انجیل مقدس

خدا کا فضل تحفہ
1. اور خداوند نے موسی سے کہا کہ ہارون کے بیٹوں سے جو کاہن ہیں کہہ کہ اپنے قبیلہ کے مردہ کے سبب سے کوئی اپنے آپ کو نجس نہ کرے۔
2. اپنے قریبی رشتہ داروں کے سبب سے جیسے اپنی ماں کے سبب سے اور اپنے باپ کے سبب سے اور اپنے بیٹے بیٹی کے سبب سے اور اپنے بھائی کے سبب سے۔
3. اور اپنی سگی کنواری بہن کے سبب سے جس نے شوہرنہ کیا ہو۔انکی خاطر اپنے نجس کرکتا ہے۔
4. چونکہ وہ اپنے لوگوں میں سردار ہے اسلئے وہ اپنے آپ کو ایسا آلودہ نہ کرے کہ ناپاک ہو جائے۔
5. وہ نہ اپنے سر انکی خاطر بیچ سے گھٹوائیں اور نہ اپنی داڑھی کے کو نے منڈوائیں اور نہ اپنے کو زخمی کریں۔
6. وہ اپنے خدا کے لئے پاک رہیں۔اور اپنے خدا کے نام کو بے حرمت نہ کریں کیونکہ وہ خداوند کی آتشین قربانیاں جو انکے خدا کی غذا ہیںگذرانتے ہیں۔اسلئےوہ پاک ہیں۔
7. وہ کسی فاحشہ یا ناپاک عورت سے بیاہ نہ کریں اور نہ اس عورت سے بیاہ کریں جسے اسکے شوہر نے طلاق دی ہو کیونکہ کاہن اپنے خدا کے لئے مقدس ہے۔
8. پس تو کاہن کو مقدس جاننا کیونکہ وہ تیرے خدا کی غذا گذرانتا ہے۔سو وہ تیری نظر میں مقدس ٹھہرے کیونکہ میں خداوند جو تمکو مقدس کرتا ہوں قدوس ہوں۔
9. اور اگر کاہن ککی بیٹی فاحشہ بنکر اپنے آپ کو ناپاک کرے تو وہ اپنے باپ کو ناپاک ٹھہراتی ہے۔وہ عورت آگ میں جلائی جائے۔
10. اور وہ جو اپنے بھایئوں کے درمیان سردار کاہن ہو جسکے سر پر مسح کرنے کا تیل ڈالا گیا اور جو پاک لباس پہننے کے لئے مخصوص کیا گیا وہ اپنے سر کے بال بکھرنے نہ دے اور نہ اپنے کپڑے نہ پھاڑے۔
11. وہ کسی مردہ کے پاس نہ جائے اور نہ اپنے باپ یا ماں کی خاطر اپنے آپ کو نجس کرے۔
12. اور وہ مقدس کے باہر بھی نہ نکلے اور نہ اپنے خدا کے مقدس کو بے حرمت کرے کیونکہ اسکے خدا کے مسح کرنے کے کے تیل کا تاج اس پر ہے۔میں خداوند ہوں۔
13. اور وہ کنواری عورت سے بیاہ کرے۔
14. جو بیوہ یا مطلقہ یا ناپاک عورت یا فاحشہ ہو ان سے وہ بیاہ نہ کرے بلکہ وہاپنی ہی قوم کی کنواری کو بیاہ لے۔
15. اور وہ اپنے تخم کو اپنی قوم میں ناپاک نہ ٹھہرائے کیونکہ میں خداوندہوں جو اسے مقدس کرتا ہوں۔
16. پھر خداوند نے موسی سے کہا کہ۔
17. ہارون سے کہدے کہ تیری نسل میں پشت درپشت اگر کوئی کسی طرح کا عیب رکھتا ہو تو وہ اپنے خدا کی غذا گذراننے کو نزدیک نہ آئے۔
18. خواہ کوئی ہو جس میں عیب ہو وہ نزدیک نہ آئے۔خواہ وہ اندھا ہو یا لنگڑا یا نکچٹا ہو یا زائدالاعضا۔
19. یا اسکا پاؤں ٹوٹا ہو یا ہاتھ ٹوٹا ہو۔
20. یا وہ کبڑا یا بونا ہو یا اسکی آبکھ میں کچھ نقص ہو یا کھجلی بھرا ہو یا اسکے پپڑیاں ہوں یا اسکے خصے پچکے ہوں۔
21. ہارون کاہن نسل میں سے کوئی جو عیب دار ہو خداوند کی آتشین قربانیاں گذراننے کو نزدیک نہ آئے۔وہ عیب دار ہے۔وہ ہر گزاپنے خدا کی غذا گذراننے کو پاس نہ آئے۔
22. وہ اپنے خدا کی نہایت ہی مقدس اور پاک دونوں طرح کی روٹی کھائے۔
23. لیکن پردہ کے اندر داخل نہ ہو مذبح کے پاس آئے اسلئے کہ وہ عیب دار ہے تا ایسا نہ ہو کہ وہ میرے مقدس مقاموں کو بے حرمت کرے کیونکہ میں خداوند انکا مقدس کرنے والا ہوں۔
24. سو موسی نے ہارون اور اسکے بیٹوں اور سب بنی اسرائیل سے یہ باتیں کہیں۔

