انجیل مقدس

International Biblical Association (IBA)

یرمیاہ باب 16

1 خداوند کا کلام مجھ پر نازل ہوا اور اُس نے فرمایا۔ 2 تو بیوی نہ کرنا۔ اس جگہ تیرے ہاں بیٹے بیٹیاں نہ ہوں ۔ 3 کیونکہ خداوند اُن بیٹوں اور بیٹیوں کی بابت جو اس جگہ پیدا ہُوئے ہیں اُنکی ماؤ ں کی بابت جنہوں نے اُنکو ولادت دی اور اُنکے باپوں کی بابت جن سے وہ پیدا ہُوئے یوں فرماتا ہے ۔ 4 کہ وہ بُری موت مرینگے ۔ نہ اُن پر کوئی ماتم کریگا اور نہ دفن کئے جائینگے ۔ وہ سطح زمین پر کھاد کی مانند ہو نگے ۔ وہ تلوار اور کال سے ہلاک ہو نگے اور اُنکی لاشیں ہوا کے پرندوں اور زمین کے درندوں کی خوراک ہو نگی۔ 5 اِسلئےِ خدا یوں فرماتا ہے کہ تو ماتم والے گھر میں داخل نہ ہوا اور نہ اُن پر رونے کے لئے جا نہ اُن پر ماتم کر کیونکہ خداوند فرماتا ہے میں نے اپنی سلامتی اور شفقت ورحمت کو اِن لوگوں پر سے اُٹھا لیا ہے ۔ 6 اور اِس ملک کے چھوٹے بڑے سب مر جائینگے ۔ نہ وہ دفن کئے جائینگے نہ لوگ اُن پر ماتم کرینگے اور نہ کوئی اُنکے لئے زخمی ہو گا نہ سر منڈائیگا۔ 7 نہ لوگ ماتم کرنے والوں کو کھانا کھلا ئینگے تا کہ اُنکو مرُدوں کی بابت تسلی دیں اور نہ اُنکو دِلداری کا پیالہ دینگے کہ وہ اپنے ماں باپ کے غم میں پئیں۔ 8 اور تو ضیافت والے گھر میں داخل نہ ہونا کہ اُنکے ساتھ بیٹھکر کھائے پئے۔ 9 کیونکہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خدا یوں فرماتا ہے کہ دیکھ میں اِس جگہ سے تمہارے دیکھتے ہوئے اور تمہارے ہی دنوں میں خوشی اور شادمانی کی آوازدُلہے اور دُلہن کی آواز موقوف کراؤنگا۔ 10 اور جب تو یہ سب باتیں اِن لوگوں پر ظاہر کرے اور وہ تجھ سے پوچھیں کہ خداوند نے کیوں یہ سب بُری باتیں ہمارے خلاف کہیں ؟ ہم نے خداوند اپنے خدا کے خلاف کونسی بدی اور کونسا گناہ کیا ہے؟ 11 تب تو اُن سے کہنا خداوندفرماتا ہے اِسلئےِ کہ تمہارے باپ دادا نے مجھے چھوڑ دِیا اور غیر معبودوں کے طالب ہوئے اور اُنکی عبادت اور پرستش کی اور مجھے ترک کیا اور میری شریعت پر عمل نہیں کیا۔ 12 اور تم نے اپنے باپ دادا سے بڑھکر بدی کی کیونکہ دیکھو تم میں سے ہر ایک اپنے بُرے دِل کی سختی کی پیروی کرتا ہے کہ میری نہ سُنے۔ 13 اِسلئےِ میں تم کو اِس ملک سے خارج کرکے اَیسے ملک میں آوارہ کُرونگا جِسے نہ تم اور نہ تمہارے باپ دادا جانتے تھے اور وہاں تم رات دن غیر معبودوں کی عبادت کروگے کیونکہ میں تم پر رحم نہ کُرونگا۔ 14 لیکن دیکھ خداوند فرماتا ہے وہ دن آتے ہیں کہ لوگ کبھی نہ کہینگے کہ زندہ خداوند کی قسم جو بنی اِسرائیل کو مصر سے نکال لایا۔ 15 بلکہ زندہ خداوند کی قسم جو بنی اِسرائیل کو شمال کی سر زمین سے اور اُن سب مملکتوں سے جہاں جہاں اُس اُنکو ہانک دیا تھا نکال لایا اور میں اُنکو پھر اُس ملک میں لاؤنگا جو میں نے اُنکے باپ دادا کو دیا تھا۔ 16 خداوند فرماتا ہے دیکھ میں بہت سے ماہی گیر وں کو بلواؤنگا اور وہ اُنکو شکار کرینگے اور پھر میں بہت سے شکاریوں کو بلواؤنگا اور وہ ہر پہاڑ سے ہر ٹیلے سے اور چٹانوں کے شگافوں سے اُنکو پکڑ نکالینگے ۔ 