انجیل مقدس

خدا کا فضل تحفہ

اِمثال باب 25

1 یہ بھی سلیمان کی امثال ہیں جنکی شاہ یہوداہ حزقیاہ کے لوگوں نے نقل کی تھی .::. 2 خداکا جلال رازداری میں ہے لیکن بادشاہوں کا جلال معاملات کی تفتیش میں۔ .::. 3 آٓسمان کی اُونچائی اور زمین کی گہرائی اور بادشاہوں کے دِل کی انتہا نہیں ملتی ۔ .::. 4 چاندی کی میل دور کرنے سے سُنار کے لئے برتن بن جٓاتا ہے۔ .::. 5 شریروں کو بادشاہ کے حضور سے دور کرنے سے اُسکا تخت صداقت پر قائم ہو جٓایئگا۔ .::. 6 بادشاہ کے حضور اپنی بڑائی نہ کرنا اور بڑے آدمیوں کی جگہ کھڑا نہ ہونا .::. 7 کیونکہ یہ بہترہے کہ حاکم کے روبُروجس کو تیری آنکھوں نے دیکھا ہے تجھ سے کہا جٓائے آگے بڑھ کر بیٹھ نہ کہ پیچھے ہٹا دیا جٓائے۔ .::. 8 جھگڑا کرنے میں جلدی نہ کر۔آخرکار جب تیرا ہمسایہ تجھ کو ذلیل کرے تب تو کیا کریگا؟ .::. 9 تو ہمسایہ کے ساتھ اپنے دعویٰ کا چرچا کر لیکن کسی دوسرے کا راز فاش نہ کر۔ .::. 10 مبادا جو کوئی اُسے سنے تجھے رسوا کرے اور تیری بدنامی ہوتی رہے۔ .::. 11 باموقع باتیں روپہلی ٹوکریوں میں سونے کے سبب ہیں۔ .::. 12 دانا ملامت کرنے والے کی بات سننے والے کے کان میں سونے کی بالی اور کندن کا زیور ہے۔ .::. 13 وفادار ایلچی اپنے بھیجنے والوں کے لئے اَیسا یے جیسے فصل کاٹنے کے ایام میں برف کی ٹھنڈک کیونکہ وہ اپنے مالکوں کی جٓان کو تازہ دم کرتا ہے۔ .::. 14 جو کسی جھوٹی لیاقت پر فخر کرتا ہے وہ بے بارش بادل اور ہوا کی مانند ہے۔ .::. 15 تحمل کرنے سے حاکم راضی ہوجٓاتا ہےاور نرم زبان ہڈی کو بھی توڑڈالتی ہے۔ .::. 16 کیا تو نے شہد پایا؟ تو اِتنا کھا جتنا تیرے لئے کافی ہےمبادا تو زیادہ کھا جٓائے اور اُگل ڈالے۔ .::. 17 اپنے ہمسایہ کے گھر با ر بار جٓانے سے اپنے پاوں کو روک مبادا وہ دق ہو کر تجھ سے نفرت کرے ۔ .::. 18 جو اپنے ہمسایہ کا خلاف جھوٹی گواہی دیتا ہے وہ گرزاور تلوار اور تیز تیر ہے۔ .::. 19 مصیبت کے وقت بیوفا آدمی پر اِعتماد ٹوٹا دانت اور اُکھڑا پاوں ہے۔ .::. 20 جو کسی غمگینکے سامنے گیت گاتا ہے۔وہ گویا جٓاڑے میں کسی کے کپڑے اُتارتا اور سجی پر سرکہ ڈالتا ہے۔ .::. 21 اگر تیرا دشمن بھوکا ہوتو اُسے روٹی کھلا اور اگر پیاسا ہو تو اُسے پانی پلا .::. 22 کیونکہ تو اُسکے سر پر انگاروں کا ڈھیرلگائیگا اور خداوند تجھ اجر دیگا۔ .::. 23 شمالی ہوا مینہ کو لاتی ہے اور غیبت گو زبان ترش روئی کو۔ .::. 24 گھر کی چھت پر ایک کونے میں رہنا جھگڑالو بیوی کے ساتھ کشادہ مکان میں رہنے سے بہتر ہے۔ .::. 25 وہ خوشخبری جو دور کے ملک سے آئے اَیسی ہے جیسے تھکے ماندہ کی جٓان کے لئے ٹھنڈا پانی ۔ .::. 26 صادق کا شریر کے آگے گرنا گویا گدلا چشمہ اور ناپاک سوتا ہے۔ .::. 27 بہت شہد کھانا اچھا نہیں اور اپنی بزرگی کا طالب ہونا زیبا نہیں ہے۔ .::. 28 جو اپنے نفس پر ضابط نہیں وہ بے فصیل اور مسمار شدہ شہر کی مانند ہے۔
  • اِمثال باب 1  
  • اِمثال باب 2  
  • اِمثال باب 3  
  • اِمثال باب 4  
  • اِمثال باب 5  
  • اِمثال باب 6  
  • اِمثال باب 7  
  • اِمثال باب 8  
  • اِمثال باب 9  
  • اِمثال باب 10  
  • اِمثال باب 11  
  • اِمثال باب 12  
  • اِمثال باب 13  
  • اِمثال باب 14  
  • اِمثال باب 15  
  • اِمثال باب 16  
  • اِمثال باب 17  
  • اِمثال باب 18  
  • اِمثال باب 19  
  • اِمثال باب 20  
  • اِمثال باب 21  
  • اِمثال باب 22  
  • اِمثال باب 23  
  • اِمثال باب 24  
  • اِمثال باب 25  
  • اِمثال باب 26  
  • اِمثال باب 27  
  • اِمثال باب 28  
  • اِمثال باب 29  
  • اِمثال باب 30  
  • اِمثال باب 31  
×

Alert

×

urdu Letters Keypad References