انجیل مقدس

International Biblical Association (IBA)
1. اور اُس نے پیتل کا ایک مذبح بنایا ۔اُس کی لمبائی بیس ہاتھ اور چوڑائی بیس ہاتھ اور اُُونچائی دس ہاتھ تھی ۔
2. اور اُس نے ایک ڈھالا ہوا بڑا حَوض بنایا جو ایک کنارہ سے دورسے کنارہ تک دس ہاتھ تھا۔ وہ گول تھا اور اُس کی اُونچائی پانچ ہاتھ تھی اور اُس کا گھیر تیس ہاتھ کے ناپ کا تھا ۔
3. اور اُس کے نیچے بیلوں کی صورتیں اُسکے گردا گِرد دس دس ہاتھ تک تھیں اور اُس بڑے حَوض کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے تھیں۔ یہ بیل دو قطاروں میں تھے اور اُسی کے ساتھ ہی ڈھالے گئے تھے۔
4. اور وہ بارہ بیلوں پر دھرا ہوا تھا۔ تین کا رُخ شِمال کی طرف اور تین کا رُخ مغرب کی طرف اور تین کا رُخ جنوب کی طرف اور تتین کا رُخ مشرق کی طرف تھا اور و بڑا حَوض اُن کے اُوپر تھا اور اُن سب کے پچھلے اعضا اندر کے رُخ تھے۔
5. اُس کی موٹائی چار اُنگل کی تھی اور اُس کا کنارہ پیالے کے کنارہ کی طرح اور سوسن کے پھول سے مُشابہ تھا۔ اُس میں تین ہزار بت کی سمائی تھی ۔
6. اور اُس نے دس حَوض بھی بنائے اور پانچ دہنی اور پانچ بائیں طرف رکھے تاکہ اُن میں سوختنی قربانی کی چیزیں دھوئی جائیں۔اُن میں وہ اُن ہی چیزوں کو دھوتے تھے پر وہ بڑا حَوض کاہنوں کے نہانے کے لیئے تھا ۔
7. اور اُس نے سونے کے دس شمعدان اُس حُکم کے مُوافق بنائے جو اُن کے بارے میں مِلا تھا۔ اُس نے اُن کو ہیکل میں پانچ دہنی اور پانچ بائیں طرف رکھا۔
8. اور اُس نے دس میزیں بھی بنائیں اور اُن کو ہیکل میں پانچ دہنی اور پانچ بائیں طرف رکھا اور اُس نے سونے کے سَو کٹورے بنائے ۔
9. اور اُس نے کاہنوں کا صحن اور بڑا صحن اور اُس صحن کے دروازوں کو بنایا اور اُن کے کِواڑوں کو پیتل سے منڈھا ۔
10. اور اُس نے اُس بڑے حَوض کو مشرق کی طرف دہنے ہاتھ جنوبی رُخ پر رکھا۔
11. اور حُورام نے برتن اور بیلچے اور کٹورے بنائے۔سو حُورام نے اُس کام کو جسے وہ سلیمان بادشاہ کے لیئے خُدا کے گھر میں کر رہا تھا تمام کیا۔
12. یعنی دونوں ستونوں اور کُرے اور دونوں تاج جو اُن دونوں ستونوں پر تھے اور ستونوں کی چوٹی پر کے تاجوں کے دونوں کُروں کو ڈھانکنے کی دونوں جالیاں ۔
13. اور دونوں جالیوں کے لیئے چار سو انار یعنی ہر جالی کے لیئے اناروں کی دو دو قطاریں تاکہ ستونوں پر کے تاجوں کے دونوں کُرے ڈھک جائیں۔
14. اور اُس نے کُرسیاں بھی بنائیں اور اُن کُرسیوں پر حَوض لگائے۔
15. اور ایک بڑا حَوض اور اُس کے نیچے بارہ بیل۔
16. اور دیگیں بیلچے کانٹے اور اُس کے سب ظروُف اُس کے باپ حُورام نے سلیمان بادشاہ کے لیئے خُداوند کے گھر کے لیئے جھلکتے ہوئے پیتل کے بنائے ۔
17. اور بادشاہ نے اُن سب کو یردن کے میدان میں سُکات اور صریدا کے درمیان کی چکنی مٹی میں ڈھالا۔
18. اور سلیمان نے یہ سب ظروُف اس کثرت سے بنائے کے اُس پیتل کا وزن معلوم نہ ہو سکا۔
19. اور سلیمان نے اُن سب ظروُف کو جو خُدا کے گھر میں تھے بنایا یعنی سونے کی قربان گاہ اور وہ میزیں بھی جن پر نذر کی روٹیاں رکھی جاتی تھیں۔
20. اور خالص سونے کے شمعدان مع چراغوں کے تاکہ وہ ستور کے مُوافق اِلہا مگاہ کے آگے روشن رہیں۔
21. اور سونے بلکہ کُندن کے پُھول اور چراغ اور چمٹے۔
22. اور گلِگیر اور کٹورے اور چمچے اور بخُور دان خالص سونے کے اور مسکن کا مدخل یعنی اُس کے اندرونی دروازے پاکترین مکان کے لیئے اور گھر یعنی ہیکل کے دروازے سونے کے تھے۔
کل 36 ابواب, معلوم ہوا باب 4 / 36