17 کیونکہ میری آنکھیں اُنکی سب روِشوں پر لگی ہیں۔ وہ مجھ سے پوشیدہ نہیں ہیں اور اُنکی بدکرداری میری آنکھوں سے چھپی نہیں۔ 18 اور میں پہلے اُنکی بدکرداری اور خطاکاری کی دُونی سزادُونگا کیونکہ اُنہوں نے میری سر زمین کو اپنی مُکروہ چیزوں کی لاشوں سے ناپاک کیا اور میری میراث کو اپنی مکروہات سے بھر دیا ہے۔ 19 اَے خداوند میری قوت اور میرے گڑھ اور مصیبت کے دِن میں میری پناہ گاہ ! دُنیا کے کناروں سے قومیں تیرے پاس آکر کہینگی کہ فی الحقیقت ہمارے باپ دادا نے مخص جھوٹ کی میراث حاصل کی یعنی بُطلان اور بے سود چیزیں ۔ 20 کیا اِنسا ن اپنے لئے معبود بنائے جو خدا نہیں ہیں ۔ 21 اِسلئےِ دیکھ میں اس مرتبہ اُنکو آگاہ کُرونگا میں اپنا ہاتھ اور اپنا زور اُنکو دکھاؤنگا اور وہ مر جائینگے کہ میرا نا م یہوداہؔ ہے۔
1. خداوند کا کلام مجھ پر نازل ہوا اور اُس نے فرمایا۔ 2. تو بیوی نہ کرنا۔ اس جگہ تیرے ہاں بیٹے بیٹیاں نہ ہوں ۔ 3. کیونکہ خداوند اُن بیٹوں اور بیٹیوں کی بابت جو اس جگہ پیدا ہُوئے ہیں اُنکی ماؤ ں کی بابت جنہوں نے اُنکو ولادت دی اور اُنکے باپوں کی بابت جن سے وہ پیدا ہُوئے یوں فرماتا ہے ۔ 4. کہ وہ بُری موت مرینگے ۔ نہ اُن پر کوئی ماتم کریگا اور نہ دفن کئے جائینگے ۔ وہ سطح زمین پر کھاد کی مانند ہو نگے ۔ وہ تلوار اور کال سے ہلاک ہو نگے اور اُنکی لاشیں ہوا کے پرندوں اور زمین کے درندوں کی خوراک ہو نگی۔ 5. اِسلئےِ خدا یوں فرماتا ہے کہ تو ماتم والے گھر میں داخل نہ ہوا اور نہ اُن پر رونے کے لئے جا نہ اُن پر ماتم کر کیونکہ خداوند فرماتا ہے میں نے اپنی سلامتی اور شفقت ورحمت کو اِن لوگوں پر سے اُٹھا لیا ہے ۔ 6. اور اِس ملک کے چھوٹے بڑے سب مر جائینگے ۔ نہ وہ دفن کئے جائینگے نہ لوگ اُن پر ماتم کرینگے اور نہ کوئی اُنکے لئے زخمی ہو گا نہ سر منڈائیگا۔ 7. نہ لوگ ماتم کرنے والوں کو کھانا کھلا ئینگے تا کہ اُنکو مرُدوں کی بابت تسلی دیں اور نہ اُنکو دِلداری کا پیالہ دینگے کہ وہ اپنے ماں باپ کے غم میں پئیں۔ 8. اور تو ضیافت والے گھر میں داخل نہ ہونا کہ اُنکے ساتھ بیٹھکر کھائے پئے۔ 9. کیونکہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خدا یوں فرماتا ہے کہ دیکھ میں اِس جگہ سے تمہارے دیکھتے ہوئے اور تمہارے ہی دنوں میں خوشی اور شادمانی کی آوازدُلہے اور دُلہن کی آواز موقوف کراؤنگا۔ 10. اور جب تو یہ سب باتیں اِن لوگوں پر ظاہر کرے اور وہ تجھ سے پوچھیں کہ خداوند نے کیوں یہ سب بُری باتیں ہمارے خلاف کہیں ؟ ہم نے خداوند اپنے خدا کے خلاف کونسی بدی اور کونسا گناہ کیا ہے؟ 11. تب تو اُن سے کہنا خداوندفرماتا ہے اِسلئےِ کہ تمہارے باپ دادا نے مجھے چھوڑ دِیا اور غیر معبودوں کے طالب ہوئے اور اُنکی عبادت اور پرستش کی اور مجھے ترک کیا اور میری شریعت پر عمل نہیں کیا۔ 12. اور تم نے اپنے باپ دادا سے بڑھکر بدی کی کیونکہ دیکھو تم میں سے ہر ایک اپنے بُرے دِل کی سختی کی پیروی کرتا ہے کہ میری نہ سُنے۔ 