انجیل مقدس

خدا کا فضل تحفہ
1. پَولُس کی طرف سے جو خُدا کی مرضی سے مسِیح یِسُوع کا رَسُول ہے اور بھائِی تِیمُتھِیُس کی طرف سے خُدا کی اُس کلِیسیا کے نام جو کُرِنتھُس میں ہے اور تمام اخیہ کے سب مُقدّسوں کے نام۔
2. ہمارے باپ خُدا اور خُداوند یِسُوع مسِیح کی طرف سے تُمہیں فضل اور اِطمِینان حاصِل ہوتا رہے۔
3. ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جو رحمتوں کا باپ اور ہر طرح کی تسلّی کا خُدا ہے۔
4. وہ ہماری سب مُصِیبتوں میں ہم کو تسلّی دیتا ہے تاکہ ہم اُس تسلّی کے سبب سے جو خُدا ہمیں بخشتا ہے اُن کو بھی تسلّی دے سکیں جو کِسی طرح کی مُصِیبت میں ہیں۔
5. کِیُونکہ جِس طرح مسِیح کے دُکھ ہم کو زِیادہ پہُنچتے ہیں اُسی طرح ہماری تسلّی بھی مسِیح کے وسِیلہ سے زِیادہ ہوتی ہے۔
6. اگر ہم مُصِیبت اُٹھاتے ہیں تو تُمہاری تسلّی اور نِجات کے واسطے اور اگر تسلّی پاتے ہیں تو تُمہاری تسلّی کے واسطے جِس کی تاثِیر سے تُم صبر کے ساتھ اُن دُکھوں کی برداشت کر لیتے ہو جو ہم بھی سہتے ہیں۔
7. اور ہماری اُمِید تُمہارے بارے میں مضبُوط ہے کِیُونکہ ہم جانتے ہیں کہ جِس طرح تُم دُکھوں میں شرِیک ہو اُسی طرح تسلّی میں بھی ہو۔
8. اَے بھائِیو! ہم نہِیں چاہتے کہ تُم اُس مُصِیبت سے ناواقِف رہو جو آسیہ میں ہم پر پڑی کہ ہم حدّ سے زِیادہ اور طاقت سے باہِر پست ہو گئے۔ یہاں تک کہ ہم نے زِندگی سے بھی ہاتھ دھو لِئے۔
9. بلکہ اپنے اُوپر مَوت کے حُکم کا یقِین کر چُکے تھے تاکہ اپنا بھروسا نہ رکھّیں بلکہ خُدا کا جو مُردوں کو جِلاتا ہے۔
10. چُنانچہ اُسی نے ہم کو اَیسی بڑی ہلاکت سے چھُڑایا اور چھُڑائے گا اور ہم کو اُس سے یہ اُمِید ہے کہ آگے کو بھی چھُڑاتا رہے گا۔
11. اگر تُم بھی مِل کر دُعا سے ہماری مدد کرو گے تاکہ جو نعمت ہم کو بہُت لوگوں کے وسِیلہ سے مِلی اُس کا شُکر بھی بہُت سے لوگ ہماری طرف سے کریں۔
12. کِیُونکہ ہم کو اپنے دِل کی اِس گواہی پر فخر ہے کہ ہمارا چال چلن دُنیا میں اور خاص کر تُم میں جِسمانی حِکمت کے ساتھ نہِیں بلکہ خُدا کے فضل کے ساتھ یعنی اَیسی پاکِیزگی اور صفائی کے ساتھ رہا جو خُدا کے لائِق ہے۔
13. ہم اَور باتیں تُمہیں نہِیں لِکھتے سِوا اُن کے جِنہِیں تُم پڑھتے یا مانتے ہو اور مُجھے اُمِید ہے کہ آخِر تک مانتے رہو گے۔
14. چُنانچہ تُم میں سے کِتنوں ہی نے مان بھی لِیا ہے کہ ہم تُمہارا فخر ہیں جِس طرح ہمارے خُداوند یِسُوع کے دِن تُم بھی ہمارا فخر ہوگے۔
15. اور اِسی بھروسے پر مَیں نے یہ اِرادہ کِیا تھا کہ پہلے تُمہارے پاس آؤں تاکہ تُمہیں ایک اَور نعمت مِلے۔
16. اور تُمہارے پاس ہوتا ہُؤا مکِدُونیہ کو جاؤں اور مکِدُونیہ سے پھِر تُمہارے پاس آؤں اور تُم مُجھے یہُودیہ کی طرف روانہ کر دو۔
17. پَس مَیں نے جو یہ اِرادہ کِیا تھا تو کیا تلُّون مِزاجی سے کِیا تھا؟ یا جِن باتوں کا قصد کرتا ہُوں کیا جِسمانی طَور پر کرتا ہُوں کہ ہاں ہاں بھی کرُوں اور نہِیں نہِیں بھی کرُوں؟
18. خُدا کی سَچّائی کی قَسم کہ ہمارے اُس کلام میں جو تُم سے کِیا جاتا ہے ہاں اور نہِیں دونوں پائی نہِیں جاتِیں۔
19. کِیُونکہ خُدا کا بَیٹا یِسُوع مسِیح جِس کی منادی ہم نے یعنی مَیں نے اور سِلوانُس اور تِیمُتھِیُس نے تُم میں کی اُس میں ہاں اور نہِیں دونوں نہ تھِیں بلکہ اُس میں ہاں ہی ہاں ہُوئی۔
20. کِیُونکہ خُدا کے جِتنے وعدے ہیں وہ سب اُس میں ہاں کے ساتھ ہیں۔ اِسی لِئے اُس کے ذرِیعہ سے آمِین بھی ہُوئی تاکہ ہمارے وسِیلہ سے خُدا کا جلال ظاہِر ہو۔
21. اور جو ہم کو تُمہارے ساتھ مسِیح میں قائِم کرتا ہے اور جِس نے ہم کو مسح کِیا وہ خُدا ہے۔
22. جِس نے ہم پر مُہر بھی کی اور بے فائِدہ میں رُوح کو ہمارے دِلوں میں دِیا۔
23. مَیں خُدا کو گواہ کرتا ہُوں کہ مَیں اَب تک کُرِنتھُس میں اِس واسطے نہِیں آیا کہ مُجھے تُم پر رحم آتا تھا۔
24. یہ نہِیں کہ ہم اِیمان کے بارے میں تُم پر حُکُومت جتاتے ہیں بلکہ خُوشی میں تُمہارے مددگار ہیں کِیُونکہ تُم اِیمان ہی سے قائِم رہتے ہو۔

