انجیل مقدس

خدا کا فضل تحفہ
1. اَے خُداوند میری باتوں پر کان لگا! میری آہوں پر توجُّہ کر!
2. اَے میرے بادشاہ! اَے میرے خُدا! میری فریاد کی آواز کی طرف مُتوجّہ ہو کیونکہ میں تجھ ہی سے دُعا کرتا ہوں۔
3. اَے خُداوند! تُو صُبح کو میری آواز سُنیگا۔ میں سویرے ہی تجھ سے دُعا کرکے انتظار کرونگا۔
4. کیونکہ تُو ایسا خُدا نہیں جو شرارت سے خُوش ہو۔ بدی تیرے ساتھ نہیں رہ سکتی۔
5. گھمنڈی تیرے حضُور کھڑے نہ ہونگے۔ تجھے سب بدکرداروں سے نفرت ہے۔
6. تُواُن کو جو جُھوٹ بولتے ہیں ہلاکے کریگا۔ خُداوند کو خُونخوار اور دغا باز آدمی سے کراہیت ہے۔
7. لیکن میں تیری شفقت کر کثرت سے تیرے گھر میں آؤنگا۔ میں تیرا رُعب مان کر تیری مُقدس ہَیکل کی طرف رُخ کرکے سجدہ کرونگا۔
8. اَے خُداوند! میرے دُشمنوں کے سبب سے مجھے اپنی صداقت میں چَلا۔ میرے آگے آگے اپنی راہ کو صاف کردے۔
9. کیونکہ اُن کے مُنہ میں ذرا سچائی نہیں۔ اُن کا باطن محض شرارت ہے۔ اُن کا گلا کھُلی قبر ہے۔ وہ اپنی زبان سے خُوشامد کرتے ہیں۔
10. اَے خُدا! تُو اُن کو مجُرم ٹھہرا۔ وہ اپنے ہی مشوروں سے تباہ ہوں۔ اُن کو اُن کے گناہوں کی کثرت کے سبب سے خارج کردے کیونکہ اُنہوں نے تجھ سے سرکشی کی ہے۔
11. لیکن وہ سب جو تجھ پر بھروسا رکھتے ہیں شادمان ہوں۔ وہ سدا خُوشی سے لکاریں کیونکہ تُو اُن کی حمایت کرتا ہے اور جو تیرے نام سے محبت رکھتے ہیں تجھ میں شاد رہیں۔
12. کیونکہ تُو صادق کو برکت بخشیگا۔ اَے خُداوند! تُو اُسے کرم سے سِپر کی طرح ڈھانک لیگا۔

Notes

No Verse Added

Total 150 ابواب, Selected باب 5 / 150
زبُور 5:38
1 اَے خُداوند میری باتوں پر کان لگا! میری آہوں پر توجُّہ کر! 2 اَے میرے بادشاہ! اَے میرے خُدا! میری فریاد کی آواز کی طرف مُتوجّہ ہو کیونکہ میں تجھ ہی سے دُعا کرتا ہوں۔ 3 اَے خُداوند! تُو صُبح کو میری آواز سُنیگا۔ میں سویرے ہی تجھ سے دُعا کرکے انتظار کرونگا۔ 4 کیونکہ تُو ایسا خُدا نہیں جو شرارت سے خُوش ہو۔ بدی تیرے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ 5 گھمنڈی تیرے حضُور کھڑے نہ ہونگے۔ تجھے سب بدکرداروں سے نفرت ہے۔ 6 تُواُن کو جو جُھوٹ بولتے ہیں ہلاکے کریگا۔ خُداوند کو خُونخوار اور دغا باز آدمی سے کراہیت ہے۔ 7 لیکن میں تیری شفقت کر کثرت سے تیرے گھر میں آؤنگا۔ میں تیرا رُعب مان کر تیری مُقدس ہَیکل کی طرف رُخ کرکے سجدہ کرونگا۔ 8 اَے خُداوند! میرے دُشمنوں کے سبب سے مجھے اپنی صداقت میں چَلا۔ میرے آگے آگے اپنی راہ کو صاف کردے۔ 9 کیونکہ اُن کے مُنہ میں ذرا سچائی نہیں۔ اُن کا باطن محض شرارت ہے۔ اُن کا گلا کھُلی قبر ہے۔ وہ اپنی زبان سے خُوشامد کرتے ہیں۔ 10 اَے خُدا! تُو اُن کو مجُرم ٹھہرا۔ وہ اپنے ہی مشوروں سے تباہ ہوں۔ اُن کو اُن کے گناہوں کی کثرت کے سبب سے خارج کردے کیونکہ اُنہوں نے تجھ سے سرکشی کی ہے۔ 11 لیکن وہ سب جو تجھ پر بھروسا رکھتے ہیں شادمان ہوں۔ وہ سدا خُوشی سے لکاریں کیونکہ تُو اُن کی حمایت کرتا ہے اور جو تیرے نام سے محبت رکھتے ہیں تجھ میں شاد رہیں۔ 12 کیونکہ تُو صادق کو برکت بخشیگا۔ اَے خُداوند! تُو اُسے کرم سے سِپر کی طرح ڈھانک لیگا۔
Total 150 ابواب, Selected باب 5 / 150
Common Bible Languages
West Indian Languages
×

Alert

×

urdu Letters Keypad References