زبُور 93 : 1 (URV)
خُداوند سطلنت کرتا ہے۔ وہ شوکت سے مُلبس ہے۔ کُداوند قدرت سے مُلبس ہے۔وہ اُس سے کمر بستہ ہے۔اِسلئے جہان قائم ہے اور اُسے جُنبش نہیں۔
زبُور 93 : 2 (URV)
تیرا تخت قدیم سے قائم ہے۔ تُو ازل سے ہے۔
زبُور 93 : 3 (URV)
سَیلابوں نے شور مچا رکھا ہے۔سَیلاب موجزن ہیں۔
زبُور 93 : 4 (URV)
بھروں کی ااواز سے سُمندر کی زبردست موجوں سے بھی خُداوند بُلند و قادِر ہے۔
زبُور 93 : 5 (URV)
تیری شہادتوں بالکُل سچّی ہیں۔ اَے خُداوند ! ابدُآلاباد کے لئے قُدُوسیِت تیرے گھر کو زیبا ہے۔

1 2 3 4 5

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: