انجیل مقدس

International Biblical Association (IBA)
1. انطاکیہ میں اُس کلِیسِیا کے مُتعلّق جو وہاں تھی کئی نبی اور مُعلِّم تھے یعنی برنباس اور شمعُون جو کالا کہلاتا ہے اور لُوکیُس کرُینی اور مناہیم جو چَوتھائی مُلک کے حاکِم ہیرودِیس کے ساتھ پلا تھا اور ساؤُل۔
2. جب وہ خُداوند کی عِبادت کر رہے اور روزے رکھ رہے تھے تو رُوح اُلقُدس نے کہا میرے لئِے برنباس اور ساؤُل کو اُس کام کے واسطے مخصُوص کردو جِس کے واسطے مَیں نے اُن کو بُلایا ہے۔
3. تب اُنہوں نے روزہ رکھ کر اور دُعا کر کے اور اُن پر ہاتھ رکھ کر اُنہِیں رُخصت کِیا۔
4. پَس وہ رُوح اُلقُدس کے بھیجے ہُوئے سِلوکیہ کو گئے اور وہاں سے جہاز پر کُپرس کو چلے۔
5. اور سَلَیمِیس میں پُہنچکر یہُودِیوں کے عِبادت خانوں میں خُدا کا کلام سُنانے لگے اور یُوحنّا اُن کا خادِم تھا۔
6. اور اُس ٹاپُو میں ہوتے ہُوئے پافُس تک پُہنچے۔ وہاں اُنہِیں ایک یہُودی جادُوگر اور جھُوٹا نبی بر یِسُوع نام مِلا۔
7. وہ سِرگیُس پولُس صُوبہ دار کے ساتھ تھا جو صاحبِ تمیز آدمِی تھا۔ اِس نے برنباس اور ساؤُل کو بُلاکر خُدا کا کلام سُننا چاہا۔
8. مگر اِلیماس جادُو گرنے (کہ یہی اِس کے نام کا ترجمہ ہے) اُن کی مُخالفت کی صُوبہ دار کو اِیمان لانے سے روکنا چاہا۔
9. اور ساؤُل نے جِس کا نام پولُس بھی ہے رُوح اُلقُدس سے بھرکر اُس پر غور سے نظر کی۔
10. اور کہا کہ اَے اِبلیس کر فرزند! تُو تمام مکاری اور شرارت سے بھرا ہُؤا اور ہر طرح کی نیکی کا دُشمن ہے کیا خُداوند کی سِیدھی راہوں کو بِگاڑنے سے بز نہ آئے گا؟۔
11. اب دیکھ تُجھ پر خُداوند کا غضب ہے اور تُو اَندھا ہوکر کُچھ مُدّت تک سُورج کو نہ دیکھیگا اُسی دم کُہر اور اَندھیرا اُس پر چھاگیا اور وہ ڈھُونڈتا پھِرا کہ کوئی اُس کا ہاتھ پکڑ کر لے چلے۔
12. تب صُوبہ دار یہ ماجرا دیکھ کر اور خُداوند کی تعلِیم سے حیَران ہوکر اِیمان لے آیا۔
13. پھِر پولُس اور اُس کے ساتھی پافُس سے جہاز سے روانہ ہو کر واپَس چلا گیا۔
14. اور وہ پِرگہ سے چل کر پِسدِیہ کے انطاکیہ میں پہُنچے اور سَبت کے دِن عِبادت خانہ میں جا بَیٹھے۔
15. پھِر توریت اور نبِیوں کی کِتاب کے پڑھنے کے بعد عِبادت خانہ کے سَرداروں نے اُنہِیں کہلا بھیجا کہ اَے بھائِیو! اگر لوگوں کی نصِیحت کے واسطے تُمہارے دِل میں کوئی بات ہوتو بیان کرو۔
16. پَس پولُس نے کھڑے ہوکر اور ہاتھ سے اِشارہ کر کے کہا اَے اِسرائیلیو اور اَے خُدا ترسو! سُنو۔
17. اِس اُمّتِ اِسرائیل کے خُدا نے ہمارے باپ دادا کو چُن لِیا اور جب یہ اُمّت مُلک مصِر میں پردیسیوں کی طرح رہتی تھی اُس کو سر بُلند کِیا اور زبردست ہاتھ سے اُنہِیں وہاں سے نِکال لایا۔
18. اور کوئی چالِیس برس تک بِیابان میں اُن کی عادتوں کی برداشت کرتا رہا۔
19. اور کنعان کے مُلک میں سات قَوموں کو غارت کر کے تخمِینا ساڑے چار سَو برس میں اُن کا مُلک اِن کی مِیراث کردِیا۔
20. اور اِن باتوں کے بعد کے سموئیل نبی کے زمانہ تک اُن میں قاضی مُقرّر کِئے۔
21. اِس کے بعد اُنہوں نے بادشاہ کے لئِے دَرخواست کی اور خُدا نے بینمِین کے قبِیلہ میں سے ایک شَخص ساؤُل قِیس کے بَیٹے کو چالِیس برس کے لئِے اُن پر مُقرّر کِیا۔
22. پھِر اُسے معزُول کر کے داؤد کو اُن کا بادشاہ بنایا جِس کی بابت اُس نے یہ گواہی دی کہ مُجھے ایک شَخص یسّی کا بَیٹا داؤد میرے دِل کے مُوافِق مِل گیا۔ وُہی میری تمام مرضی کو پُورا کرے گا۔
23. اِسی کی نسل میں سے خُدا نے اپنے وعدہ کے مُوافِق اِسرائیل کے پاس ایک مُنجّی یعنی یِسُوع کو بھیج دِیا۔
24. جِس کے آنے سے پہلے یُوحنّا نے اِسرائیل کی تمام اُمّت کے سامنے تَوبہ کے بپتِسمہ کی منادی کی۔
25. اور جب یُوحنّا اپنا دَور پُورا کرنے کو تھا تو اُس نے کہا کہ تُم مُجھے کیا سَمَجھتے ہو؟ مَیں وہ نہِیں بلکہ دیکھو میرے بعد وہ شَخص آنے والا ہے جِس کے پاؤں کی جُوتیوں کا تَسمہ مَیں کھولنے کے لائِق نہِیں۔
26. اَے بھائِیو! ابراہام کے فرزندو اور اَے خُدا ترسو! اِس نِجات کا کلام ہمارے پاس بھیجا گیا۔
27. کِیُونکہ یروشلِیم کے رہنے والوں اور اُن کے سَرداروں نے نہ اُسے پہچانہ اور نہ نبِیوں کی باتیں سَمَجھِیں جو ہر سَبت کو سُنائی جاتی ہیں۔ اِس لِئے اُس پر فتوٰی دے کر اُن کو پُورا کِیا۔
28. اور اگرچہ اُس کے قتل کی کوئی وجہ نہ ملِی تَو بھی اُنہوں نے پِیلاطُس سے اُس کے قتل کی دَرخواست کی۔
29. اور جو کُچھ اُس کے حق میں لکِھا تھا جب اُس کو تمام کرچُکے تو اُسے صلِیب پر سے اُتار کر قَبر میں رکھّا۔
30. لیکِن خُدا نے اُسے مُردوں میں سے جِلایا۔
31. اور وہ بہُت دِنوں تک اُن کو دِکھائی دِیا جو اُس کے ساتھ گلِیل سے یروشلِیم میں آئے تھے۔ اُمّت کے سامنے اَب وُہی اُس کے گواہ ہیں۔
32. اور ہم تُم کو اُس وعدہ کے بارے میں جو باپ دادا سے کِیا گیا تھا یہ خُوشخَبری دیتے ہیں۔
33. کہ خُدا نے یِسُوع کو جِلاکر ہماری اَولاد کے لئِے اُسی وعدہ کو پُورا کِیا۔ چُنانچہ دُوسرے مزمُور میں لکھّا ہے کہ تُو میرا بَیٹا ہے۔ آج تُو مُجھ سے پَیدا ہُؤا۔
34. اور اُس کے اِس طرح مُردوں میں سے جِلانے کی بابت کہ پھِر کبھی نہ مرے اُس نے یُوں کہا کہ مَیں داؤد کی پاک اور سَچّی نعِمتیں تُمہیں دُوں گا۔
35. چُنانچہ وہ ایک اَور مزمُور میں بھی کہتا ہے کہ تُو اپنے مُقدّس کے سڑنے کی نَوبت پہُنچنے نہ دے گا۔
36. کِیُونکہ داؤد تُو اپنے وقت میں خُدا کی مرضی کا تابعدار رہ کر سوگیا اور اپنے دادا سے جا مِلا اور اُس کے سڑنے کی نَوبت پہُنچی۔
37. مگر جسکو خُدا نے جِلایا اُس کے سڑنے کی نَوبت پہُنچی۔
38. پَس اَے بھائِیو! تُمہیں معلُوم ہوکہ اُسی کے وسِیلہ سے تُم کو گناہوں کی مُعافی کی خَبر دی جاتی ہے۔
39. اور مُوسٰی کی شَرِیعَت کے باعِث جِن باتوں سے تُم بری نہِیں ہوسکتے تھے اُن سب سے ہر ایک اِیمان لانے والا اُس کے باعِث بری ہوتا ہے۔
40. پَس خَبردار! اَیسا نہ ہوکہ جو نبِیوں کی کِتاب میں آیا ہے وہ تُم پر صادِق آئے کہ۔
41. اَے تحقِیر کرنے والو! دیکھو تعّجُب کرو اور مِٹ جاؤ کِیُونکہ مَیں تُمہارے زمانہ میں ایک کام کرتا ہُوں۔ اَیسا کام کہ اگر کوئی تُم سے بیان کرے تو کبھی اُس کا یقِین نہ کرو گے۔
42. اُن کے باہِر جاتے وقت لوگ مِنّت کرنے لگے کہ اگلے سَبت کو بھی یہ باتیں ہمیں سُنائی جائیں۔
43. جب مجلس برخاست ہُوئی تو بہُت سے یہُودی اور خُدا پرست نَو مرِید یہُودی پولُس اور برنباس کے پیِچھے ہولئِے۔ اُنہوں نے اُن سے کلام کِیا اور ترغِیب دی کہ خُدا کے فضل پر قائِم رہو۔
44. دُوسرے سَبت کو تقرِیباً سارا شہر خُدا کا کلام سُننے کو اِکٹھّا ہُؤا۔
45. مگر یہُودی اِتنی بھیڑ دیکھ کر حسد سے بھر گئے اور پولُس کی باتوں کی مُخالفت کرنے اور کُفر بکنے لگے۔
46. پولُس اور برنباس دِلیر ہوکر کہنے لگے کہ ضرُور تھا کہ خُدا کا کلام پہلے تُمہیں سُنایا جائے لیکِن چُونکہ تُم اُس کوردّ کرتے ہو اور اپنے آپ کو ہمیشہ کی زِندگی کے ناقابِل ٹھہراتے ہوتو دیکھو ہم غَیر قَوموں کی طرف مُتوّجِہ ہوتے ہیں۔
47. کِیُونکہ خُداوند نے ہمیں یہ حُکم دِیا ہے کہ مَیں نے تُجھ کو غَیر قَوموں کے لئِے نُور مُقرّر کیا تاکہ تُو زمِین کی اِنتہا تک نِجات کا باعِث ہو۔
48. غَیر قَوم والے یہ سُن کر خُوش ہُوئے اور خُدا کے کلام کی بڑائی کرنے لگے اور جِتنے ہمیشہ کی زِندگی کے لئِے مُقرّر کِئے گئے تھے اِیمان لے آئے۔
49. اور اُس تمام عِلاقہ میں خُدا کا کلام پھَیل گیا۔
50. مگر یہُودِیوں نے خُدا پرست اور عِزّت دار عَورتوں اور شہر کے رئیسوں کو اُبھارا اور پولُس اور برنباس کو ستانے پر آمادہ کر کے اُنہِیں اپنی سرحّدوں سے نِکال دِیا۔
51. یہ اپنے پاؤں کی خاک اُن کے سامنے جھاڑ کر اِکُنِیمُ کو گئے۔
52. مگر شاگِرد خُوشی اور رُوح اُلقُدس سے معمُور ہوتے رہے۔
کل 28 ابواب, معلوم ہوا باب 13 / 28
1 انطاکیہ میں اُس کلِیسِیا کے مُتعلّق جو وہاں تھی کئی نبی اور مُعلِّم تھے یعنی برنباس اور شمعُون جو کالا کہلاتا ہے اور لُوکیُس کرُینی اور مناہیم جو چَوتھائی مُلک کے حاکِم ہیرودِیس کے ساتھ پلا تھا اور ساؤُل۔ 2 جب وہ خُداوند کی عِبادت کر رہے اور روزے رکھ رہے تھے تو رُوح اُلقُدس نے کہا میرے لئِے برنباس اور ساؤُل کو اُس کام کے واسطے مخصُوص کردو جِس کے واسطے مَیں نے اُن کو بُلایا ہے۔ 3 تب اُنہوں نے روزہ رکھ کر اور دُعا کر کے اور اُن پر ہاتھ رکھ کر اُنہِیں رُخصت کِیا۔ 4 پَس وہ رُوح اُلقُدس کے بھیجے ہُوئے سِلوکیہ کو گئے اور وہاں سے جہاز پر کُپرس کو چلے۔ 5 اور سَلَیمِیس میں پُہنچکر یہُودِیوں کے عِبادت خانوں میں خُدا کا کلام سُنانے لگے اور یُوحنّا اُن کا خادِم تھا۔ 6 اور اُس ٹاپُو میں ہوتے ہُوئے پافُس تک پُہنچے۔ وہاں اُنہِیں ایک یہُودی جادُوگر اور جھُوٹا نبی بر یِسُوع نام مِلا۔ 7 وہ سِرگیُس پولُس صُوبہ دار کے ساتھ تھا جو صاحبِ تمیز آدمِی تھا۔ اِس نے برنباس اور ساؤُل کو بُلاکر خُدا کا کلام سُننا چاہا۔ 8 مگر اِلیماس جادُو گرنے (کہ یہی اِس کے نام کا ترجمہ ہے) اُن کی مُخالفت کی صُوبہ دار کو اِیمان لانے سے روکنا چاہا۔ 9 اور ساؤُل نے جِس کا نام پولُس بھی ہے رُوح اُلقُدس سے بھرکر اُس پر غور سے نظر کی۔ 10 اور کہا کہ اَے اِبلیس کر فرزند! تُو تمام مکاری اور شرارت سے بھرا ہُؤا اور ہر طرح کی نیکی کا دُشمن ہے کیا خُداوند کی سِیدھی راہوں کو بِگاڑنے سے بز نہ آئے گا؟۔ 11 اب دیکھ تُجھ پر خُداوند کا غضب ہے اور تُو اَندھا ہوکر کُچھ مُدّت تک سُورج کو نہ دیکھیگا اُسی دم کُہر اور اَندھیرا اُس پر چھاگیا اور وہ ڈھُونڈتا پھِرا کہ کوئی اُس کا ہاتھ پکڑ کر لے چلے۔ 12 تب صُوبہ دار یہ ماجرا دیکھ کر اور خُداوند کی تعلِیم سے حیَران ہوکر اِیمان لے آیا۔ 13 پھِر پولُس اور اُس کے ساتھی پافُس سے جہاز سے روانہ ہو کر واپَس چلا گیا۔ 14 اور وہ پِرگہ سے چل کر پِسدِیہ کے انطاکیہ میں پہُنچے اور سَبت کے دِن عِبادت خانہ میں جا بَیٹھے۔ 15 پھِر توریت اور نبِیوں کی کِتاب کے پڑھنے کے بعد عِبادت خانہ کے سَرداروں نے اُنہِیں کہلا بھیجا کہ اَے بھائِیو! اگر لوگوں کی نصِیحت کے واسطے تُمہارے دِل میں کوئی بات ہوتو بیان کرو۔ 16 پَس پولُس نے کھڑے ہوکر اور ہاتھ سے اِشارہ کر کے کہا اَے اِسرائیلیو اور اَے خُدا ترسو! سُنو۔ 17 اِس اُمّتِ اِسرائیل کے خُدا نے ہمارے باپ دادا کو چُن لِیا اور جب یہ اُمّت مُلک مصِر میں پردیسیوں کی طرح رہتی تھی اُس کو سر بُلند کِیا اور زبردست ہاتھ سے اُنہِیں وہاں سے نِکال لایا۔ 