Notes

No Verse Added

Total 13 ابواب, Selected باب 1 / 13
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13
کُرنتھِیوں ۲ 1
1 پَولُس کی طرف سے جو خُدا کی مرضی سے مسِیح یِسُوع کا رَسُول ہے اور بھائِی تِیمُتھِیُس کی طرف سے خُدا کی اُس کلِیسیا کے نام جو کُرِنتھُس میں ہے اور تمام اخیہ کے سب مُقدّسوں کے نام۔ 2 ہمارے باپ خُدا اور خُداوند یِسُوع مسِیح کی طرف سے تُمہیں فضل اور اِطمِینان حاصِل ہوتا رہے۔ 3 ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جو رحمتوں کا باپ اور ہر طرح کی تسلّی کا خُدا ہے۔ 4 وہ ہماری سب مُصِیبتوں میں ہم کو تسلّی دیتا ہے تاکہ ہم اُس تسلّی کے سبب سے جو خُدا ہمیں بخشتا ہے اُن کو بھی تسلّی دے سکیں جو کِسی طرح کی مُصِیبت میں ہیں۔ 5 کِیُونکہ جِس طرح مسِیح کے دُکھ ہم کو زِیادہ پہُنچتے ہیں اُسی طرح ہماری تسلّی بھی مسِیح کے وسِیلہ سے زِیادہ ہوتی ہے۔ 6 اگر ہم مُصِیبت اُٹھاتے ہیں تو تُمہاری تسلّی اور نِجات کے واسطے اور اگر تسلّی پاتے ہیں تو تُمہاری تسلّی کے واسطے جِس کی تاثِیر سے تُم صبر کے ساتھ اُن دُکھوں کی برداشت کر لیتے ہو جو ہم بھی سہتے ہیں۔ 7 اور ہماری اُمِید تُمہارے بارے میں مضبُوط ہے کِیُونکہ ہم جانتے ہیں کہ جِس طرح تُم دُکھوں میں شرِیک ہو اُسی طرح تسلّی میں بھی ہو۔ 8 اَے بھائِیو! ہم نہِیں چاہتے کہ تُم اُس مُصِیبت سے ناواقِف رہو جو آسیہ میں ہم پر پڑی کہ ہم حدّ سے زِیادہ اور طاقت سے باہِر پست ہو گئے۔ یہاں تک کہ ہم نے زِندگی سے بھی ہاتھ دھو لِئے۔ 9 بلکہ اپنے اُوپر مَوت کے حُکم کا یقِین کر چُکے تھے تاکہ اپنا بھروسا نہ رکھّیں بلکہ خُدا کا جو مُردوں کو جِلاتا ہے۔ 10 چُنانچہ اُسی نے ہم کو اَیسی بڑی ہلاکت سے چھُڑایا اور چھُڑائے گا اور ہم کو اُس سے یہ اُمِید ہے کہ آگے کو بھی چھُڑاتا رہے گا۔ 11 اگر تُم بھی مِل کر دُعا سے ہماری مدد کرو گے تاکہ جو نعمت ہم کو بہُت لوگوں کے وسِیلہ سے مِلی اُس کا شُکر بھی بہُت سے لوگ ہماری طرف سے کریں۔ 12 کِیُونکہ ہم کو اپنے دِل کی اِس گواہی پر فخر ہے کہ ہمارا چال چلن دُنیا میں اور خاص کر تُم میں جِسمانی حِکمت کے ساتھ نہِیں بلکہ خُدا کے فضل کے ساتھ یعنی اَیسی پاکِیزگی اور صفائی کے ساتھ رہا جو خُدا کے لائِق ہے۔ 