انجیل مقدس

International Biblical Association (IBA)

کُلسّیوں باب 1

1 پَولُس کی طرف سے جو خُدا کی مرضی سے مسِیح یِسُوع کا رَسُول ہے اور بھائِی تِیمُتھِیُس کی طرف سے۔ 2 مسِیح میں اُن مُقدّس اور اِیماندار بھائِیوں کے نام جو کُلسّے میں ہیں ہمارے باپ خُدا کی طرف سے تُمہیں فضل اور اِطمینان حاصِل ہوتا رہے۔ 3 ہم تُمہارے حق میں ہمیشہ دُعا کر کے اپنے خُداوند یِسُوع مسِیح کے باپ یعنی خُدا کا شُکر کرتے ہیں۔ 4 کِیُونکہ ہم نے سُنا ہے کہ مسِیح یِسُوع پر تُمہارا اِیمان ہے اور سب مُقدّس لوگوں سے محبّت رکھتے ہو۔ 5 اُس اُمِید کی ہُوئی چِیز کے سبب سے جو تُمہارے واسطے آسمان پر رکھّی ہُوئی ہے جِس کا ذِکر تُم اُس خُوشخَبری کے کلامِ حق میں سُن چُکے ہو۔ 6 جو تُمہارے پاس پہُنچی ہے جَیسے سارے جہان میں بھی پھَل دیتی اور ترقّی کرتی جاتی ہے۔ چُنانچہ جِس دِن سے تُم نے اُس کو سُنا اور خُدا کے فضل کو سَچّے طَور پر پہچانا تُم میں بھی اَیسا ہی کرتی ہے۔ 7 اُس کی تعلِیم نے ہمارے عزِیز ہم خِدمت اِپفراس سے پائی جو ہمارے لِئے مسِیح کا دِیانتدار خادِم ہے۔ 8 اُسی نے تُمہاری محبّت کو جو رُوح میں ہے ہم پر ظاہِر کِیا۔ 9 اِسی لِئے جِس دِن سے یہ سُنا ہے ہم بھی تُمہارے واسطے یہ دُعا کرنے اور دَرخواست کرنے سے باز نہِیں آتے کہ تُم کمال رُوحانی حِکمت اور سَمَجھ کے ساتھ اُس کی مرضی کے عِلم سے معمُور ہو جاؤ۔ 10 تاکہ تُمہارا چال چلن خُداوند کے لائِق ہو اور اُس کو ہر طرح سے پسند آئے اور تُم میں ہر طرح کے نیک کام کا پھَل لگے اور خُدا کی پہچان میں بڑھتے جاؤ۔ 11 اور اُس کے جلال کی قُدرت کے مُوافِق ہر طرح کی قُوّت سے قوی ہوتے جاؤ تاکہ خُوشی کے ساتھ ہر صُورت سے صبر اور تحمُّل کر سکو۔ 12 اور باپ کا شُکر کرتے رہو جِس نے ہم کو اِس لائِق کِیا کہ نُور میں مُقدّسوں کے ساتھ مِیراث کا حِصّہ پائیں۔ 13 اُسی نے ہم کو تارِیکی کے قبضہ سے چھُڑا کر اپنے عزِیز بَیٹے کی بادشاہی میں داخِل کِیا۔ 14 جِس میں ہم کو مخلصی یعنی گُناہوں کی مُعافی حاصِل ہے۔ 15 وہ اندیکھے خُدا کی صُورت اور تمام مخلُوقات سے پہلے مَولُود ہے۔ 16 کِیُونکہ اُسی میں سب چِیزیں پَیدا کِیں گئِیں۔ آسمان کی ہوں یا زمِین کی۔ دیکھی ہوں یا اندیکھی۔ تخت ہوں یا رِیاستیں یا حُکُومتیں یا اِختیّارات۔ سب چِیزیں اُسی کے وسِیلہ سے اور اُسی کے واسطے پَیدا ہُوئی ہیں۔ 17 اور وہ سب چِیزوں سے پہلے اور اُسی میں سب چِیزیں قائِم رہتی ہیں۔ 18 اور وُہی بَدَن یعنی کلِیسیا کا سر ہے۔ وُہی مبدا ہے اور مُردوں میں سے جی اُٹھنے والوں میں پہلوٹھا تاکہ سب باتوں میں اُس کا اوّل درجہ ہو۔ 19 کِیُونکہ باپ کو یہ پسند آیا کہ ساری معمُوری اُسی میں سُکُونت کرے۔ 20 اور اُس کے خُون کے سبب سے جو صلِیب پر بہا صُلح کر کے سب چِیزوں کا اُسی کے وسِیلہ سے اپنے ساتھ میل کر لے۔ خواہ وہ زمِین کی ہوں خواہ آسمان کی۔ 21 اور اُس نے اَب اُس کے جِسمانی بَدَن میں مَوت کے وسِیلہ سے تُمہارا بھی میل کر لِیا۔ 22 جو پہلے خارِج اور بُرے کاموں کے سبب سے دِل سے دُشمن تھے تاکہ وہ تُم کو مُقدّس بےعَیب اور بے اِلزام بناکر اپنے سامنے حاضِر کرے۔ 23 بشرطیکہ تُم اِیمان کی بُنیاد پر قائِم اور پُختہ رہو اور اُس خُوشخَبری کی اُمِید کو جِسے تُم نے سُنا نہ چھوڑو جِس کی منادی آسمان کے نِیچے کی تمام مخلُوقات میں کی گئی اور مَیں پَولُس اُس کا خادِم بنا۔ 24 اب مَیں اُن دُکھوں کے سبب سے خُوش ہُوں جو تُمہاری خاطِر اُٹھاتا ہُوں اور مسِیح کی مُصِیبتوں کی کمی اُس کے بَدَن یعنی کلِیسیا کی خاطِر اپنے جِسم میں پُوری کِئے دیتا ہُوں۔ 25 جِس کا مَیں خُدا کے اُس اِنتظام کے مُطابِق خادِم بنا جو تُمہارے واسطے میرے سُپُرد ہُؤا تاکہ مَیں خُدا کے کلام کی پُوری پُوری منادی کرُوں۔ 26 یعنی اُس بھید کی جو تمام زمانوں اور پُشتوں سے پوشِیدہ رہا لیکِن اَب اُس کے اُن مُقدّسوں پر ظاہِر ہُؤا۔ 27 جِن پر خُدا نے ظاہِر کرنا چاہا کہ غَیرقَوموں میں اُس بھید کے جلال کی دَولت کَیسی کُچھ ہے اور وہ یہ ہے کہ مسِیح جو جلال کی اُمِید ہے تُم میں رہتا ہے۔ 28 جِس کی منادی کر کے ہم ہر ایک شَخص کو نصِیحت کرتے اور ہر ایک کو کمال دانائی سے تعلِیم دیتے ہیں تاکہ ہم ہر شَخص کو مسِیح میں کامِل کر کے پیش کریں۔ 29 اور اِسی لِئے مَیں اُس کی اُس قُوّت کے مُوافِق جانفشانی سے محنت کرتا ہُوں جو مُجھ میں زور سے اثر کرتی ہے۔
1. پَولُس کی طرف سے جو خُدا کی مرضی سے مسِیح یِسُوع کا رَسُول ہے اور بھائِی تِیمُتھِیُس کی طرف سے۔ 2. مسِیح میں اُن مُقدّس اور اِیماندار بھائِیوں کے نام جو کُلسّے میں ہیں ہمارے باپ خُدا کی طرف سے تُمہیں فضل اور اِطمینان حاصِل ہوتا رہے۔ 3. ہم تُمہارے حق میں ہمیشہ دُعا کر کے اپنے خُداوند یِسُوع مسِیح کے باپ یعنی خُدا کا شُکر کرتے ہیں۔ 4. کِیُونکہ ہم نے سُنا ہے کہ مسِیح یِسُوع پر تُمہارا اِیمان ہے اور سب مُقدّس لوگوں سے محبّت رکھتے ہو۔ 5. اُس اُمِید کی ہُوئی چِیز کے سبب سے جو تُمہارے واسطے آسمان پر رکھّی ہُوئی ہے جِس کا ذِکر تُم اُس خُوشخَبری کے کلامِ حق میں سُن چُکے ہو۔ 6. جو تُمہارے پاس پہُنچی ہے جَیسے سارے جہان میں بھی پھَل دیتی اور ترقّی کرتی جاتی ہے۔ چُنانچہ جِس دِن سے تُم نے اُس کو سُنا اور خُدا کے فضل کو سَچّے طَور پر پہچانا تُم میں بھی اَیسا ہی کرتی ہے۔ 7. اُس کی تعلِیم نے ہمارے عزِیز ہم خِدمت اِپفراس سے پائی جو ہمارے لِئے مسِیح کا دِیانتدار خادِم ہے۔ 8. اُسی نے تُمہاری محبّت کو جو رُوح میں ہے ہم پر ظاہِر کِیا۔ 9. اِسی لِئے جِس دِن سے یہ سُنا ہے ہم بھی تُمہارے واسطے یہ دُعا کرنے اور دَرخواست کرنے سے باز نہِیں آتے کہ تُم کمال رُوحانی حِکمت اور سَمَجھ کے ساتھ اُس کی مرضی کے عِلم سے معمُور ہو جاؤ۔ 10. تاکہ تُمہارا چال چلن خُداوند کے لائِق ہو اور اُس کو ہر طرح سے پسند آئے اور تُم میں ہر طرح کے نیک کام کا پھَل لگے اور خُدا کی پہچان میں بڑھتے جاؤ۔ 