زبُور 94 : 1 (URV)
اَے خُداوند! اَے انتقام لینے والے خُداوند! اَے انتقام لینے والے خُدا! جلوہ گر ہو۔
زبُور 94 : 2 (URV)
اَے جہان کا انصاف کرنے والے! اُٹھ۔ مغرورں کو بدلہ دے۔
زبُور 94 : 3 (URV)
اَے خُداوند! شریر کب تک شریر کب تک شادیانہ بجایا کرینگے؟
زبُور 94 : 4 (URV)
وہ بکواس کرتے اور برا بول بولتے ہیں۔ سب بدکردار لافزنی کرتے ہیں۔
زبُور 94 : 5 (URV)
اَے خُداوند! وہ تیرے لوگوں کو پیسے ڈالتے ہیں اور تیری میراث کو دُکھ دیتے ہیں۔
زبُور 94 : 6 (URV)
وہ بیوہ اور پردیسی کو قتل کرتے اور یتیم کو مار دالتے ہیں۔
زبُور 94 : 7 (URV)
اور کہتے ہیں خُداوند نہیں دیکھیگا۔ اور یعقُوب کا خُدا خیال نہیں کرے گا۔
زبُور 94 : 8 (URV)
اَے قوم کے حیوانو! ذرا خیال کرو؟ اَے احمقو ! تمہیں کب عقل آئے گی؟
زبُور 94 : 9 (URV)
جِس نے کان دیا کیا وہ خُود نہیں سُنتا؟ جِس نے آنکھ بنائی کیا وہ دیکھ نہیں سکتا؟
زبُور 94 : 10 (URV)
کیا وہ قوموں کو تنبیہ کرتا ہے۔اور اِنسان کو دانش سِکھاتا ہے سزا نہ دیگا؟
زبُور 94 : 11 (URV)
خُداوند انسان کے خِیالوں کو جانتا ہے کہ وہ باطل ہیں۔
زبُور 94 : 12 (URV)
اَے خُداوند! مُبارِک ہے وہ آدمی جِسے تُو تنبیہ کرتا اور اپنی شریعت کی تعلیم دیتا ہے۔
زبُور 94 : 13 (URV)
تاکہ اُسکو مُصیبت کے دِنوں میں آرام بخشے جب تک شریر کے لئے گڑھا نہ کھودا جائے۔
زبُور 94 : 14 (URV)
کیونکہ خُداوند اپنے لوگون کو ترک نہیں کریگا اور وہ اپنی میراث کو نہیں چھُوڑیگا۔
زبُور 94 : 15 (URV)
کیونکہ عدل صداقت کی طرف رجوع کریگا اور سب راست دِل اُسکی پیَروی کرینگے۔
زبُور 94 : 16 (URV)
شریروں کے مُقابلہ میں کوَن میرے لئے اُٹھیگا؟ بدکرداروں کے خلاف کون میرے لئے کھڑا ہو گا؟
زبُور 94 : 17 (URV)
اگر خُداوند میرا مددگار نہ ہوتا۔ تو میری جان کب کی عالمِ خاموشی میں جابسی ہوتی۔
زبُور 94 : 18 (URV)
جَب میَں نے کہا میرا پاؤں پھِسل چلا تو اَے خُداوند ! تیری شفقت نے مجھے سنبھال لیا۔
زبُور 94 : 19 (URV)
جب میرے دِل میں فِکروں کی کثرت ہوتی ہے تو تیری تسلی میری جان کو شاد کرتی ہے۔
زبُور 94 : 20 (URV)
کیا شرارت کے تخت سے تجھے کچھ واسطہ ہو گا جو قانون کی آڑ میں بدی گھڑتا ہے؟
زبُور 94 : 21 (URV)
وہ صادق کی جان لینے کو اکٹھے ہوتے ہیں اور بے گُناہ پر قتل کا فتویٰ دیتے ہیں۔
زبُور 94 : 22 (URV)
لیکن خُداوند میرا اُونچا بُرج اور میرا خُدا میری پناہ کی چٹان رہا ہے۔
زبُور 94 : 23 (URV)
وہ اُنکی بدکاری اُن ہی پر لائیگا اور اُن کی شرارت میں اُنکو کاٹ ڈالیگا خُداوند ہمارا خُدا اُنکو کاٹ ڈالیگا۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: