انجیل مقدس

خدا کا فضل تحفہ

ہوسیع باب 1

1 شاہان یہوداہ عزیاہ اور یوتام اورآخر اور حزقیاہ اور شاہ اسرائیل یرُبعام بن یوآس کے ایام میں خُدا وند کا کلام ہوسیع بن بیری پر نازل ہوا۔ 2 جب خداوند نے شروع میں ہوسیع کی معرفت کلام کیاتو اس کو فرمایا کہ جا کہ ایک بد کار بیوی اور بدکاری کی اولاد اپنے لے کیونکہ مُلک نے خُداوندکو چھوڑ کربڑی بدکاری کی ہے۔ 3 پس اُس نے جا کر جمر بنت دبلائیم کو لیا۔ وہ حاملہ ہوئی اور بیٹا پیدا ہوا۔ 4 اور خُداوند نے کہا اُس کا نام یزرعیل رکھ کیونکہ میں عنۡقریب ہی یاہو کے گھرانے سے یزرعیل کے خُون کا بدلہ لُوں گا اور اسرائیل کے گھرانے کی سلطنت کو تمام کُروں گا۔ 5 اور اُسی وقت یزرعیل کی وادی میں اسرائیل کی کمان توڑوں گا۔ 6 اور پھر وہ حاملہ ہُوئی اور بیٹی پیدا ہوئی اور خُداوند نے اُسے فرمایا کہ اُس کا نام لُورُ حامہ رکھ کیونکہ میں اسرائیل کے گھرانے پر رحم نہ کُروں گاکہ اُن کو معاف کُروں۔ 7 لیکن یہُوداہ کے گھرانے پر رحم کُروں گا اور میں خُداوند اُن کا خُدا اُن کو رہائی دُوں گا اور اُن کو کمان اور تلوار اور لڑائی اور گھوڑوں اور سواروں کے وسیلہ سے نہیں چُھڑوں گا۔ 8 اور لُورحامہ کا دُودھ چُھڑانے کے بعد وہ پھر حاملہ ہُوئی اور بیٹا پیدا ہُوا۔ 9 اور اُس نے فرمایا کہ اُس کا نام لوعمی رکھ کیونکہ تم میرے لوگ نہیں ہو اور میں تمہارا نہیں ہُوں گا۔ 10 تو بھی اسرائیل دریا کی ریت کی مانند بے شُمار و بے قیاس ہوں گے اور جہاں اُن سے یہ کہا جاتا تھا کہ تم میرے لوگ نہیں ہو زندہ خُدا کے فرزند کہلائیں گے۔ 11 اور بنی یہُوداہ اور بنی اسرائیل باہم فراہم ہوں گے اور اپنے لئے ایک ہی سردار مُقرر کریں گے اور اس مُلک سے خُروج کریں گے کیونکہ یزرعیل کا دن عظیم ہو گا۔
1 شاہان یہوداہ عزیاہ اور یوتام اورآخر اور حزقیاہ اور شاہ اسرائیل یرُبعام بن یوآس کے ایام میں خُدا وند کا کلام ہوسیع بن بیری پر نازل ہوا۔ .::. 2 جب خداوند نے شروع میں ہوسیع کی معرفت کلام کیاتو اس کو فرمایا کہ جا کہ ایک بد کار بیوی اور بدکاری کی اولاد اپنے لے کیونکہ مُلک نے خُداوندکو چھوڑ کربڑی بدکاری کی ہے۔ .::. 3 پس اُس نے جا کر جمر بنت دبلائیم کو لیا۔ وہ حاملہ ہوئی اور بیٹا پیدا ہوا۔ .::. 4 اور خُداوند نے کہا اُس کا نام یزرعیل رکھ کیونکہ میں عنۡقریب ہی یاہو کے گھرانے سے یزرعیل کے خُون کا بدلہ لُوں گا اور اسرائیل کے گھرانے کی سلطنت کو تمام کُروں گا۔ .::. 5 اور اُسی وقت یزرعیل کی وادی میں اسرائیل کی کمان توڑوں گا۔ .::. 6 اور پھر وہ حاملہ ہُوئی اور بیٹی پیدا ہوئی اور خُداوند نے اُسے فرمایا کہ اُس کا نام لُورُ حامہ رکھ کیونکہ میں اسرائیل کے گھرانے پر رحم نہ کُروں گاکہ اُن کو معاف کُروں۔ .::. 7 لیکن یہُوداہ کے گھرانے پر رحم کُروں گا اور میں خُداوند اُن کا خُدا اُن کو رہائی دُوں گا اور اُن کو کمان اور تلوار اور لڑائی اور گھوڑوں اور سواروں کے وسیلہ سے نہیں چُھڑوں گا۔ .::. 8 اور لُورحامہ کا دُودھ چُھڑانے کے بعد وہ پھر حاملہ ہُوئی اور بیٹا پیدا ہُوا۔ .::. 9 اور اُس نے فرمایا کہ اُس کا نام لوعمی رکھ کیونکہ تم میرے لوگ نہیں ہو اور میں تمہارا نہیں ہُوں گا۔ .::. 10 تو بھی اسرائیل دریا کی ریت کی مانند بے شُمار و بے قیاس ہوں گے اور جہاں اُن سے یہ کہا جاتا تھا کہ تم میرے لوگ نہیں ہو زندہ خُدا کے فرزند کہلائیں گے۔ .::. 11 اور بنی یہُوداہ اور بنی اسرائیل باہم فراہم ہوں گے اور اپنے لئے ایک ہی سردار مُقرر کریں گے اور اس مُلک سے خُروج کریں گے کیونکہ یزرعیل کا دن عظیم ہو گا۔
  • ہوسیع باب 1  
  • ہوسیع باب 2  
  • ہوسیع باب 3  
  • ہوسیع باب 4  
  • ہوسیع باب 5  
  • ہوسیع باب 6  
  • ہوسیع باب 7  
  • ہوسیع باب 8  
  • ہوسیع باب 9  
  • ہوسیع باب 10  
  • ہوسیع باب 11  
  • ہوسیع باب 12  
  • ہوسیع باب 13  
  • ہوسیع باب 14  
×

Alert

×

Urdu Letters Keypad References