رومیوں 6 : 1 (URV)
پَس ہم کیا کہیں؟ کیا گُناہ کرتے رہیں تاکہ فضل زیادہ؟۔
رومیوں 6 : 2 (URV)
ہرگِز نہِیں۔ ہم جو گُناہ کے اِعتبار سے مرگئے کیونکر اُس میں آیندہ کو زِندگی گزُاریں؟۔
رومیوں 6 : 3 (URV)
کیا تُم نہِیں جانتے کہ ہم جِتنوں نے مسِیح یِسُوع میں شامِل ہونے کا بپتِسمہ لِیا تو اُس کی مَوت میں شامِل ہونے کا بپتِسمہ لِیا؟۔
رومیوں 6 : 4 (URV)
پَس مَوت میں شامِل ہونے کے بپتِسمہ کے وسِیلہ سے ہم اُس کے ساتھ دفن ہُوئے تاکہ جِس طرح مسِیح باپ کے جلال کتے وسِیلہ سے مُردوں میں سے جِلایا گیا اُسی طرح ہم بھی نئی زِندگی میں چلیں۔
رومیوں 6 : 5 (URV)
کِیُونکہ جب ہم اُس کی مَوت کی مُشابہُت سے اُس کے ساتھ پیَوستہ ہوگئے تو بیشک اُس کے جِی اُٹھنے کی مُشابہُت سے بھی اُس کے ساتھ پیَوستہ ہوں گے۔
رومیوں 6 : 6 (URV)
چُنانچہ ہم جانتے ہیں کہ ہماری پُرانی اِنسانیِت اُس کے ساتھ اِس لِئے مصلُوب کی گئی کہ گُناہ کا بَدَن بیکار جائے تاکہ ہم آگے کو گُناہ کی غُلامی میں نہ رہیں۔
رومیوں 6 : 7 (URV)
کِیُونکہ جو مُؤا وہ گُناہ سے بری ہؤا۔
رومیوں 6 : 8 (URV)
پَس جب ہم مسِیح کے ساتھ مُوئے تو ہمیں یقِین ہے کہ اُس کے ساتھ جِئیں گے بھی۔
رومیوں 6 : 9 (URV)
کِیُونکہ یہ جانتے ہیں کہ مسِیح جب مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے تو پِھر نہِیں مرنے کا مَوت کا پِھر اُس پر اِختیّار نہِیں ہونے کا۔
رومیوں 6 : 10 (URV)
کِیُونکہ مسِیح جو مُؤا گُناہ کے اِعتبار سے ایک بار مُؤا مگر اَب جو جِیتا ہے تو خُدا کے اِعتبار سے جِیتا ہے۔
رومیوں 6 : 11 (URV)
اِسی طرح تُم بھی اپنے آپ کو گُناہ کے اِعتبار سے مُردہ مگر خُدا کے اِعتبار سے مسِیح یِسُوع میں زِندہ سَمَجھو۔
رومیوں 6 : 12 (URV)
پَس گُناہ تُمہارے فانی بَدَن میں بادشاہی نہ کرے کہ تُم اُس کی خواہِشوں کے تابِع رہو۔
رومیوں 6 : 13 (URV)
اور اپنے اعضا ناراستی کے ہتھیار ہونے کے لِئے گُناہ کے حوالہ نہ کِیا کرو بلکہ اپنے آپ کو مُردوں میں سے زِندہ جان کر خُدا کے حوالہ کرو اور اپنے اعضا راستبازی کے ہتھیار ہونے کے لِئے خُدا کے حوالہ کرو۔
رومیوں 6 : 14 (URV)
اِس لِئے کہ گُناہ کا تُم پر اِختیّار ہوگا کِیُونکہ تُم شَرِیعَت کے ماتحت نہِیں بلکہ فضل کے ماتحت ہو۔
رومیوں 6 : 15 (URV)
پَس کیا ہؤا کیا ہم اِس لِئے گُناہ کریں کہ شَرِیعَت کے ماتحت نہِیں بلکہ فضل کے ماتحت ہیں؟ ہرگِز نہِیں۔
رومیوں 6 : 16 (URV)
کیا تُم نہِیں جانتے کہ جِس کی فرمانبرداری کے لِئے اپنے آپ کو غُلاموں کی طرح حوالہ کر دیتے ہو اُسی کے غُلام ہو جِس کے فرمانبردار ہو خواہ گُناہ کے جِس کا انجام مَوت ہے خواہ فرمانبرداری کے جِس کا انجام راستبازی ہے۔
رومیوں 6 : 17 (URV)
لیکِن خُدا کا شُکر ہے کہ اگرچہ تُم گُناہ کے غُلام تھے تُو بھی دِل سے اُس تعلِیم کے فرمانبردار ہوگئے جِس کے سانچے میں تُم ڈھالے گئے تھے۔
رومیوں 6 : 18 (URV)
اور گُناہ سے آزاد ہوکر راستبازی کے غُلام ہوگئے۔
رومیوں 6 : 19 (URV)
مَیں تُمہاری اِنسانی کمزوری کے سبب سے اِنسانی طَور پر کہتا ہُوں۔ جِس طرح تُم نے اپنے اِعضا بدکاری کرنے کے لِئے ناپاکی اور بدکاری کی غُلامی کے حوالہ کِئے تھے اُسی طرح اَب اپنے اِعضا پاک ہونے کے لِئے راستبازی کی غُلامی کے حوالہ کردو۔
رومیوں 6 : 20 (URV)
کِیُونکہ جب تُم گُناہ کے غُلام تھے تو راستبازی کے اِعتبار سے آزاد تھے۔
رومیوں 6 : 21 (URV)
پَس جِن باتوں سے تُم اَب شرمِندہ ہو اُن سے تُم اُس وقت کیا پھَل پاتے تھے؟ کِیُونکہ اُن کا انجام تو مَوت ہے۔
رومیوں 6 : 22 (URV)
مگر اَب گُناہ سے آزاد اور خُدا کے غُلام ہوکر تُم کو اپنا پھَل مِلا جِس سے پاکیِزگی حاصِل ہوتی ہے اور اِس کا انجام ہمیشہ کی زِندگی ہے۔
رومیوں 6 : 23 (URV)
کِیُونکہ گُناہ کی مزدُوری مَوت ہے مگر خُدا کی بخشِش ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوع میں ہمیشہ کی زِندگی ہے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: