1. اِن باتوں کے بعد خُداوند نے ستّر آدمِی اَور مُقرّر کِئے اور جِس جِس شہر اور جگہ کو خُود جانے والا تھا وہاں اُنہِیں دو دو کر کے اپنے آگے بھیجا۔
|
2. اور وہ اُن سے کہنے لگا کہ فصل تو بہُت ہے لیکِن مزدُور تھوڑے ہیں اِس لِئے فصل کے مالِک کی مِنّت کرو کہ اپنی فصل کاٹنے کے لِئے مزدُور بھیجے۔
|
7. اُسی گھر میں رہو اور جو کُچھ اُن سے مِلے کھاؤ پِیو کِیُونکہ مزدُور اپنی مزدُوری کا حقدار ہے۔ گھر گھر نہ پھِرو۔
|
8. اور جِس شہر میں داخِل ہو اور وہاں کے لوگ تُمہیں قُبُول کریں تو جو کُچھ تُمہارے سامنے رکھّا جائے کھاؤ۔
|
10. لیکِن جِس شہر میں داخِل ہو اور وہاں کے لوگ تُمہیں قُبُول نہ کریں تو اُس کے بازاروں میں جا کر کہو کہ۔
|
11. ہم اِس گرد کو بھی جو تُمہارے شہر سے ہمارے پاؤں میں لگی ہے تُمہارے سامنے جھاڑے دیتے ہیں مگر یہ جان لو کہ خُدا کی بادشاہی نزدِیک آ پہُنچی ہے۔
|
13. اَے خُرازین تُجھ پر افسوس! اَے بیت صَیدا تُجھ پر افسوس! کِیُونکہ جو مُعجِزے تُم میں ظاہِر ہُوئے اگر صُور اور صَیدا میں ظاہِر ہوتے تو وہ ٹاٹ اوڑھ کر اور خاک میں بَیٹھ کر کب کے تَوبہ کر لیتے۔
|
15. اور اَے کفر نحُوم کیا تُو آسمان تک بُلند کِیا جائے گا؟ نہِیں بلکہ تُو عالَمِ ارواح میں اُتارا جائے گا۔
|
16. جو تُمہاری سُنتا ہے وہ میری سُنتا ہے اور جو تُمہیں نہِیں مانتا وہ مُجھے نہِیں مانتا اور جو مُجھے نہِیں مانتا وہ میرے بھیجنے والے کو نہِیں مانتا۔
|
19. دیکھو مَیں نے تُم کو اِختیّار دِیا کہ سانپوں اور بِچھُوّؤں کو کُچلو اور دُشمن کی ساری قُدرت پر غالِب آؤ اور تُم کو ہرگِز کِسی چِیز سے ضرر نہ پہُنچیگا۔
|
20. تَو بھی اِس سے خُوش نہ ہو کہ رُوحیں تُمہارے تابِع ہیں بلکہ اِس سے خُوش ہو کہ تُمہارے نام آسمان پر لِکھے ہُوئے ہیں۔
|
21. اُسی گھڑی وہ رُوحُ القُدس سے خُوشی میں بھر گیا اور کہنے لگا اَے باپ آسمان اور زمِین کے خُداوند! مَیں تیری حمد کرتا ہُوں کہ تُو نے یہ باتیں داناؤں اور عقلمندوں سے چھِپائِیں اور بچّوں پر ظاہِر کیں۔ ہاں اَے باپ کِیُونکہ اَیسا ہی تُجھے پسند آیا۔
|
22. میرے باپ کی طرف سے سب کُچھ مُجھے سونپا گیا اور کوئی نہِیں جانتا کہ بَیٹا کَون ہے سِوا باپ کے اور کوئی نہِیں جانتا کے باپ کَون ہے سِوا بَیٹے کے اور اُس شَخص کے جِس پر بَیٹا اُسے ظاہِر کرنا چاہے۔
|
23. اور شاگِردوں کی طرف مُتوّجِہ ہو کر خاص اُن ہی سے کہا مُبارک ہیں وہ آنکھیں جو یہ باتیں دیکھتی ہیں جِنہِیں تُم دیکھتے ہو۔
|
24. کِیُونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ بہُت سے نبِیوں اور بادشاہوں نے چاہا کہ جو باتیں تُم دیکھتے ہو دیکھیں مگر نہ دیکھِیں اور جو باتیں تُم سُنتے ہو سُنیں مگر نہ سُنِیں۔
|
25. اور دیکھو ایک عالِم شرع اُٹھا اور یہ کہہ کر اُس کی آزمایش کرنے لگا کہ اَے اُستاد! مَیں کیا کرُوں کہ ہمیشہ کی زِندگی کا وارِث بنُوں؟
|
27. اُس نے جواب میں کہا کہ خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری طاقت اور اپنی ساری عقل سے محبّت رکھ اور اپنے پڑوسِی سے اپنے برابر محبّت رکھ۔
|
30. یِسُوع نے جواب میں کہا کہ ایک آدمِی یروشلِیم سے یریحُو کی طرف جا رہا تھا کہ ڈآکُوؤں میں گھِر گیا۔ اُنہوں نے اُس کے کپڑے اُتار لِئے اور مارا بھی اور ادھمؤا چھوڑ کر چلے گئے۔
|
34. اور اُس کے پاس آ کر اُس کے زخموں کو تیل اور مَے لگا کر باندھا اور اپنے جانور پر سوار کر کے سرای میں لے گیا اور اُس کی خَبر گیری کی۔
|
35. دُوسرے دِن دو دِینار نِکال کر بھٹیارے کو دِئے اور کہا اِس کی خَبر گیری کرنا اور جو کُچھ اِس سے زیادہ خرچ ہوگا مَیں پھِر آ کر تُجھے ادا کردُوں گا۔
|
38. پھِر جب جا رہے تھے تو وہ ایک گاؤں میں داخِل ہُؤا اور مرتھا نام ایک عَورت نے اُسے اپنے گھر میں اُتارا۔
|
40. لیکِن مرتھا خِدمت کرتے کرتے گھبرا گئی۔ پَس اُس کے پاس آ کر کہنے لگی اَے خُداوند! کیا تُجھے خیال نہِیں کہ میری بہن نے خِدمت کرنے کو مُجھے اکیلا چھوڑ دِیا ہے؟ پَس اُسے فرما کہ میری مدد کرے۔
|