدمت کرتے ہیں وہ ہَیکل سے کھاتے ہیں؟ اور جو قُربان گاہ کے خِدمت گُذار ہیں وہ قُربان گاہ کے ساتھ حِصّہ پاتے ہیں؟ 14 اِسی طرح خُداوند نے بھی مُقرّر کِیا ہے کہ خُوشخَبری سُنانے والے خُوشخَبری کے وسِیلہ سے گُذارہ کریں۔ 15 لیکِن مَیں نے اِن میں سے کِسی بات پر عمل نہِیں کِیا اور نہ اِس غرض سے یہ لِکھا کہ میرے واسطے اَیسا کِیا جائے کِیُونکہ میرا مرنا ہی اِس سے بہُتر ہے کہ کوئی میرا فخر کھو دے۔ 16 اگر خُوشخَبری سُناؤں تو میرا کُچھ فخر نہِیں کِیُونکہ یہ تو میرے لِئے ضرُوری بات ہے بلکہ مُجھ پر افسوس ہے اگر خُوشخَبری نہ سُناؤں 17 کِیُونکہ اگر اپنی مرضی سے یہ کرتا ہُوں تو میرے لِئے اجر ہے اور اگر اپنی مرضی سے نہِیں کرتا تو مُختاری میرے سُپُرد ہُوئی ہے۔ 18 پَس مُجھے کیا اجر مِلتا ہے؟ یہ کہ جب اِنجِیل کی منادی کرُوں تو خُوشخَبری کو مُفت کر دُوں تاکہ جو اِختیّار مُجھے خُوشخَبری کے بارے میں حاصِل ہے اُس کے مُوافِق پُورا عمل نہ کرُوں۔ 19 اگرچہ مَیں سب لوگوں سے آزاد ہُوں پھِر بھی مَیں نے اپنے آپ کو سب کا غُلام بنا دِیا ہے تاکہ اَور بھی زِیادہ لوگوں کو کھینچ لاؤں۔ 20 مَیں یہُودِیوں کے لِئے یہُودی بنا تاکہ یہُودِیوں کو کھینچ لاؤں۔ جو لوگ شَرِیعَت کے ماتحت ہیں اُن کے لِئے مَیں شَرِیعَت کے ماتحت ہُؤا تاکہ شَرِیعَت کے ماتحتوں کو کھینچ لاؤں۔ اگرچہ خُود شَرِیعَت کے ماتحت نہ تھا۔ 21 بےشرع لوگوں کے لِئے بےشرع بنا تاکہ بےشرع لوگوں کو کھینچ لاؤں (اگرچہ خُدا کے نزدِیک بےشرع نہ تھا بلکہ مسِیح کی شَرِیعَت کے تابِع تھا)۔ 22 کمزوروں کے لِئے کمزور بنا تاکہ کمزوروں کو کھینچ لاؤں۔ مَیں سب آدمِیوں کے لِئے سب کُچھ بنا ہُؤا ہُوں تاکہ کِسی طرح سے بعض کو بَچاؤں۔ 23 اور مَیں سب کُچھ اِنجِیل کی خاطِر کرتا ہُوں تاکہ اَوروں کے ساتھ اُس میں شرِیک ہوؤُں۔ 24 کیا تُم نہِیں جانتے کہ دَوڑ میں دَوڑنے والے دَوڑتے تو سب ہی ہیں مگر اِنعام ایک ہی لے جاتا ہے؟ تُم بھی اَیسے ہی دَوڑو تاکہ جِیتو۔ 25 اور ہر پہلوان سب طرح کا پرہیز کرتا ہے۔ وہ لوگ تو مُرجھانے والا سَہرا پانے کے لِئے یہ کرتے ہیں مگر ہم اُس سَہرے کے لِئے کرتے ہیں جو نہِیں مُرجھاتا۔ 26 پَس مَیں بھی اِسی طرح دَوڑتا ہُوں یعنی بے ٹھِکانا نہِیں۔ مَیں اِسی طرح مُکّوں سے لڑتا ہُوں یعنی اُس کی مانِند نہِیں جو ہوا کو مارتا ہے۔ 27 بلکہ مَیں اپنے بَدَن کو مارتا کُوٹتا اور اُسے قابُو میں رکھتا ہُوں اَیسا نہ ہو کہ اَوروں میں منادی کر کے آپ نامقبُول ٹھہرُوں۔
کل 16 ابواب, معلوم ہوا باب 9 / 16
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16
×

Alert

×

Urdu Letters Keypad References