1. پس سارا اِسرائیل نسب ناموں کےمُطابق جو اِسرائیل کے بادشاہوں کی کتاب میں درج ہیں گِنا گیا اور یہوداہ اپنے گُناہوں کے سبب سے اِسیر ہو کر بابل کو گیا۔
|
3. اور یروشلیم میں بنی یُہوداہ میں سے اور بنی بنیمین میں سے اور بنی افرائیم اور منسی میں سے یہ لوگ رہنے لگے یعنی۔
|
9. اور اُنکے بھائی جو اپنے نسب ناموں کے مطابق نو چھپّن تھے ۔ یہ سب مرد اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابق آبائی خاندانوں کے سردار تھے ۔
|
12. اور عدایاہ بن یرُوھام بن فشحُور بن ملکیاہ اور معسی بن عدیئیل بن یزیراہ بن مُسلام بن مسلمیت بن اِمیر ۔
|
13. اور اُنکے بھائی اپنے آبائی خاندانوں کے رئیس ایک ہزار ساتھ سو ساٹھ تھے جو خُدا کے گھر کی خدمت کے کام کے لئے بڑے قابل آدمی تھے ۔
|
16. اور عبدیاہ بن سمعیاء بن جلال بن یدُوتون اور برکیاہ بن آسابن القانہ جو نطُوفاتیوں کے دیہات میں بس گئے تھے ۔
|
19. اور سلوم بن قورے بن ابی آسف بن قورح اور اُسکے آبائی خاندان کے بھائی یعنی قورحی خدمت کی کارگُزاری پر تعینات تھے اور خیمہ کے پھاٹکوں کے نگہبان تھے۔ اُنکے باپ دادا خُداوند کی لشکر گاہ پر تعینات اور مدخل کے نگہبان تھے۔
|
22. یہ سب جو پھاٹکوں کے دربان ہونے کو چُنے گئے دو سَو بارہ تھے۔ یہ جنکو داؤد اور سموؔایل غیب بین نے اِنکے منصب پر مُقرر کیا تھا اپنے نسب نامہ کے مطُابق اپنے اپنے گاؤں میں گِنے گئے تھے ۔
|
25. اور اُنکے بھائی جو اپنے اپنے گاؤں میں تھے اُنکو سات ساتھ دِن کے بعد نوبت بہ نوبت اُنکے ساتھ رہنے کو آنا پڑتا تھا ۔
|
26. کیونکہ چاروں سردار دربان جولاوی تھے خاص منصب پر مامور تھے اور خُدا کے گھر کی کوٹھریوں اور خزانوں پر مقُرر تھے۔
|
27. اور وہ خُدا کے گھر کے آس پاس رہا کرتے تھے کیونکہ اُسکی نگہبانی اُنکے سُپرد تھی اور ہر صبح کو اُسے کھولنا اُنکے ذِمّے تھا۔
|
28. اور اُن میں سے بعض کی تحویل میں عبادت کے برتن تھے کیونکہ وہ اُنکو گِن کر اندر لاتے اور گِن کر نکالتے تھے۔
|
29. اور بعض اُن سے اساب اور مقَدس کے سب ظُروف اور میَدہ اور مَے اور تیل اور لُبان اور خُوشبودار مصالح پر مقُرر تھے۔
|
31. اور لاویوں میں سے ایک شخص متّتیاہ جو قُرحی سلوم کا پہلوٹھا تھا اُن چیزوں پر خاص طوَرپر مقرر تھا جو توے پر پکائی جاتی تھیں ۔
|
32. اور اُنکے بعض بائی جو قہاتیوں کی اَولاد میں سے تھے نذر کی روتی پر تعینات تھے کہ ہر سبت کو اُسے تیار کریں ۔
|
33. اور یہ وہ گانے والے ہیں جو لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور کوٹھریوں میں رہتے اور اَور خدمت سے معذور تھے کیونکہ وہ دِن رات اپنے کام میں مشغول رہتے تھے۔
|
38. مقلوت سے سمعام پیدا ہوا اور وہ بھی اپنے بھائیوں کے ساتھ یروشلیم میں اپنے بھائیوں کے سامنے رہتے تھے۔
|
39. اور نیر سے قیِس پیدا ہُوا اور قیسؔ سے ساؔؤل پیدا ہُوا اور ساؔؤل سے یُونتن اور ملکیشوع اور ابینداب اور اِشبعل پیدا ہوئے ۔
|
42. اور آخزؔ سے یعرہ پیدا ہُوا اور یعرہ سے علمت اور عزماوت اور زِمری پیدا ہُوئے اور زِمری سے موؔضا پیدا ہُوا۔
|
43. اور موؔضا سے بنعہ پیدا ہُوا۔ بنعہ کا بیٹا رفایاہ ۔ رفایاہ کا بیٹا االیعسؔہ ۔ الؔیعسہ کا بیٹا اصیل۔
|
44. اور اِصیل کے چھ بیٹے تھے اور یہ اُنکے نام ہیں ۔ عزریقام۔ بوکرُو اور اِسمعیل اور سغریاہ اور عبدیاہ اور حنان ۔ یہ بنی اصیل تھے۔
|