انجیل مقدس

خدا کا فضل تحفہ
1. اس رات بادشاہ کو نیند نہ آئی۔سو اس نے تواریخ کی کتابوں کے لانے کاحک دیا اور وہ بادشاہ کے حضور پڑھی گئیں۔
2. اور یہ لکھا بلا کہ مردکی نے دربانوں میں سے بادشاہ کے دو خواجہ سراؤں بگتانا اور ترش کی مخبری کی تھی جو اخسویرس بادشاہ پر ہاتھ چلانا چاہتے تھے۔
3. بادشاہ نے کہا اسکے لئے مردکی کی کیا عزت وحرمت کی گئی ہے؟باشاہ کے ملازموں نے جو اسکی خدمت کرتے تھے کہا کہ اسکے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔
4. اور بادشاہ نے پوچھا کہ بارگاہ میں کون حاضر ہے ادھر ہامان شاہی محل کی بیرونی بارگاہ نمیں آیا ہوا تھا کہ مردکی کو اس سولی پر چڑھانے کے لئے جو اس نے اسکے لئے تیار کی تھی بادشاہ سے عرض کرے۔
5. سو بادشاہ کے ملازموں نے اس سے کہا حضور دربار گاہ میں ہامان ہامان کھڑا ہے بادشاہ نے فرمایا اسے اندر آنے دو۔
6. سو ہامان اندر آیا اور بادشاہ نے اس سے کہا جسکی تعظیم بادشاہ کرنا چاہتا ہے اس شخص سے کیا کیا جائے؟ہامان نے اپنے دل میں کہا کہ مجھ سے زیادہ بادشاہ کس کی تعظیم کرنا چاہتا ہوگا؟۔
7. سو ہامان نے بادشاہ سے کہا کہ اس شخص کے لئے جسکی تعظیم بادشاہ منظور ہو۔
8. شاہانہ لباس جسے بادشاہ پہنتا ہے اور وہ گھوڑا جو بادشاہ کی سواری کا ہے اور شاہی تاج جو اسکے سر پر رکھا جاتا ہے لایا جائے۔
9. اور وہ لباس اور وہ گھوڑا بادشاہ کے سب سے عالی نسب امرا میں سے ایک کے ہاتھ میں سپرد ہوں تاکہ اس لباس سے اس شخص کو مبلس کریں جسکی تعظیم بادشاہ کو منظور ہے اور اسے اس گھوڑے پر سوار کرکےشہر کے شارع عام میں پھر آئیں اور اسکے آگے آگے منادی کریں کہ جس شخص کی تعظیم بادشاہ کرنا چاہتا ہے اس سے ایسا ہی کیا جائیگا۔
10. تب بادشاہ نے ہامان سے کہا جلدی کر اور اپنے کہے کے مطابق وہ لباس اور گھوڑا لے اور مردکی یہودی سے جو بادشاہ کے پھاٹک پر بیٹھا ہے ایسا ہی کر جو کچھ نو نے کہا ہے اس میں کچھ بھی کمی نہ ہونے پائے۔
11. سو ہامان نے وہ لباس اور گھوڑا لیا اور مردکی کو مبلس کرکے گھوڑے پر سوار شہر کے شارع عام میں پھریا اور اسکے آگے آگے منادی کرتا گیا کہ جس شخص کی تعظیم بادشاہ کرنا چاہتا ہے اس سے ایسا ہی کیا جائیگا۔
12. اور مردکی تو پھر بادشاہ کے پھاٹک پر لوٹ آیا ہامان آزردہ اور سر ڈھانکے ہوئے جلدی جلدی اپنے گھر گیا۔
13. اور ہامان نے اپنی بیوی زرش اور اپنے سب دوستوں کو ایک ایک بات جو اس پر گذری تھی بتائی تب اسکے دانشمندوں اور اسکی بیوی زرش نے اس سے کہا اگر مردکی جسکے آگے تو پست ہونے لگا ہے یہودی نسل میں سے ہے تو تو اس پر غالب نہ ہوگا بلکہ اسکے آگے ضرور پست ہوتا جائیگا۔
14. وہ اس سے ابھی باتیں کر ہی رہے تھے کہ بادشاہ کےخواجہ سرا آگئے اور ہامان کو اس جشن میں لے جانے کی جلدی کی جسے آستر نے تیار کیا تھا۔
Total 10 ابواب, Selected باب 6 / 10
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
