انجیل مقدس

International Biblical Association (IBA)
1. پھر بنی اسرائیل کی ساری جماعت نسِین کے بیابان سے چلی اور خُداوند کے حُکم کے مُطابق سفرکرتی ہو ئی رفیدیم میں آکر ڈیرا کیا ۔وہاں اُن لوگوں کے بینے کو پانی نہ مِلا ۔
2. وہاں وہ لوگ موسیٰ سے جھگڑا کر کے کہنے لگے کہ ہم کو پینے کو پانی دے ۔موسیٰ نے اُں سے کہا تُم مُجھ سے کیوں جھگڑتے ہو اور خُداوند کو کیوں آزماتے ہو ؟ ۔
3. وہاں اُں لوگوں کو بڑی پیاس لگی ۔ سو وہ لوگ موسیٰ پر بڑبڑانے لگے اور کہا کہ تُم ہم کو اور ہمارے بچوں اور چوپا یوں کو پیاسا مرنے کے لئے ہم لوگوں کو کیوں مُلِک مصر سے نکال لایا ؟۔
4. موسیٰ نے خُداوند سے فِریاد کر کے کہا کہ مَیں اِن لوگوں سے کیا کُروں ؟ وہ سب تو ابھی مجھے سنگسار کرنے کو تیار ہیں ۔
5. خُداوند نے موسیٰ سے کہا کہ لوگوں کے آگے ہو کر چل اور بنی اسرائیل کے بُزرگوں میں سے چند کو اپنے ساتھ لےلے اور جس لاٹھی سے تُو نے دریا پر مارا تھا اُسے اپنے ہاتھ میں لیتا جا ۔
6. دِیکھ مَیں تیرے آگے جا کر وہاں حورِب کی ایک چٹان پر کھڑا رہونگا اور تُو اُس چٹان پر مارنا تو اُس میں سے پانی نکلے گا کہ یہ لوگ پِئیں ۔ چنانچہ موسیٰ نے بنی اسرائیل کے بزرگوں کے سامنے یہی کیا ۔
7. اور اُس نے اُس جگہ کا نام متسہ اور مریبہ رکھا کیونکہ بنی اسرائیل نے وہاں جھگڑا کیا اور یہ کہہ کر خُداوند کا امتحان کیا کہ خُداوند ہمارے بیچ میں ہے یا نہیں ۔
8. تب عمالیقی آکر رفیدیم میں بنی اسرائیل سے لڑنے لگے ۔
9. اور موسیٰ نے یشوع سے کہا کہ ہماری طر ف کے کُجھ آدمی چُن کر لے جا اور عمالیقیوں سے لڑ اور مَیں کل خُدا کی لاٹھی اپنے ہاتھ میں لیے ہوئے پہاڑ کی چُوٹی پر کھڑا رہونگا ۔
10. سو مُوسیٰ کے حُکم کے مطابق یشوع عمالیقیوں سے لڑنے لگا اور مُوسیٰ اور ہاروُن اور حور پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ گئے ۔
11. اور جب تک مُوسیٰ اپنا ہاتھ اُٹھائے رہتا تھا بنی اِسرائیل غالب رہتے تھے اور جب وہ ہاتھ لٹکا دیتا تھا تب عمالیقی غائب ہوتے تھے ۔
12. اور جب مُوسیٰ کے ہاتھ بھر گئے تو اُنہوں نے ایک پتھر لیکر مُوسیٰ کے نیچے رکھ دِیا اور وہ اُس پر بیٹھ گیا اور ہارون اور حور ایک اِدھر سے دُوسرا اُدھر سے اُسکے ہاتھوں کو سنبھالے رہے ۔ تب اُسکے ہاتھ آفتاب کے غروُب ہونے تک مضبوطی سے اُٹھے رہے ۔
13. اور یشوع نے عمالیق اور اُسکے لوگوں کو تلوار کی دھار سے شکست دی ۔
14. تب خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا اِس بات کی یاد گاری کے لئے کتاب میں لکھ دے اور یشوع کو سنا دے کہ میں عمالیق کا نام و نشان دُنیا سے بِالکل مِٹا دُونگا ۔
15. اور مُوسیٰ نے ایک قُربانگاہ بنائی اور اُس کا نام یہواہ نِسّی رکھا ۔
16. اور اُس نے کہا خُداوند نے قسم کھائی ہے ۔ سو خُداوند عمالیقیوں سے نسل در نسل جنگ کرتا رہیگا۔
کل 40 ابواب, معلوم ہوا باب 17 / 40
