صفنیاہ 2 : 1 (URV)
اے بے حیا قوم جمع ہو! جمع ہو !۔
صفنیاہ 2 : 2 (URV)
اس سے پہلے کے تقدیر الہی ظاہر ہو اور وہ دن بُھس کی مانند جاتا رہے اور اور خُداوند کا قہر شدید تم پر نازل ہو اور اُس کے غضب کا دن تم پر آ پُہنچے۔
صفنیاہ 2 : 3 (URV)
اے مُلک کے سب حلیم لوگو جو خُداوند کے احکام پر چلتے ہو اُس کے طالب ہو! راستبازی کو ڈھونڈو۔ فروتنی کی تلاش کرو۔ شاید خُداوند کے غضب کے دن تم کو پناہ ملے۔
صفنیاہ 2 : 4 (URV)
کیونکہ غزہ متروک ہو گا اور اسقلون ویران کیا جائے گا اور اشدود دوپہر کو خارج کر دیا جائے گا اور عقرون کی بیخ کنی کی جائے گی۔
صفنیاہ 2 : 5 (URV)
سُمندر کے رہنے والوں یعنی کر یتیوں کی قوم پر افسوس ! اے کنعان فلتیوں کی سرزمین ! خُداوند کا کلام تیرے خلاف ہے۔ میں تجھے نیست و نابود کروں گایہاں تک کہ کوئی بسنے والا نہ رہے۔
صفنیاہ 2 : 6 (URV)
اور سمندر کے ساحل چراگاہیں ہوں گے جن میں چرواہوں کی جھونپڑیاں اور بھیڑ خانے ہوں گے۔
صفنیاہ 2 : 7 (URV)
اور وہی ساحل یہُوداہ کے گھرانے کے بقیہ کے لے ہوں گئے۔ وہ اُن میں چرایا کریں گے۔ وہ شام کے وقت اسقلون کے مکانوں میں لیٹا کریں گے کیونکہ خُداوند اُن کا خُدا اُن پر پھر نظر کرے گا اور اُن کی اسیری کو موقوف کرے گا۔
صفنیاہ 2 : 8 (URV)
میں نے موآب کی ملامت اور نبی عمون کی لعن طعن سُنی ہے۔ اُنہوں نے میری قوم کو ملامت کی اور اُن کی حدود کو دبالیا ہے۔
صفنیاہ 2 : 9 (URV)
اس لے ربُ الافوج اسرائیل کا خُدا فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قسم ! یقینا موآب سدوم کی مانند ہوگا اور نبی عمون عمورہ کی مانند ۔ وہ پُرخار و نمکزار اور ابدالاآباد برباد رہیں گے۔ میرے لوگوں کا بقیہ اُن کو غارت کرے گا اور میری قوم کے باقی لوگ اُن کے وارث ہوں گئے۔
صفنیاہ 2 : 10 (URV)
یہ سب اُن کے تکبر کے سبب اُن پر آے گا کیونکہ اُنہوں نے ربُ الافواج کے لوگوں کو ملامت کی اور اُن پر زیادتی کی۔
صفنیاہ 2 : 11 (URV)
خُداوند اُن کے لے ہیبت ناک ہوگا اور زمین کے تمام معبُودوں کو لاغر کر دے گا اور بحری مُمالک کے سب باشندے اپنی اپنی جگہ میں اُس کی پرستش کریں گے۔
صفنیاہ 2 : 12 (URV)
اے کُوش کے باشندو! تم بھی میری تلوار سے مارے جاؤگے۔
صفنیاہ 2 : 13 (URV)
اور وہ شمال کی طرف اپنا ہاتھ بڑھائے گا اور اسور کو نیست کرے گا اور نینوہ کو ویران اور بیابان کی مانند خُشک کر دے گا۔
صفنیاہ 2 : 14 (URV)
اور جنگلی جانور اُس میں لیٹیں گے اور ہر قسم کے حیوان حواصل اور خُارپُشت اُس کے ستونوں کے سروں پر مقام کریں گے۔ اُن کی آواز اس کے جھروکوں میں ہو گی۔ اس کی دہلیز میں ویرانی ہو گی کیونکہ دیوار کا کام کُھلا چھوڑا گیا ہے۔
صفنیاہ 2 : 15 (URV)
یہ وہ شادمان شہر ہے جو بے فکر تھا۔ جس نے دل میں کہا میں ہُوں اور میرے سوا کوئی دُوسرا نہیں۔ وہ کیسا ویران ہُوا ! حیوانوں کے بٹیھنے کی جگہ! ہر ایک جو اُدھر سے گُزرئے گا سسُکا رئےگا اور ہاتھ ہلائےگا۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15