11. اور اُس کے جلال کی قُدرت کے مُوافِق ہر طرح کی قُوّت سے قوی ہوتے جاؤ تاکہ خُوشی کے ساتھ ہر صُورت سے صبر اور تحمُّل کر سکو۔ 12. اور باپ کا شُکر کرتے رہو جِس نے ہم کو اِس لائِق کِیا کہ نُور میں مُقدّسوں کے ساتھ مِیراث کا حِصّہ پائیں۔ 13. اُسی نے ہم کو تارِیکی کے قبضہ سے چھُڑا کر اپنے عزِیز بَیٹے کی بادشاہی میں داخِل کِیا۔ 14. جِس میں ہم کو مخلصی یعنی گُناہوں کی مُعافی حاصِل ہے۔ 15. وہ اندیکھے خُدا کی صُورت اور تمام مخلُوقات سے پہلے مَولُود ہے۔ 16. کِیُونکہ اُسی میں سب چِیزیں پَیدا کِیں گئِیں۔ آسمان کی ہوں یا زمِین کی۔ دیکھی ہوں یا اندیکھی۔ تخت ہوں یا رِیاستیں یا حُکُومتیں یا اِختیّارات۔ سب چِیزیں اُسی کے وسِیلہ سے اور اُسی کے واسطے پَیدا ہُوئی ہیں۔ 17. اور وہ سب چِیزوں سے پہلے اور اُسی میں سب چِیزیں قائِم رہتی ہیں۔ 18. اور وُہی بَدَن یعنی کلِیسیا کا سر ہے۔ وُہی مبدا ہے اور مُردوں میں سے جی اُٹھنے والوں میں پہلوٹھا تاکہ سب باتوں میں اُس کا اوّل درجہ ہو۔ 19. کِیُونکہ باپ کو یہ پسند آیا کہ ساری معمُوری اُسی میں سُکُونت کرے۔ 20. اور اُس کے خُون کے سبب سے جو صلِیب پر بہا صُلح کر کے سب چِیزوں کا اُسی کے وسِیلہ سے اپنے ساتھ میل کر لے۔ خواہ وہ زمِین کی ہوں خواہ آسمان کی۔ 21. اور اُس نے اَب اُس کے جِسمانی بَدَن میں مَوت کے وسِیلہ سے تُمہارا بھی میل کر لِیا۔ 22. جو پہلے خارِج اور بُرے کاموں کے سبب سے دِل سے دُشمن تھے تاکہ وہ تُم کو مُقدّس بےعَیب اور بے اِلزام بناکر اپنے سامنے حاضِر کرے۔ 23. بشرطیکہ تُم اِیمان کی بُنیاد پر قائِم اور پُختہ رہو اور اُس خُوشخَبری کی اُمِید کو جِسے تُم نے سُنا نہ چھوڑو جِس کی منادی آسمان کے نِیچے کی تمام مخلُوقات میں کی گئی اور مَیں پَولُس اُس کا خادِم بنا۔ 24. اب مَیں اُن دُکھوں کے سبب سے خُوش ہُوں جو تُمہاری خاطِر اُٹھاتا ہُوں اور مسِیح کی مُصِیبتوں کی کمی اُس کے بَدَن یعنی کلِیسیا کی خاطِر اپنے جِسم میں پُوری کِئے دیتا ہُوں۔ 25. جِس کا مَیں خُدا کے اُس اِنتظام کے مُطابِق خادِم بنا جو تُمہارے واسطے میرے سُپُرد ہُؤا تاکہ مَیں خُدا کے کلام کی پُوری پُوری منادی کرُوں۔ 26. یعنی اُس بھید کی جو تمام زمانوں اور پُشتوں سے پوشِیدہ رہا لیکِن اَب اُس کے اُن مُقدّسوں پر ظاہِر ہُؤا۔ 27. جِن پر خُدا نے ظاہِر کرنا چاہا کہ غَیرقَوموں میں اُس بھید کے جلال کی دَولت کَیسی کُچھ ہے اور وہ یہ ہے کہ مسِیح جو جلال کی اُمِید ہے تُم میں رہتا ہے۔ 28. جِس کی منادی کر کے ہم ہر ایک شَخص کو نصِیحت کرتے اور ہر ایک کو کمال دانائی سے تعلِیم دیتے ہیں تاکہ ہم ہر شَخص کو مسِیح میں کامِل کر کے پیش کریں۔ 29. اور اِسی لِئے مَیں اُس کی اُس قُوّت کے مُوافِق جانفشانی سے محنت کرتا ہُوں جو مُجھ میں زور سے اثر کرتی ہے۔
  • کُلسّیوں باب 1  
  • کُلسّیوں باب 2  
  • کُلسّیوں باب 3  
  • کُلسّیوں باب 4  
×

Alert

×

Urdu Letters Keypad References