1 پھر بنی اسرائیل کی ساری جماعت نسِین کے بیابان سے چلی اور خُداوند کے حُکم کے مُطابق سفرکرتی ہو ئی رفیدیم میں آکر ڈیرا کیا ۔وہاں اُن لوگوں کے بینے کو پانی نہ مِلا ۔ 2 وہاں وہ لوگ موسیٰ سے جھگڑا کر کے کہنے لگے کہ ہم کو پینے کو پانی دے ۔موسیٰ نے اُں سے کہا تُم مُجھ سے کیوں جھگڑتے ہو اور خُداوند کو کیوں آزماتے ہو ؟ ۔ 3 وہاں اُں لوگوں کو بڑی پیاس لگی ۔ سو وہ لوگ موسیٰ پر بڑبڑانے لگے اور کہا کہ تُم ہم کو اور ہمارے بچوں اور چوپا یوں کو پیاسا مرنے کے لئے ہم لوگوں کو کیوں مُلِک مصر سے نکال لایا ؟۔
4 موسیٰ نے خُداوند سے فِریاد کر کے کہا کہ مَیں اِن لوگوں سے کیا کُروں ؟ وہ سب تو ابھی مجھے سنگسار کرنے کو تیار ہیں ۔
5 خُداوند نے موسیٰ سے کہا کہ لوگوں کے آگے ہو کر چل اور بنی اسرائیل کے بُزرگوں میں سے چند کو اپنے ساتھ لےلے اور جس لاٹھی سے تُو نے دریا پر مارا تھا اُسے اپنے ہاتھ میں لیتا جا ۔ 6 دِیکھ مَیں تیرے آگے جا کر وہاں حورِب کی ایک چٹان پر کھڑا رہونگا اور تُو اُس چٹان پر مارنا تو اُس میں سے پانی نکلے گا کہ یہ لوگ پِئیں ۔ چنانچہ موسیٰ نے بنی اسرائیل کے بزرگوں کے سامنے یہی کیا ۔ 7 اور اُس نے اُس جگہ کا نام متسہ اور مریبہ رکھا کیونکہ بنی اسرائیل نے وہاں جھگڑا کیا اور یہ کہہ کر خُداوند کا امتحان کیا کہ خُداوند ہمارے بیچ میں ہے یا نہیں ۔ 8 تب عمالیقی آکر رفیدیم میں بنی اسرائیل سے لڑنے لگے ۔ 9 اور موسیٰ نے یشوع سے کہا کہ ہماری طر ف کے کُجھ آدمی چُن کر لے جا اور عمالیقیوں سے لڑ اور مَیں کل خُدا کی لاٹھی اپنے ہاتھ میں لیے ہوئے پہاڑ کی چُوٹی پر کھڑا رہونگا ۔ 10 سو مُوسیٰ کے حُکم کے مطابق یشوع عمالیقیوں سے لڑنے لگا اور مُوسیٰ اور ہاروُن اور حور پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ گئے ۔ 11 اور جب تک مُوسیٰ اپنا ہاتھ اُٹھائے رہتا تھا بنی اِسرائیل غالب رہتے تھے اور جب وہ ہاتھ لٹکا دیتا تھا تب عمالیقی غائب ہوتے تھے ۔ 12 اور جب مُوسیٰ کے ہاتھ بھر گئے تو اُنہوں نے ایک پتھر لیکر مُوسیٰ کے نیچے رکھ دِیا اور وہ اُس پر بیٹھ گیا اور ہارون اور حور ایک اِدھر سے دُوسرا اُدھر سے اُسکے ہاتھوں کو سنبھالے رہے ۔ تب اُسکے ہاتھ آفتاب کے غروُب ہونے تک مضبوطی سے اُٹھے رہے ۔ 13 اور یشوع نے عمالیق اور اُسکے لوگوں کو تلوار کی دھار سے شکست دی ۔ 14 تب خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا اِس بات کی یاد گاری کے لئے کتاب میں لکھ دے اور یشوع کو سنا دے کہ میں عمالیق کا نام و نشان دُنیا سے بِالکل مِٹا دُونگا ۔ 15 اور مُوسیٰ نے ایک قُربانگاہ بنائی اور اُس کا نام یہواہ نِسّی رکھا ۔ 16 اور اُس نے کہا خُداوند نے قسم کھائی ہے ۔ سو خُداوند عمالیقیوں سے نسل در نسل جنگ کرتا رہیگا۔
کل 40 ابواب, معلوم ہوا باب 17 / 40
×

Alert

×

Urdu Letters Keypad References