انجیل مقدس

خدا کا فضل تحفہ
1. اور اس طرح سب کام جو سلیمان نے خُداوند کے گھر کے لیئے بنوایا ختم ہوا اور سلیمان اپنے باپ داؤد کی مُقدس کی ہوئی چیزوں یعنی سونے اور چاندی اور سب ظروُف کو اندر لے آیا اور اُن کو خُدا کے گھر کے خزانہ میں رکھ دیا۔
2. تب سلیمان نے اسرائیل کے بزرگوں اور قبیلوں کے سب رئیسوں یعنی بنی اسرائیل کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کو یروشلیم میں اکٹھا کیا تاکہ وہ داؤد کے شہر سے جو صیون ہے خُداوند کے عہد کا صندوق لے آئیں ۔
3. اور اسرائیل کے سب لوگ ساتویں مہینے کی عید میں بادشاہ کے پاس جمع ہوئے۔
4. اور اسرائیل کے سب بزرگ آئے اور لاویوں نے صندوق اُٹھایا۔
5. اور وہ صندوق کو اور خیمہ اجتماع کو اور سب مُقدس ظروُف کو جو اُس خیمہ میں تھے لے آئے۔ انکو لاوی کاہن لائے تھے ۔
6. اور سلیمان بادشاہ اور اور اسرائیل کی ساری جماعت نے جو اُس کے پاس اکٹھی ہوئی تھی صندوق کے آگے کھڑے ہو کر بھیڑ بکریاں اور بیل ذبح کیے ایسا کہ کثرت کی وجہ سے ان کا شمار و حساب نہیں ہو سکتا تھا۔
7. اور کاہنوں نے خُداوند کے عہد کے صندوق کو اُس کی جگہ مسکن کی اِلہامگاہ میں جو پاک ترین مکان میں یعنی کروبیوں کے بازوؤں کے نیچے لا کر رکھا ۔
8. اور کروبی اپنے بازو صندوق کی جگہ کے اُوپر پھیلائے ہوئے تھے اور یوں کروبی صندوق اور اُس کی چوبوں کو اُوپر ڈھانکے ہوئے تھے۔
9. اور وہ چوبیں ایسی لمبی تھیں کہ اُن کے سرے صندوق سے نکلے ہوئے الہامگاہ کے آگے دکھائی دیتے ھے پر باہر سے نظر نہیں آتے تھے اور وہ آج کے دن تک وہیں ہیں ۔
10. اور اُس صندوق میں کُچھ نہ تھا سِوا پتھر کے اُن دو لوحوں کے جن کو موسیٰ نے حورن پر اس میں رکھا تھا جب خُداوند نے بنی اسرائیل سے جس وقت وہ مصر سے نکلے تھے عہد باندھا ۔
11. اور ایسا ہوا کے جب کاہن پاک مکان میں سے نکلے (کیونکہ سب کاہن جو حاضر تھے اپنے آپ کو پاک کر کے آئے تھے اور باری باری خدمت نہیں کرتے تھے۔
12. اور لاوی جو گاتے تھے وہ سب کے سب جیسے آسف اور بَیمان اور یدُوتُون اور اُن کے بیٹے اور اُن کے بھائی کتانی کپڑے سے مُلبس ہو کر اور جھانجھ اور سِتار اور بربط لیئے ہوئے مذبح کے مشرتی کنارے پر کھڑے تھے اور اُن کے ساتھ ایک سَو بیس کاہن تھے جو نرسنگے پھونک رہے تھے (۔
13. تو ایسا ہوا کہ جب نرسنگے پھونکنے والے اور گانے والے مِل گئے تاکہ خُداوند کی حمد اور شُکرگزاری میں اُن سب کی ایک آواز سُنائی دے اور جب نرسنگوں اور جھانجھوں اور مُوسیقی کے سب سازوں کے ساتھ اُنہوں نے اپنی آواز بُلند کر کے خُداوند کی ستائش کی کہ وہ بھلا ہے کیونکہ اُس کی رحمت ابدی ہے تو وہ گھر جو خُداوند کا مسکن ہے ابر سے بھر گیا۔
14. یہان تک کہ کاہن ابر کے سبب سے خدمت کے لئے کھڑے نہ رہ سکے اس لیئے کہ خُدا کا گھر خُداوند کے جلال سے معمور ہوگیا تھا۔
Total 36 ابواب, Selected باب 5 / 36