18 اور کوئی چالِیس برس تک بِیابان میں اُن کی عادتوں کی برداشت کرتا رہا۔ 19 اور کنعان کے مُلک میں سات قَوموں کو غارت کر کے تخمِینا ساڑے چار سَو برس میں اُن کا مُلک اِن کی مِیراث کردِیا۔ 20 اور اِن باتوں کے بعد کے سموئیل نبی کے زمانہ تک اُن میں قاضی مُقرّر کِئے۔ 21 اِس کے بعد اُنہوں نے بادشاہ کے لئِے دَرخواست کی اور خُدا نے بینمِین کے قبِیلہ میں سے ایک شَخص ساؤُل قِیس کے بَیٹے کو چالِیس برس کے لئِے اُن پر مُقرّر کِیا۔ 22 پھِر اُسے معزُول کر کے داؤد کو اُن کا بادشاہ بنایا جِس کی بابت اُس نے یہ گواہی دی کہ مُجھے ایک شَخص یسّی کا بَیٹا داؤد میرے دِل کے مُوافِق مِل گیا۔ وُہی میری تمام مرضی کو پُورا کرے گا۔ 23 اِسی کی نسل میں سے خُدا نے اپنے وعدہ کے مُوافِق اِسرائیل کے پاس ایک مُنجّی یعنی یِسُوع کو بھیج دِیا۔ 24 جِس کے آنے سے پہلے یُوحنّا نے اِسرائیل کی تمام اُمّت کے سامنے تَوبہ کے بپتِسمہ کی منادی کی۔ 25 اور جب یُوحنّا اپنا دَور پُورا کرنے کو تھا تو اُس نے کہا کہ تُم مُجھے کیا سَمَجھتے ہو؟ مَیں وہ نہِیں بلکہ دیکھو میرے بعد وہ شَخص آنے والا ہے جِس کے پاؤں کی جُوتیوں کا تَسمہ مَیں کھولنے کے لائِق نہِیں۔ 26 اَے بھائِیو! ابراہام کے فرزندو اور اَے خُدا ترسو! اِس نِجات کا کلام ہمارے پاس بھیجا گیا۔ 27 کِیُونکہ یروشلِیم کے رہنے والوں اور اُن کے سَرداروں نے نہ اُسے پہچانہ اور نہ نبِیوں کی باتیں سَمَجھِیں جو ہر سَبت کو سُنائی جاتی ہیں۔ اِس لِئے اُس پر فتوٰی دے کر اُن کو پُورا کِیا۔ 28 اور اگرچہ اُس کے قتل کی کوئی وجہ نہ ملِی تَو بھی اُنہوں نے پِیلاطُس سے اُس کے قتل کی دَرخواست کی۔ 29 اور جو کُچھ اُس کے حق میں لکِھا تھا جب اُس کو تمام کرچُکے تو اُسے صلِیب پر سے اُتار کر قَبر میں رکھّا۔ 30 لیکِن خُدا نے اُسے مُردوں میں سے جِلایا۔ 31 اور وہ بہُت دِنوں تک اُن کو دِکھائی دِیا جو اُس کے ساتھ گلِیل سے یروشلِیم میں آئے تھے۔ اُمّت کے سامنے اَب وُہی اُس کے گواہ ہیں۔ 32 اور ہم تُم کو اُس وعدہ کے بارے میں جو باپ دادا سے کِیا گیا تھا یہ خُوشخَبری دیتے ہیں۔ 33 کہ خُدا نے یِسُوع کو جِلاکر ہماری اَولاد کے لئِے اُسی وعدہ کو پُورا کِیا۔ چُنانچہ دُوسرے مزمُور میں لکھّا ہے کہ تُو میرا بَیٹا ہے۔ آج تُو مُجھ سے پَیدا ہُؤا۔ 34 اور اُس کے اِس طرح مُردوں میں سے جِلانے کی بابت کہ پھِر کبھی نہ مرے اُس نے یُوں کہا کہ مَیں داؤد کی پاک اور سَچّی نعِمتیں تُمہیں دُوں گا۔ 