انجیل مقدس

خدا کا فضل تحفہ

تھِسلُنیکیوں ۱ باب 5

1 مگر اَے بھائِیو! اِس کی کُچھ حاجت نہِیں کہ وقتوں اور مَوقعوں کی بابت تُم کو کُچھ لِکھا جائے۔ 2 اِس واسطے کہ تُم آپ خُوب جانتے ہو کہ خُداوند کا دِن اِس طرح آنے والا ہے جِس طرح رات کو چَور آتا ہے۔ 3 جِس وقت لوگ کہتے ہوں گے کہ سَلامتی اور امن ہے اُس وقت اُن پر اِس طرح ناگہان ہلاکت آئے گی جِس طرح حامِلہ کو درد لگتے ہیں اور وہ ہرگِز نہ بچیں گے۔ 4 لیکِن تُم اَے بھائِیو! تارِیکی میں نہِیں ہو کہ وہ دِن چَور کی طرح تُم پر آ پڑے۔ 5 کِیُونکہ تُم سب نُور کے فرزند اور دِن کے فرزند ہو۔ ہم نہ رات کے ہیں نہ تارِیکی کے۔ 6 پَس اَوروں کی طرح سو نہ رہیں بلکہ جاگتے اور ہوشیار رہیں۔ 7 کِیُونکہ جو سوتے ہیں رات ہی کو سوتے ہیں اور جو متوالے ہوتے ہیں رات ہی کو متوالے ہوتے ہیں۔ 8 مگر ہم جو دِن کے ہیں اِیمان اور محبّت کا بکتر لگا کر اور نِجات کی اُمِید کو خُود پہن کر ہوشیار رہیں۔ 9 کِیُونکہ خُدا نے ہمیں غضب کے لِئے نہِیں بلکہ اِس لِئے مُقرّر کِیا کہ ہم اپنے خُداوند یِسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے نِجات حاصِل کریں۔ 10 وہ ہماری خاطِر اِس لِئے مُؤا کہ ہم جاگتے ہوں یا سوتے ہوں سب مِل کر اُسی کے ساتھ جِئیں۔ 11 پَس تُم ایک دُوسرے کو تسلّی دو اور ایک دُوسرے کی ترقّی کا باعِث بنو۔ چُنانچہ تُم اَیسا کرتے بھی ہو۔ 12 اور اَے بھائِیو! ہم تُم سے دَرخواست کرتے ہیں کہ جو تُم میں محنت کرتے اور خُداوند میں تُمہارے پیشوا ہیں اور تُم کو نصِیحت کرتے ہیں اُنہِیں مانو۔ 13 اور اُن کے کام کے سبب سے محبّت کے ساتھ اُن کی بڑی عِزّت کرو۔ آپس میں میل مِلاپ رکھّو۔ 14 اور اَے بھائِیو! ہم تُمہیں نصِیحت کرتے ہیں کہ بے قائِدہ چلنے والوں کو سَمَجھاؤ۔ کم ہِمّتوں کو دِلاسا دو۔ کمزوروں کو سنبھالو۔ سب کے ساتھ تحمُّل سے پیش آؤ۔ 15 خَبردار! کوئی کِسی سے بدی کے عوض بدی نہ کرے بلکہ ہر وقت نیکی کرنے کے درپَے رہو۔ آپس میں بھی اور سب سے۔ 16 ہر وقت خُوش رہو۔ 17 بِلاناغہ دُعا کرو۔ 18 ہر ایک بات میں شُکرگُذاری کرو کِیُونکہ مسِیح یِسُوع میں تُمہاری بابت خُدا کی یہی مرضی ہے۔ 19 رُوح کو نہ بُجھاؤ۔ 20 نبُوّتوں کی حقارت نہ کرو۔ 21 سب باتوں کو آزماؤ۔ جو اچھّی ہو اُسے پکڑے رہو۔ 22 ہر قِسم کی بدی سے بچے رہو۔ 23 خُدا جو اِطمینان کا چشمہ ہے آپ ہی تُم کو بالکُل پاک کرے اور تُمہاری رُوح اور جان اور بَدَن ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے آنے تک پُورے پُورے اور بے عَیب محفُوظ رہیں۔ 24 تُمہارا بُلانے والا سَچّا ہے۔ وہ اَیسا ہی کرے گا۔ 25 اَے بھائِیو! ہمارے واسطے دُعا کرو۔ 26 پاک بوسہ کے ساتھ سب بھائِیوں کو سَلام کرو۔ 27 مَیں تُمہیں خُداوند کی قَسم دیتا ہُوں کہ یہ خط سب بھائِیوں کو سُنایا جائے۔ 28 ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔
1 مگر اَے بھائِیو! اِس کی کُچھ حاجت نہِیں کہ وقتوں اور مَوقعوں کی بابت تُم کو کُچھ لِکھا جائے۔ .::. 2 اِس واسطے کہ تُم آپ خُوب جانتے ہو کہ خُداوند کا دِن اِس طرح آنے والا ہے جِس طرح رات کو چَور آتا ہے۔ .::. 3 جِس وقت لوگ کہتے ہوں گے کہ سَلامتی اور امن ہے اُس وقت اُن پر اِس طرح ناگہان ہلاکت آئے گی جِس طرح حامِلہ کو درد لگتے ہیں اور وہ ہرگِز نہ بچیں گے۔ .::. 4 لیکِن تُم اَے بھائِیو! تارِیکی میں نہِیں ہو کہ وہ دِن چَور کی طرح تُم پر آ پڑے۔ .::. 5 کِیُونکہ تُم سب نُور کے فرزند اور دِن کے فرزند ہو۔ ہم نہ رات کے ہیں نہ تارِیکی کے۔ .::. 6 پَس اَوروں کی طرح سو نہ رہیں بلکہ جاگتے اور ہوشیار رہیں۔ .::. 7 کِیُونکہ جو سوتے ہیں رات ہی کو سوتے ہیں اور جو متوالے ہوتے ہیں رات ہی کو متوالے ہوتے ہیں۔ .::. 8 مگر ہم جو دِن کے ہیں اِیمان اور محبّت کا بکتر لگا کر اور نِجات کی اُمِید کو خُود پہن کر ہوشیار رہیں۔ .::. 9 کِیُونکہ خُدا نے ہمیں غضب کے لِئے نہِیں بلکہ اِس لِئے مُقرّر کِیا کہ ہم اپنے خُداوند یِسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے نِجات حاصِل کریں۔ .::. 10 وہ ہماری خاطِر اِس لِئے مُؤا کہ ہم جاگتے ہوں یا سوتے ہوں سب مِل کر اُسی کے ساتھ جِئیں۔ .::. 11 پَس تُم ایک دُوسرے کو تسلّی دو اور ایک دُوسرے کی ترقّی کا باعِث بنو۔ چُنانچہ تُم اَیسا کرتے بھی ہو۔ .::. 12 اور اَے بھائِیو! ہم تُم سے دَرخواست کرتے ہیں کہ جو تُم میں محنت کرتے اور خُداوند میں تُمہارے پیشوا ہیں اور تُم کو نصِیحت کرتے ہیں اُنہِیں مانو۔ .::. 13 اور اُن کے کام کے سبب سے محبّت کے ساتھ اُن کی بڑی عِزّت کرو۔ آپس میں میل مِلاپ رکھّو۔ .::. 14 اور اَے بھائِیو! ہم تُمہیں نصِیحت کرتے ہیں کہ بے قائِدہ چلنے والوں کو سَمَجھاؤ۔ کم ہِمّتوں کو دِلاسا دو۔ کمزوروں کو سنبھالو۔ سب کے ساتھ تحمُّل سے پیش آؤ۔ .::. 15 خَبردار! کوئی کِسی سے بدی کے عوض بدی نہ کرے بلکہ ہر وقت نیکی کرنے کے درپَے رہو۔ آپس میں بھی اور سب سے۔ .::. 16 ہر وقت خُوش رہو۔ .::. 17 بِلاناغہ دُعا کرو۔ .::. 18 ہر ایک بات میں شُکرگُذاری کرو کِیُونکہ مسِیح یِسُوع میں تُمہاری بابت خُدا کی یہی مرضی ہے۔ .::. 19 رُوح کو نہ بُجھاؤ۔ .::. 20 نبُوّتوں کی حقارت نہ کرو۔ .::. 21 سب باتوں کو آزماؤ۔ جو اچھّی ہو اُسے پکڑے رہو۔ .::. 22 ہر قِسم کی بدی سے بچے رہو۔ .::. 23 خُدا جو اِطمینان کا چشمہ ہے آپ ہی تُم کو بالکُل پاک کرے اور تُمہاری رُوح اور جان اور بَدَن ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے آنے تک پُورے پُورے اور بے عَیب محفُوظ رہیں۔ .::. 24 تُمہارا بُلانے والا سَچّا ہے۔ وہ اَیسا ہی کرے گا۔ .::. 25 اَے بھائِیو! ہمارے واسطے دُعا کرو۔ .::. 26 پاک بوسہ کے ساتھ سب بھائِیوں کو سَلام کرو۔ .::. 27 مَیں تُمہیں خُداوند کی قَسم دیتا ہُوں کہ یہ خط سب بھائِیوں کو سُنایا جائے۔ .::. 28 ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔
  • تھِسلُنیکیوں ۱ باب 1  
  • تھِسلُنیکیوں ۱ باب 2  
  • تھِسلُنیکیوں ۱ باب 3  
  • تھِسلُنیکیوں ۱ باب 4  
  • تھِسلُنیکیوں ۱ باب 5  
×

Alert

×

Urdu Letters Keypad References