13 ہم اَور باتیں تُمہیں نہِیں لِکھتے سِوا اُن کے جِنہِیں تُم پڑھتے یا مانتے ہو اور مُجھے اُمِید ہے کہ آخِر تک مانتے رہو گے۔ 14 چُنانچہ تُم میں سے کِتنوں ہی نے مان بھی لِیا ہے کہ ہم تُمہارا فخر ہیں جِس طرح ہمارے خُداوند یِسُوع کے دِن تُم بھی ہمارا فخر ہوگے۔ 15 اور اِسی بھروسے پر مَیں نے یہ اِرادہ کِیا تھا کہ پہلے تُمہارے پاس آؤں تاکہ تُمہیں ایک اَور نعمت مِلے۔ 16 اور تُمہارے پاس ہوتا ہُؤا مکِدُونیہ کو جاؤں اور مکِدُونیہ سے پھِر تُمہارے پاس آؤں اور تُم مُجھے یہُودیہ کی طرف روانہ کر دو۔ 17 پَس مَیں نے جو یہ اِرادہ کِیا تھا تو کیا تلُّون مِزاجی سے کِیا تھا؟ یا جِن باتوں کا قصد کرتا ہُوں کیا جِسمانی طَور پر کرتا ہُوں کہ ہاں ہاں بھی کرُوں اور نہِیں نہِیں بھی کرُوں؟ 18 خُدا کی سَچّائی کی قَسم کہ ہمارے اُس کلام میں جو تُم سے کِیا جاتا ہے ہاں اور نہِیں دونوں پائی نہِیں جاتِیں۔ 19 کِیُونکہ خُدا کا بَیٹا یِسُوع مسِیح جِس کی منادی ہم نے یعنی مَیں نے اور سِلوانُس اور تِیمُتھِیُس نے تُم میں کی اُس میں ہاں اور نہِیں دونوں نہ تھِیں بلکہ اُس میں ہاں ہی ہاں ہُوئی۔ 20 کِیُونکہ خُدا کے جِتنے وعدے ہیں وہ سب اُس میں ہاں کے ساتھ ہیں۔ اِسی لِئے اُس کے ذرِیعہ سے آمِین بھی ہُوئی تاکہ ہمارے وسِیلہ سے خُدا کا جلال ظاہِر ہو۔ 21 اور جو ہم کو تُمہارے ساتھ مسِیح میں قائِم کرتا ہے اور جِس نے ہم کو مسح کِیا وہ خُدا ہے۔ 22 جِس نے ہم پر مُہر بھی کی اور بے فائِدہ میں رُوح کو ہمارے دِلوں میں دِیا۔ 23 مَیں خُدا کو گواہ کرتا ہُوں کہ مَیں اَب تک کُرِنتھُس میں اِس واسطے نہِیں آیا کہ مُجھے تُم پر رحم آتا تھا۔ 24 یہ نہِیں کہ ہم اِیمان کے بارے میں تُم پر حُکُومت جتاتے ہیں بلکہ خُوشی میں تُمہارے مددگار ہیں کِیُونکہ تُم اِیمان ہی سے قائِم رہتے ہو۔
Total 13 ابواب, Selected باب 1 / 13
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13
Common Bible Languages
West Indian Languages
×

Alert

×

urdu Letters Keypad References