زبُور 97 : 1 (URV)
خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ زمین شادمان ہو۔ بے شُمار جزیرے خُوشی منائیں۔
زبُور 97 : 2 (URV)
بادل اور تاریکی اُسکے اِردگرد ہیں۔صداقت اور عدل اُسکے تخت کی بنیاد ہیں۔
زبُور 97 : 3 (URV)
آگ اُسکے آگے آگے چلتی ہے۔ اور چاروں طرف اُسکے مُخالفوں کو بھسم کر دیتی ہے۔
زبُور 97 : 4 (URV)
اُسکی بجلیوں نے جہان کو روشن کردیا۔ زمین نے دیکھا اور کانپ گئی۔
زبُور 97 : 5 (URV)
خُداوند کے حُضُور پہاڑ موم کی طرح پگھل گئے ۔ یعنی ساری زمین کے خُداوند کے حُضُور۔
زبُور 97 : 6 (URV)
آسمان اُسکی صداقت ظاہر کرتا ہے۔ سب قوموں نے اُسکا جلال دیکھا ہے۔
زبُور 97 : 7 (URV)
کھُدی ہوئی مورتوں کے سب پوجنے والے جو بتوں پر فخر کرتے ہیں شرمندہ ہوں۔ اَے معبودو! سب اُسکو سجدہ کرو۔
زبُور 97 : 8 (URV)
اَے خُداوند! صِیُوؔن نے سُنا اور خُوش ہوئی اور یہؔووُا کی بیٹیاں تیرے احکام سے شادمان ہوئیں۔
زبُور 97 : 9 (URV)
کیونکہ اَے خُداوند! تُو تمام زمین پر بُلندوبالا ہے تُو سب معبوُدوں سے نہایت اعلیٰ ہے۔
زبُور 97 : 10 (URV)
اَے خُداوند سے مُحبت رکھنے والو! بدی سے نفرت کرو وہ اپنے مُقدسوں کی جانوں کو محفوظ رکھتا ہے۔ وہ اُنکو شریروں کے ہاتھ سے چھُڑاتا ہے۔
زبُور 97 : 11 (URV)
صادقوں کے لئے نُور بویا گیا ہے اور راست دِلوں کے لئے خُوشی۔
زبُور 97 : 12 (URV)
اَے صادِقو! خُداوند میں خُوش رہو اور اُسکے پاک نام کا شُکر کرو۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: