انجیل مقدس

International Biblical Association (IBA)

تھِسلُنیکیوں ۱ باب 3

1 اِس واسطے جب ہم زِیادہ برداشت نہ کر سکے تو اتھینے میں اکیلے رہ جانا منظُور کِیا۔ 2 اور ہم نے تِیمُتھیُس کو جو ہمارا بھائِی اور مسِیح کی خُوشخَبری میں خُدا کا خادِم ہے اِس لِئے بھیجا کہ وہ تُمہیں مضبُوط کرے اور تُمہارے اِیمان کے بارے میں تُمہیں نصِیحت کرے۔ 3 کہ اِن مُصِبتوں کے سبب سے کوئی نہ گھبرائے کِیُونکہ تُم جانتے ہو کہ ہم اِن ہی کے لِئے مُقرّر ہُوئے ہیں۔ 4 بلکہ پہلے بھی جب ہم تُمہارے پاس تھے تو تُم سے کہا کرتے تھے کہ ہمیں مُصِیبت اُٹھانا ہوگا چُنانچہ اَیسا ہی ہُؤا اور تُمہیں معلُوم بھی ہے۔ 5 اِس واسطے جب مَیں اَور زِیادہ برداشت نہ کرسکا تو تُمہارے اِیمان کا حال دریافت کرنے کو بھیجا۔ کہِیں اَیسا نہ ہُؤا ہوکہ آزمانے والے نے تُمہیں آزمایا ہو اور ہماری محنت بے فائِدہ گئی ہو۔ 6 مگر اَب جو تِیمُتھیُس نے تُمہارے پاس سے ہمارے پاس آ کر تُمہارے اِیمان اور محبّت کی اور اِس بات کی خُوشخَبری دی کہ تُم ہمارا ذِکرِ خَیر ہمیشہ کرتے ہو اور ہمارے دیکھنے کے اَیسے مُشتاق ہو جَیسے کہ ہم تُمہارے۔ 7 اِس لِئے اَے بھائِیو! ہم نے اپنی ساری اِحتیاج اور مُصِیبت میں تُمہارے اِیمان کے سبب سے تُمہارے بارے میں تسلّی پائی۔ 8 کِیُونکہ اَب اگر تُم خُداوند میں قائِم ہو تو ہم زِندہ ہیں۔ 9 تُمہارے باعِث اپنے خُدا کے سامنے ہمیں جِس قدر خُوشی حاصِل ہے اُس کے بدلہ میں کِس طرح تُمہاری بابت خُدا کا شُکر ادا کریں؟ 10 ہم رات دِن بہُت ہی دُعا کرتے رہتے ہیں کہ تُمہاری صُورت دیکھیں اور تُمہارے اِیمان کی کمی پُوری کریں۔ 11 اب ہمارا خُدا اور باپ خُود اور ہمارا خُداوند یِسُوع تُمہاری طرف ہماری رہبری کرے۔ 12 اور خُداوند اَیسا کرے کہ جِس طرح ہم کو تُم سے محبّت ہے اُسی طرح تُمہاری محبّت بھی آپس میں اور سب آدمِیوں کے ساتھ زِیادہ ہو اور بڑھے۔ 13 تاکہ وہ تُمہارے دِلوں کو اَیسا مضبُوط کر دے کہ جب ہمارا خُداوند یِسُوع اپنے سب مُقدّسوں کے ساتھ آئے تو وہ ہمارے خُدا اور باپ کے سامنے پاکیزگی میں بے عَیب ٹھہریں۔
1 اِس واسطے جب ہم زِیادہ برداشت نہ کر سکے تو اتھینے میں اکیلے رہ جانا منظُور کِیا۔ .::. 2 اور ہم نے تِیمُتھیُس کو جو ہمارا بھائِی اور مسِیح کی خُوشخَبری میں خُدا کا خادِم ہے اِس لِئے بھیجا کہ وہ تُمہیں مضبُوط کرے اور تُمہارے اِیمان کے بارے میں تُمہیں نصِیحت کرے۔ .::. 3 کہ اِن مُصِبتوں کے سبب سے کوئی نہ گھبرائے کِیُونکہ تُم جانتے ہو کہ ہم اِن ہی کے لِئے مُقرّر ہُوئے ہیں۔ .::. 4 بلکہ پہلے بھی جب ہم تُمہارے پاس تھے تو تُم سے کہا کرتے تھے کہ ہمیں مُصِیبت اُٹھانا ہوگا چُنانچہ اَیسا ہی ہُؤا اور تُمہیں معلُوم بھی ہے۔ .::. 5 اِس واسطے جب مَیں اَور زِیادہ برداشت نہ کرسکا تو تُمہارے اِیمان کا حال دریافت کرنے کو بھیجا۔ کہِیں اَیسا نہ ہُؤا ہوکہ آزمانے والے نے تُمہیں آزمایا ہو اور ہماری محنت بے فائِدہ گئی ہو۔ .::. 6 مگر اَب جو تِیمُتھیُس نے تُمہارے پاس سے ہمارے پاس آ کر تُمہارے اِیمان اور محبّت کی اور اِس بات کی خُوشخَبری دی کہ تُم ہمارا ذِکرِ خَیر ہمیشہ کرتے ہو اور ہمارے دیکھنے کے اَیسے مُشتاق ہو جَیسے کہ ہم تُمہارے۔ .::. 7 اِس لِئے اَے بھائِیو! ہم نے اپنی ساری اِحتیاج اور مُصِیبت میں تُمہارے اِیمان کے سبب سے تُمہارے بارے میں تسلّی پائی۔ .::. 8 کِیُونکہ اَب اگر تُم خُداوند میں قائِم ہو تو ہم زِندہ ہیں۔ .::. 9 تُمہارے باعِث اپنے خُدا کے سامنے ہمیں جِس قدر خُوشی حاصِل ہے اُس کے بدلہ میں کِس طرح تُمہاری بابت خُدا کا شُکر ادا کریں؟ .::. 10 ہم رات دِن بہُت ہی دُعا کرتے رہتے ہیں کہ تُمہاری صُورت دیکھیں اور تُمہارے اِیمان کی کمی پُوری کریں۔ .::. 11 اب ہمارا خُدا اور باپ خُود اور ہمارا خُداوند یِسُوع تُمہاری طرف ہماری رہبری کرے۔ .::. 12 اور خُداوند اَیسا کرے کہ جِس طرح ہم کو تُم سے محبّت ہے اُسی طرح تُمہاری محبّت بھی آپس میں اور سب آدمِیوں کے ساتھ زِیادہ ہو اور بڑھے۔ .::. 13 تاکہ وہ تُمہارے دِلوں کو اَیسا مضبُوط کر دے کہ جب ہمارا خُداوند یِسُوع اپنے سب مُقدّسوں کے ساتھ آئے تو وہ ہمارے خُدا اور باپ کے سامنے پاکیزگی میں بے عَیب ٹھہریں۔
  • تھِسلُنیکیوں ۱ باب 1  
  • تھِسلُنیکیوں ۱ باب 2  
  • تھِسلُنیکیوں ۱ باب 3  
  • تھِسلُنیکیوں ۱ باب 4  
  • تھِسلُنیکیوں ۱ باب 5  
×

Alert

×

Urdu Letters Keypad References