1 اور اُس نے پیتل کا ایک مذبح بنایا ۔اُس کی لمبائی بیس ہاتھ اور چوڑائی بیس ہاتھ اور اُُونچائی دس ہاتھ تھی ۔ 2 اور اُس نے ایک ڈھالا ہوا بڑا حَوض بنایا جو ایک کنارہ سے دورسے کنارہ تک دس ہاتھ تھا۔ وہ گول تھا اور اُس کی اُونچائی پانچ ہاتھ تھی اور اُس کا گھیر تیس ہاتھ کے ناپ کا تھا ۔ 3 اور اُس کے نیچے بیلوں کی صورتیں اُسکے گردا گِرد دس دس ہاتھ تک تھیں اور اُس بڑے حَوض کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے تھیں۔ یہ بیل دو قطاروں میں تھے اور اُسی کے ساتھ ہی ڈھالے گئے تھے۔ 4 اور وہ بارہ بیلوں پر دھرا ہوا تھا۔ تین کا رُخ شِمال کی طرف اور تین کا رُخ مغرب کی طرف اور تین کا رُخ جنوب کی طرف اور تتین کا رُخ مشرق کی طرف تھا اور و بڑا حَوض اُن کے اُوپر تھا اور اُن سب کے پچھلے اعضا اندر کے رُخ تھے۔ 5 اُس کی موٹائی چار اُنگل کی تھی اور اُس کا کنارہ پیالے کے کنارہ کی طرح اور سوسن کے پھول سے مُشابہ تھا۔ اُس میں تین ہزار بت کی سمائی تھی ۔ 6 اور اُس نے دس حَوض بھی بنائے اور پانچ دہنی اور پانچ بائیں طرف رکھے تاکہ اُن میں سوختنی قربانی کی چیزیں دھوئی جائیں۔اُن میں وہ اُن ہی چیزوں کو دھوتے تھے پر وہ بڑا حَوض کاہنوں کے نہانے کے لیئے تھا ۔ 7 اور اُس نے سونے کے دس شمعدان اُس حُکم کے مُوافق بنائے جو اُن کے بارے میں مِلا تھا۔ اُس نے اُن کو ہیکل میں پانچ دہنی اور پانچ بائیں طرف رکھا۔ 8 اور اُس نے دس میزیں بھی بنائیں اور اُن کو ہیکل میں پانچ دہنی اور پانچ بائیں طرف رکھا اور اُس نے سونے کے سَو کٹورے بنائے ۔ 9 اور اُس نے کاہنوں کا صحن اور بڑا صحن اور اُس صحن کے دروازوں کو بنایا اور اُن کے کِواڑوں کو پیتل سے منڈھا ۔ 10 اور اُس نے اُس بڑے حَوض کو مشرق کی طرف دہنے ہاتھ جنوبی رُخ پر رکھا۔ 11 اور حُورام نے برتن اور بیلچے اور کٹورے بنائے۔سو حُورام نے اُس کام کو جسے وہ سلیمان بادشاہ کے لیئے خُدا کے گھر میں کر رہا تھا تمام کیا۔ 12 یعنی دونوں ستونوں اور کُرے اور دونوں تاج جو اُن دونوں ستونوں پر تھے اور ستونوں کی چوٹی پر کے تاجوں کے دونوں کُروں کو ڈھانکنے کی دونوں جالیاں ۔ 13 اور دونوں جالیوں کے لیئے چار سو انار یعنی ہر جالی کے لیئے اناروں کی دو دو قطاریں تاکہ ستونوں پر کے تاجوں کے دونوں کُرے ڈھک جائیں۔ 14 اور اُس نے کُرسیاں بھی بنائیں اور اُن کُرسیوں پر حَوض لگائے۔ 15 اور ایک بڑا حَوض اور اُس کے نیچے بارہ بیل۔ 16 اور دیگیں بیلچے کانٹے اور اُس کے سب ظروُف اُس کے باپ حُورام نے سلیمان بادشاہ کے لیئے خُداوند کے گھر کے لیئے جھلکتے ہوئے پیتل کے بنائے ۔ 17 اور بادشاہ نے اُن سب کو یردن کے میدان میں سُکات اور صریدا کے درمیان کی چکنی مٹی میں ڈھالا۔ 18 اور سلیمان نے یہ سب ظروُف اس کثرت سے بنائے کے اُس پیتل کا وزن معلوم نہ ہو سکا۔ 19 اور سلیمان نے اُن سب ظروُف کو جو خُدا کے گھر میں تھے بنایا یعنی سونے کی قربان گاہ اور وہ میزیں بھی جن پر نذر کی روٹیاں رکھی جاتی تھیں۔ 20 اور خالص سونے کے شمعدان مع چراغوں کے تاکہ وہ ستور کے مُوافق اِلہا مگاہ کے آگے روشن رہیں۔ 21 اور سونے بلکہ کُندن کے پُھول اور چراغ اور چمٹے۔ 22 اور گلِگیر اور کٹورے اور چمچے اور بخُور دان خالص سونے کے اور مسکن کا مدخل یعنی اُس کے اندرونی دروازے پاکترین مکان کے لیئے اور گھر یعنی ہیکل کے دروازے سونے کے تھے۔
کل 36 ابواب, معلوم ہوا باب 4 / 36
×

Alert

×

Urdu Letters Keypad References