1 اس رات بادشاہ کو نیند نہ آئی۔سو اس نے تواریخ کی کتابوں کے لانے کاحک دیا اور وہ بادشاہ کے حضور پڑھی گئیں۔ 2 اور یہ لکھا بلا کہ مردکی نے دربانوں میں سے بادشاہ کے دو خواجہ سراؤں بگتانا اور ترش کی مخبری کی تھی جو اخسویرس بادشاہ پر ہاتھ چلانا چاہتے تھے۔ 3 بادشاہ نے کہا اسکے لئے مردکی کی کیا عزت وحرمت کی گئی ہے؟باشاہ کے ملازموں نے جو اسکی خدمت کرتے تھے کہا کہ اسکے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔ 4 اور بادشاہ نے پوچھا کہ بارگاہ میں کون حاضر ہے ادھر ہامان شاہی محل کی بیرونی بارگاہ نمیں آیا ہوا تھا کہ مردکی کو اس سولی پر چڑھانے کے لئے جو اس نے اسکے لئے تیار کی تھی بادشاہ سے عرض کرے۔ 5 سو بادشاہ کے ملازموں نے اس سے کہا حضور دربار گاہ میں ہامان ہامان کھڑا ہے بادشاہ نے فرمایا اسے اندر آنے دو۔ 6 سو ہامان اندر آیا اور بادشاہ نے اس سے کہا جسکی تعظیم بادشاہ کرنا چاہتا ہے اس شخص سے کیا کیا جائے؟ہامان نے اپنے دل میں کہا کہ مجھ سے زیادہ بادشاہ کس کی تعظیم کرنا چاہتا ہوگا؟۔ 7 سو ہامان نے بادشاہ سے کہا کہ اس شخص کے لئے جسکی تعظیم بادشاہ منظور ہو۔ 8 شاہانہ لباس جسے بادشاہ پہنتا ہے اور وہ گھوڑا جو بادشاہ کی سواری کا ہے اور شاہی تاج جو اسکے سر پر رکھا جاتا ہے لایا جائے۔ 9 اور وہ لباس اور وہ گھوڑا بادشاہ کے سب سے عالی نسب امرا میں سے ایک کے ہاتھ میں سپرد ہوں تاکہ اس لباس سے اس شخص کو مبلس کریں جسکی تعظیم بادشاہ کو منظور ہے اور اسے اس گھوڑے پر سوار کرکےشہر کے شارع عام میں پھر آئیں اور اسکے آگے آگے منادی کریں کہ جس شخص کی تعظیم بادشاہ کرنا چاہتا ہے اس سے ایسا ہی کیا جائیگا۔ 10 تب بادشاہ نے ہامان سے کہا جلدی کر اور اپنے کہے کے مطابق وہ لباس اور گھوڑا لے اور مردکی یہودی سے جو بادشاہ کے پھاٹک پر بیٹھا ہے ایسا ہی کر جو کچھ نو نے کہا ہے اس میں کچھ بھی کمی نہ ہونے پائے۔ 11 سو ہامان نے وہ لباس اور گھوڑا لیا اور مردکی کو مبلس کرکے گھوڑے پر سوار شہر کے شارع عام میں پھریا اور اسکے آگے آگے منادی کرتا گیا کہ جس شخص کی تعظیم بادشاہ کرنا چاہتا ہے اس سے ایسا ہی کیا جائیگا۔ 12 اور مردکی تو پھر بادشاہ کے پھاٹک پر لوٹ آیا ہامان آزردہ اور سر ڈھانکے ہوئے جلدی جلدی اپنے گھر گیا۔ 13 اور ہامان نے اپنی بیوی زرش اور اپنے سب دوستوں کو ایک ایک بات جو اس پر گذری تھی بتائی تب اسکے دانشمندوں اور اسکی بیوی زرش نے اس سے کہا اگر مردکی جسکے آگے تو پست ہونے لگا ہے یہودی نسل میں سے ہے تو تو اس پر غالب نہ ہوگا بلکہ اسکے آگے ضرور پست ہوتا جائیگا۔ 14 وہ اس سے ابھی باتیں کر ہی رہے تھے کہ بادشاہ کےخواجہ سرا آگئے اور ہامان کو اس جشن میں لے جانے کی جلدی کی جسے آستر نے تیار کیا تھا۔
Total 10 ابواب, Selected باب 6 / 10
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
×

Alert

×

Urdu Letters Keypad References