2. اور اپنے خادِموں سے کہا کہ یہ یُوحنّا بپتِسمہ دینے والا ہے۔ وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے اِس لِئے اُس سے یہ مُعجِزے ظاہِر ہوتے ہیں۔
|
3. کِیُونکہ ہیرودِیس نے اپنے بھائِی فِلُپّس کی بِیوی ہیرودِیاس کے سبب سے یُوحنّا کو پکڑکر باندھا اور قَید خانہ میں ڈال دِیا تھا۔
|
6. لیکِن جب ہیرودِیس کی سالگِرہ ہُوئی تو ہیرودِیاس کی بیٹی نے محفِل میں ناچ کر ہیرودِیس کو خُوش کِیا۔
|
13. جب یِسُوع نے یہ سُنا تو وہاں سے کَشتی پر الگ کِسی ویِراں جگہ کو روانہ ہُؤا اور لوگ یہ سُن کر شہر شہر سے پیدل اُس کے پِیچھے گئے۔
|
14. اُس نے اُتر کر بڑی بھِیڑ دیکھی اور اُسے اُن پر ترس آیا اور اُس نے اُن کے بِیماروں کو اچھّا کردِیا۔
|
15. اور جب شام ہُوئی تو شاگِرد اُس کے پاس آ کر کہنے لگے کہ جگہ وِیران ہے اور وقت گُزر گیا ہے۔ لوگوں کو رُخصت کردے تاکہ گاؤں میں جا کر اپنے لِئے کھانا مول لیں۔
|
19. اور اُس نے لوگوں کو گھاس پر بَیٹھنے کا حُکم دِیا۔ پھِر اُس نے وہ پانچ روٹِیاں اور دو مچھلِیاں لِیں اور آسمان کی طرف دیکھ کر بَرکَت دی اور روٹِیاں توڑ کر شاگِردوں کو دِیں اور شاگِردوں نے لوگوں کو۔
|
22. اور اُس نے فوراً شاگِردوں کو مجبُور کِیا کہ کَشتی میں سوار ہوکر اُس سے پہلے پار چلے جائیں جب تک وہ لوگوں کو رُخصت کرے۔
|
23. اور لوگوں کو رُخصت کر کے تنہا دُعا کرنے کے لِئے پہاڑ پر چڑھ گیا اور جب شام ہُوئی تو وہاں اکیلا تھا۔
|
26. شاگِرد اُسے جھِیل پر چلتے ہُوئے دیکھ کر گھبرا گئے اور کہنے لگے کہ بھُوت ہے اور ڈر کر چِلّا اُٹھے۔
|
28. پطرس نے اُس سے جواب میں کہا اَے خُداوند اگر تُو ہے تو مُجھے حُکم دے کہ پانی پر چل کر تیرے پاس آؤں۔
|
31. یِسُوع نے فوراً ہاتھ بڑھا کر اُسے پکڑ لِیا اور اُس سے کہا اَے کم اِعتِقاد تُو نے کِیُوں شک کِیا؟
|
35. اور وہاں کے لوگوں نے اُسے پہچان کر اُس سارے گِرد نواح میں خَبر بھیجی اور سب بِیماروں کو اُس کے پاس لائے۔
|
36. اور وہ اُس کی مِنّت کرنے لگے کہ اُس کی پوشاک کا کِنارہ ہی چھُولیں اور جِتنوں نے چھُؤا وہ اچھّے ہوگئے۔
|