انجیل مقدس

خدا کا فضل تحفہ
زبُور 121:1

Notes

No Verse Added

زبُور 121:1

1
زبُور 121میَں اپنی آنکھیں پہاڑ کی طرف اُٹھاؤں گا میری کُمک کہاں سے آئے گی؟
2
میری کُمک خُداوند سے ہے جِس نے آسمان اور زمین کو بنایا ۔
3
وہ تیرے پاؤں کو پھسلنے نہ دیگا۔ تیرا مُحافظ اُنگھنے کانہیں۔
4
دیکھ! اِسرؔائیل کو مُحافظ نہ اُنگھیگا نہ سوئیگا۔
5
خُداوند تیرا مُحافظ ہے خُداوند تیرے دہنے ہاتھ پر تیرا سائبان ہے۔
6
نہ آفتاب دِن کو تجھے ضرر پہنچائیگا نہ ماہتاب رات کو۔
7
خُداوند ہر بلا سے تجھے محفوظ رکھے گا۔ اور تیری جان کو محفوظ رکھیگا۔
8
خُداوند تیری آمدورفت میں اب سے ہمیشہ تک تیری حفاظت کریگا۔
×

Alert

×

urdu Letters Keypad References