35 چُنانچہ وہ ایک اَور مزمُور میں بھی کہتا ہے کہ تُو اپنے مُقدّس کے سڑنے کی نَوبت پہُنچنے نہ دے گا۔ 36 کِیُونکہ داؤد تُو اپنے وقت میں خُدا کی مرضی کا تابعدار رہ کر سوگیا اور اپنے دادا سے جا مِلا اور اُس کے سڑنے کی نَوبت پہُنچی۔ 37 مگر جسکو خُدا نے جِلایا اُس کے سڑنے کی نَوبت پہُنچی۔ 38 پَس اَے بھائِیو! تُمہیں معلُوم ہوکہ اُسی کے وسِیلہ سے تُم کو گناہوں کی مُعافی کی خَبر دی جاتی ہے۔ 39 اور مُوسٰی کی شَرِیعَت کے باعِث جِن باتوں سے تُم بری نہِیں ہوسکتے تھے اُن سب سے ہر ایک اِیمان لانے والا اُس کے باعِث بری ہوتا ہے۔ 40 پَس خَبردار! اَیسا نہ ہوکہ جو نبِیوں کی کِتاب میں آیا ہے وہ تُم پر صادِق آئے کہ۔ 41 اَے تحقِیر کرنے والو! دیکھو تعّجُب کرو اور مِٹ جاؤ کِیُونکہ مَیں تُمہارے زمانہ میں ایک کام کرتا ہُوں۔ اَیسا کام کہ اگر کوئی تُم سے بیان کرے تو کبھی اُس کا یقِین نہ کرو گے۔ 42 اُن کے باہِر جاتے وقت لوگ مِنّت کرنے لگے کہ اگلے سَبت کو بھی یہ باتیں ہمیں سُنائی جائیں۔ 43 جب مجلس برخاست ہُوئی تو بہُت سے یہُودی اور خُدا پرست نَو مرِید یہُودی پولُس اور برنباس کے پیِچھے ہولئِے۔ اُنہوں نے اُن سے کلام کِیا اور ترغِیب دی کہ خُدا کے فضل پر قائِم رہو۔ 44 دُوسرے سَبت کو تقرِیباً سارا شہر خُدا کا کلام سُننے کو اِکٹھّا ہُؤا۔ 45 مگر یہُودی اِتنی بھیڑ دیکھ کر حسد سے بھر گئے اور پولُس کی باتوں کی مُخالفت کرنے اور کُفر بکنے لگے۔ 46 پولُس اور برنباس دِلیر ہوکر کہنے لگے کہ ضرُور تھا کہ خُدا کا کلام پہلے تُمہیں سُنایا جائے لیکِن چُونکہ تُم اُس کوردّ کرتے ہو اور اپنے آپ کو ہمیشہ کی زِندگی کے ناقابِل ٹھہراتے ہوتو دیکھو ہم غَیر قَوموں کی طرف مُتوّجِہ ہوتے ہیں۔ 47 کِیُونکہ خُداوند نے ہمیں یہ حُکم دِیا ہے کہ مَیں نے تُجھ کو غَیر قَوموں کے لئِے نُور مُقرّر کیا تاکہ تُو زمِین کی اِنتہا تک نِجات کا باعِث ہو۔ 48 غَیر قَوم والے یہ سُن کر خُوش ہُوئے اور خُدا کے کلام کی بڑائی کرنے لگے اور جِتنے ہمیشہ کی زِندگی کے لئِے مُقرّر کِئے گئے تھے اِیمان لے آئے۔ 49 اور اُس تمام عِلاقہ میں خُدا کا کلام پھَیل گیا۔ 50 مگر یہُودِیوں نے خُدا پرست اور عِزّت دار عَورتوں اور شہر کے رئیسوں کو اُبھارا اور پولُس اور برنباس کو ستانے پر آمادہ کر کے اُنہِیں اپنی سرحّدوں سے نِکال دِیا۔ 51 یہ اپنے پاؤں کی خاک اُن کے سامنے جھاڑ کر اِکُنِیمُ کو گئے۔ 52 مگر شاگِرد خُوشی اور رُوح اُلقُدس سے معمُور ہوتے رہے۔
کل 28 ابواب, معلوم ہوا باب 13 / 28
×

Alert

×

Urdu Letters Keypad References