Notes

No Verse Added

Total 27 ابواب, Selected باب 21 / 27
احبار 21:59
1 اور خداوند نے موسی سے کہا کہ ہارون کے بیٹوں سے جو کاہن ہیں کہہ کہ اپنے قبیلہ کے مردہ کے سبب سے کوئی اپنے آپ کو نجس نہ کرے۔ 2 اپنے قریبی رشتہ داروں کے سبب سے جیسے اپنی ماں کے سبب سے اور اپنے باپ کے سبب سے اور اپنے بیٹے بیٹی کے سبب سے اور اپنے بھائی کے سبب سے۔ 3 اور اپنی سگی کنواری بہن کے سبب سے جس نے شوہرنہ کیا ہو۔انکی خاطر اپنے نجس کرکتا ہے۔ 4 چونکہ وہ اپنے لوگوں میں سردار ہے اسلئے وہ اپنے آپ کو ایسا آلودہ نہ کرے کہ ناپاک ہو جائے۔ 5 وہ نہ اپنے سر انکی خاطر بیچ سے گھٹوائیں اور نہ اپنی داڑھی کے کو نے منڈوائیں اور نہ اپنے کو زخمی کریں۔ 6 وہ اپنے خدا کے لئے پاک رہیں۔اور اپنے خدا کے نام کو بے حرمت نہ کریں کیونکہ وہ خداوند کی آتشین قربانیاں جو انکے خدا کی غذا ہیںگذرانتے ہیں۔اسلئےوہ پاک ہیں۔ 7 وہ کسی فاحشہ یا ناپاک عورت سے بیاہ نہ کریں اور نہ اس عورت سے بیاہ کریں جسے اسکے شوہر نے طلاق دی ہو کیونکہ کاہن اپنے خدا کے لئے مقدس ہے۔ 8 پس تو کاہن کو مقدس جاننا کیونکہ وہ تیرے خدا کی غذا گذرانتا ہے۔سو وہ تیری نظر میں مقدس ٹھہرے کیونکہ میں خداوند جو تمکو مقدس کرتا ہوں قدوس ہوں۔ 9 اور اگر کاہن ککی بیٹی فاحشہ بنکر اپنے آپ کو ناپاک کرے تو وہ اپنے باپ کو ناپاک ٹھہراتی ہے۔وہ عورت آگ میں جلائی جائے۔ 10 اور وہ جو اپنے بھایئوں کے درمیان سردار کاہن ہو جسکے سر پر مسح کرنے کا تیل ڈالا گیا اور جو پاک لباس پہننے کے لئے مخصوص کیا گیا وہ اپنے سر کے بال بکھرنے نہ دے اور نہ اپنے کپڑے نہ پھاڑے۔ 11 وہ کسی مردہ کے پاس نہ جائے اور نہ اپنے باپ یا ماں کی خاطر اپنے آپ کو نجس کرے۔ 12 اور وہ مقدس کے باہر بھی نہ نکلے اور نہ اپنے خدا کے مقدس کو بے حرمت کرے کیونکہ اسکے خدا کے مسح کرنے کے کے تیل کا تاج اس پر ہے۔میں خداوند ہوں۔ 13 اور وہ کنواری عورت سے بیاہ کرے۔ 14 جو بیوہ یا مطلقہ یا ناپاک عورت یا فاحشہ ہو ان سے وہ بیاہ نہ کرے بلکہ وہاپنی ہی قوم کی کنواری کو بیاہ لے۔ 15 اور وہ اپنے تخم کو اپنی قوم میں ناپاک نہ ٹھہرائے کیونکہ میں خداوندہوں جو اسے مقدس کرتا ہوں۔ 16 پھر خداوند نے موسی سے کہا کہ۔ 17 ہارون سے کہدے کہ تیری نسل میں پشت درپشت اگر کوئی کسی طرح کا عیب رکھتا ہو تو وہ اپنے خدا کی غذا گذراننے کو نزدیک نہ آئے۔ 18 خواہ کوئی ہو جس میں عیب ہو وہ نزدیک نہ آئے۔خواہ وہ اندھا ہو یا لنگڑا یا نکچٹا ہو یا زائدالاعضا۔ 19 یا اسکا پاؤں ٹوٹا ہو یا ہاتھ ٹوٹا ہو۔ 20 یا وہ کبڑا یا بونا ہو یا اسکی آبکھ میں کچھ نقص ہو یا کھجلی بھرا ہو یا اسکے پپڑیاں ہوں یا اسکے خصے پچکے ہوں۔ 21 ہارون کاہن نسل میں سے کوئی جو عیب دار ہو خداوند کی آتشین قربانیاں گذراننے کو نزدیک نہ آئے۔وہ عیب دار ہے۔وہ ہر گزاپنے خدا کی غذا گذراننے کو پاس نہ آئے۔ 22 وہ اپنے خدا کی نہایت ہی مقدس اور پاک دونوں طرح کی روٹی کھائے۔ 23 لیکن پردہ کے اندر داخل نہ ہو مذبح کے پاس آئے اسلئے کہ وہ عیب دار ہے تا ایسا نہ ہو کہ وہ میرے مقدس مقاموں کو بے حرمت کرے کیونکہ میں خداوند انکا مقدس کرنے والا ہوں۔ 24 سو موسی نے ہارون اور اسکے بیٹوں اور سب بنی اسرائیل سے یہ باتیں کہیں۔
Total 27 ابواب, Selected باب 21 / 27
Common Bible Languages
West Indian Languages
×

Alert

×

urdu Letters Keypad References