3. عیر اور اونان اور سیلہ یہ یہوداہ کے بیٹے ہیں ۔ یہ تینوں اُس سے ایک کنعانی عورت بت سُوع کے بطن سے پیدا ہوئے اور یہوداہ کا پہلوٹھا ؑیر خُداوند کی نظر میں شریر تھا اِسلئے اُس نے اُسکو مار ڈالا۔
|
16. اور اُنکی بہنیں ضرویاہ اور ابیجیل تھیں اور اَبی شے اور یُوآب اور عساہیل یہ تینوں ضرویاہ کے بیٹے ہیں ۔
|
17. اور ابیجیل سے عماسا پیدا ہُوا اور عماسا کا باپ اِسمعیلی یتر تھا۔ اور حصرون کے بیٹے کا لِب سے اُسکی بیوی عزویہ اور یریعوؔت کے اَولاد ہُوئی ۔ عزوبہ کے بیٹے یہ ہیں یشر اور سُوباب اور اردون ۔
|
21. اُسکے بعد حصرون جلعاد کے باپ مکیر کی بیٹی کے پاس گیا جس سے اُس نے ساٹھ برس کی عمر میں بیاہ کیا تھا اور اُسکے بطن سے شضوب پیدا ہُوا ۔
|
23. اور حبور اور ارام نے یائیر کے شہروں کو اور قنات کو مع اُسکے قصبوں کے یعنی ساٹھ شہروں کو اُن سے لے لیا۔ یہ سب جلعاد کے باپ مکیر کے بیٹے تھے۔
|
24. اور حصرون کے کالب اِفراتہ میں مر جانے کے بعد حصرون کی بیوی ابیاہ کے اُس سے اشور پیدا ہوا جو تقوع کا باپ تھا ۔
|
25. اور حصرون کے پہلوٹھے یرحمئیل کے بیتے یہ ہیں۔ رام جو اُسکا پہلوتھا تھا اور بوُنہ اور اورن اور اوضم اور اخیاہ۔
|
42. یرحمئیل کے بھائی کا لِب کے بیٹے یہ ہیں ۔ مِیسا اُسکا پہلوٹھا جو زیف کا باپ ہے اور جبرون کے باپ مریسہ کے بیٹے ۔
|
49. اُسی کے بطن سے مدمناہ کا باپ شعف اور مکبینا کا باپ س،وا اور جبع کا باپ بھی پیدا ہُوئے اور کالب کی بیٹی عکسؔہ ہے۔
|
53. اور قریت یعریم کے گھرانے یہ تھے۔ اِتری اور فُوتی اور سُماتی اور مِسراؑی اِن ہی سے صُرعتی اور اِستاولی نکلے ہیں۔
|
55. اور بعیض کے رہنے والے مُشیوں کے گھرانے ترِعاتی اور سمعاتی اور سَوکاتی۔ یہ وہ قینی ہیں جو رَیکاب کے گھرانے کے باپ حمات کی نسل سے تھے۔
|