13. اِسلئےِ میں تم کو اِس ملک سے خارج کرکے اَیسے ملک میں آوارہ کُرونگا جِسے نہ تم اور نہ تمہارے باپ دادا جانتے تھے اور وہاں تم رات دن غیر معبودوں کی عبادت کروگے کیونکہ میں تم پر رحم نہ کُرونگا۔ 14. لیکن دیکھ خداوند فرماتا ہے وہ دن آتے ہیں کہ لوگ کبھی نہ کہینگے کہ زندہ خداوند کی قسم جو بنی اِسرائیل کو مصر سے نکال لایا۔ 15. بلکہ زندہ خداوند کی قسم جو بنی اِسرائیل کو شمال کی سر زمین سے اور اُن سب مملکتوں سے جہاں جہاں اُس اُنکو ہانک دیا تھا نکال لایا اور میں اُنکو پھر اُس ملک میں لاؤنگا جو میں نے اُنکے باپ دادا کو دیا تھا۔ 16. خداوند فرماتا ہے دیکھ میں بہت سے ماہی گیر وں کو بلواؤنگا اور وہ اُنکو شکار کرینگے اور پھر میں بہت سے شکاریوں کو بلواؤنگا اور وہ ہر پہاڑ سے ہر ٹیلے سے اور چٹانوں کے شگافوں سے اُنکو پکڑ نکالینگے ۔ 17. کیونکہ میری آنکھیں اُنکی سب روِشوں پر لگی ہیں۔ وہ مجھ سے پوشیدہ نہیں ہیں اور اُنکی بدکرداری میری آنکھوں سے چھپی نہیں۔ 18. اور میں پہلے اُنکی بدکرداری اور خطاکاری کی دُونی سزادُونگا کیونکہ اُنہوں نے میری سر زمین کو اپنی مُکروہ چیزوں کی لاشوں سے ناپاک کیا اور میری میراث کو اپنی مکروہات سے بھر دیا ہے۔ 19. اَے خداوند میری قوت اور میرے گڑھ اور مصیبت کے دِن میں میری پناہ گاہ ! دُنیا کے کناروں سے قومیں تیرے پاس آکر کہینگی کہ فی الحقیقت ہمارے باپ دادا نے مخص جھوٹ کی میراث حاصل کی یعنی بُطلان اور بے سود چیزیں ۔ 20. کیا اِنسا ن اپنے لئے معبود بنائے جو خدا نہیں ہیں ۔ 21. اِسلئےِ دیکھ میں اس مرتبہ اُنکو آگاہ کُرونگا میں اپنا ہاتھ اور اپنا زور اُنکو دکھاؤنگا اور وہ مر جائینگے کہ میرا نا م یہوداہؔ ہے۔
  • یرمیاہ باب 1  
  • یرمیاہ باب 2  
  • یرمیاہ باب 3  
  • یرمیاہ باب 4  
  • یرمیاہ باب 5  
  • یرمیاہ باب 6  
  • یرمیاہ باب 7  
  • یرمیاہ باب 8  
  • یرمیاہ باب 9  
  • یرمیاہ باب 10  
  • یرمیاہ باب 11  
  • یرمیاہ باب 12  
  • یرمیاہ باب 13  
  • یرمیاہ باب 14  
  • یرمیاہ باب 15  
  • یرمیاہ باب 16  
  • یرمیاہ باب 17  
  • یرمیاہ باب 18  
  • یرمیاہ باب 19  
  • یرمیاہ باب 20  
  • یرمیاہ باب 21  
  • یرمیاہ باب 22  
  • یرمیاہ باب 23  
  • یرمیاہ باب 24  
  • یرمیاہ باب 25  
  • یرمیاہ باب 26  
  • یرمیاہ باب 27  
  • یرمیاہ باب 28  
  • یرمیاہ باب 29  
  • یرمیاہ باب 30  
  • یرمیاہ باب 31  
  • یرمیاہ باب 32  
  • یرمیاہ باب 33  
  • یرمیاہ باب 34  
  • یرمیاہ باب 35  
  • یرمیاہ باب 36  
  • یرمیاہ باب 37  
  • یرمیاہ باب 38  
  • یرمیاہ باب 39  
  • یرمیاہ باب 40  
  • یرمیاہ باب 41  
  • یرمیاہ باب 42  
  • یرمیاہ باب 43  
  • یرمیاہ باب 44  
  • یرمیاہ باب 45  
  • یرمیاہ باب 46  
  • یرمیاہ باب 47  
  • یرمیاہ باب 48  
  • یرمیاہ باب 49  
  • یرمیاہ باب 50  
  • یرمیاہ باب 51  
  • یرمیاہ باب 52  
×

Alert

×

Urdu Letters Keypad References