1 اور اس طرح سب کام جو سلیمان نے خُداوند کے گھر کے لیئے بنوایا ختم ہوا اور سلیمان اپنے باپ داؤد کی مُقدس کی ہوئی چیزوں یعنی سونے اور چاندی اور سب ظروُف کو اندر لے آیا اور اُن کو خُدا کے گھر کے خزانہ میں رکھ دیا۔ 2 تب سلیمان نے اسرائیل کے بزرگوں اور قبیلوں کے سب رئیسوں یعنی بنی اسرائیل کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کو یروشلیم میں اکٹھا کیا تاکہ وہ داؤد کے شہر سے جو صیون ہے خُداوند کے عہد کا صندوق لے آئیں ۔ 3 اور اسرائیل کے سب لوگ ساتویں مہینے کی عید میں بادشاہ کے پاس جمع ہوئے۔ 4 اور اسرائیل کے سب بزرگ آئے اور لاویوں نے صندوق اُٹھایا۔ 5 اور وہ صندوق کو اور خیمہ اجتماع کو اور سب مُقدس ظروُف کو جو اُس خیمہ میں تھے لے آئے۔ انکو لاوی کاہن لائے تھے ۔ 6 اور سلیمان بادشاہ اور اور اسرائیل کی ساری جماعت نے جو اُس کے پاس اکٹھی ہوئی تھی صندوق کے آگے کھڑے ہو کر بھیڑ بکریاں اور بیل ذبح کیے ایسا کہ کثرت کی وجہ سے ان کا شمار و حساب نہیں ہو سکتا تھا۔ 7 اور کاہنوں نے خُداوند کے عہد کے صندوق کو اُس کی جگہ مسکن کی اِلہامگاہ میں جو پاک ترین مکان میں یعنی کروبیوں کے بازوؤں کے نیچے لا کر رکھا ۔ 8 اور کروبی اپنے بازو صندوق کی جگہ کے اُوپر پھیلائے ہوئے تھے اور یوں کروبی صندوق اور اُس کی چوبوں کو اُوپر ڈھانکے ہوئے تھے۔ 9 اور وہ چوبیں ایسی لمبی تھیں کہ اُن کے سرے صندوق سے نکلے ہوئے الہامگاہ کے آگے دکھائی دیتے ھے پر باہر سے نظر نہیں آتے تھے اور وہ آج کے دن تک وہیں ہیں ۔ 10 اور اُس صندوق میں کُچھ نہ تھا سِوا پتھر کے اُن دو لوحوں کے جن کو موسیٰ نے حورن پر اس میں رکھا تھا جب خُداوند نے بنی اسرائیل سے جس وقت وہ مصر سے نکلے تھے عہد باندھا ۔ 11 اور ایسا ہوا کے جب کاہن پاک مکان میں سے نکلے (کیونکہ سب کاہن جو حاضر تھے اپنے آپ کو پاک کر کے آئے تھے اور باری باری خدمت نہیں کرتے تھے۔ 12 اور لاوی جو گاتے تھے وہ سب کے سب جیسے آسف اور بَیمان اور یدُوتُون اور اُن کے بیٹے اور اُن کے بھائی کتانی کپڑے سے مُلبس ہو کر اور جھانجھ اور سِتار اور بربط لیئے ہوئے مذبح کے مشرتی کنارے پر کھڑے تھے اور اُن کے ساتھ ایک سَو بیس کاہن تھے جو نرسنگے پھونک رہے تھے (۔ 13 تو ایسا ہوا کہ جب نرسنگے پھونکنے والے اور گانے والے مِل گئے تاکہ خُداوند کی حمد اور شُکرگزاری میں اُن سب کی ایک آواز سُنائی دے اور جب نرسنگوں اور جھانجھوں اور مُوسیقی کے سب سازوں کے ساتھ اُنہوں نے اپنی آواز بُلند کر کے خُداوند کی ستائش کی کہ وہ بھلا ہے کیونکہ اُس کی رحمت ابدی ہے تو وہ گھر جو خُداوند کا مسکن ہے ابر سے بھر گیا۔ 14 یہان تک کہ کاہن ابر کے سبب سے خدمت کے لئے کھڑے نہ رہ سکے اس لیئے کہ خُدا کا گھر خُداوند کے جلال سے معمور ہوگیا تھا۔
Total 36 ابواب, Selected باب 5 / 36
×

Alert

×

Urdu Letters Keypad References