3. تُو میرے لئے سُکونت کی چٹان ہو جہاں میَں برابر جاسکوں۔تُو نے بچانے کا حُکم دیدیا ہے۔کیونکہ میری چٹان اور میرا قلعہ تُو ہی ہے۔
|
6. تُو پَیدایش ہی سے مجھے سنبھالتا آیا ہے۔تُو میری ماں کے بطن ہی سے میرا شفیق رہا ہے۔ سو میَں سدا تیری سِتایش کرتا رہوں گا۔
|
9. بُڑھاپے کے وقت مجھے ترک نہ کر ۔ میری ضعیفی میں مُجھے چھوڑ نہ دے۔ کیونکہ میرے دُشمن میرے بارے میں باتیں کرتے ہیں اور جو میری گھات میں ہیں وہ آپس میں مشورہ کرتے ہین۔
|
11. اور کہتے ہیں کہ خُدا نے اُسے چھوڑ دیا ہے۔ اُسکا پیچھا کرو اور پکڑ لو کیونکہ چھُڑانے والا کوئی نہیں۔
|
13. میری جان کے مُخالِف شرمندہ اور فنا ہو جائیں۔ میرا نُقصان چاہنے والے ملامت اور رُسوائی سے مُلبس ہوں۔
|
15. میرا مُنہ تیری صداقت کا اور تیری نجات کا بیان دِن بھر کریگا۔ کیونکہ مجھے اُنکا شُمار معلوم نہیں۔
|
18. اَے خُدا! جب میَں بُڈّھا اور سر سفید ہو جاؤں تو مجھے ترک نہ کرنا جب تک کہ میَں تیری قدرت آیندہ پُشت پر اور تیرا زور ہر آنے والے پر ظاہر نہ کردوں۔
|
20. تُو جِس نے ہمکو بہت اور سخت تکلیفیں دِکھائی ہیں پھر ہمکو زندہ کرےگا۔ اور زمین کے اسفل سے ہمیں پھر اُوپر لے اُئیگا۔
|
22. اَے میرے خُدا! میَں بربط پر تیری ہاں تیری سچّائی کی حمد کروُنگا۔ اَے اِسراؔئیل کے قُدوس! میَں سِتار کے ساتھ مدح سرائی کرونگا۔
|
23. جب میَں تیری مدح سرائی کرونگا تو میرے ہونٹ نہایت شادمان ہونگے اور میری جان بھی جِسکا تو نے فدیہ دیا ہے۔
|
24. اور میری زُبان دِن بھر تیری صداقت کا ذِکر کریگی کیونکہ میرا نُقصان چاہنے والے شرمِندہ اور پشیمان ہوئے ہیں۔
|