زبُور 86 : 1 (URV)
اَے خُداوند! اپنا کان جھُکا اور مجھے جواب دے۔ کیونکہ میَں مسکین اور محتاج ہُوں۔
زبُور 86 : 2 (URV)
میری جان کی حفاظت کر کیونکہ میَں دءندار ہوں۔ اَے میرے خُدا! اپنے بندہ کو جِسکا توکُل تجھ پر ہے بچا لے۔
زبُور 86 : 3 (URV)
یا رب! مجھ پر رحم کر کیونکہ میَں دن بھر تجھ سے فریاد کرتا ہوُں۔
زبُور 86 : 4 (URV)
یارب! اپنے بندہ کی جان کو شاد کردے۔ کیونکہ میَں اپنی جان تیری طرف اُٹھاتا ہوُں۔
زبُور 86 : 5 (URV)
اِسلئے کہ تُو یارب! نیک اور مُعاف کرنے کو تیار ہے۔ اور اپنے سب دُعا کرنے والوں پر شفقت میں غنی ہے۔
زبُور 86 : 6 (URV)
اَے خُداوند! میری دُعا پر کان لگا۔ اور میری منّت کی آواز پر توّجہ فرما۔
زبُور 86 : 7 (URV)
میَں اپنی مُصیبت کے دِن تجھ سے دُعا کرونگا۔کیونکہ تُو مجھے جواب دے گا۔
زبُور 86 : 8 (URV)
یا رب! معبُودوں میں تجھ سا کوئی نہیں اور تیری صعنتیں بے مثال ہیں۔
زبُور 86 : 9 (URV)
یارب! سب قومین جِنکو تُو نے بنایا آکر تیرے حضُور سجدہ کریں گی۔اور تیرے نام کی تمجید کریں گی۔
زبُور 86 : 10 (URV)
کیونکہ تُو بزرگ ہے اور عجیب و غریب کام کرتا ہے۔ تُو ہی واحد خُدا ہے۔
زبُور 86 : 11 (URV)
اَے خُداوند! مجھکو اپنی راہ کی تعلیم دے۔ میَں تیری راستی میں چلونگا۔ میرے دِل کو یکسُوئی بخش تاکہ تیرے نام کا خُوف مانوں۔
زبُور 86 : 12 (URV)
یارب! میرے خُدا! میں پورے دِل سے تیری تعریف کرونگا۔ میَں ابد تک تیرے نام کی تمجید کروں گا۔
زبُور 86 : 13 (URV)
کیونکہ مجھ پر تیری بڑی شفقت ہے اور تُو نے میری جان کو پاتال کی تہ سے نکالا ہے۔
زبُور 86 : 14 (URV)
اَے خُدا ! مغرور میرے خلاف اُٹھے ہیں اور تُند خُو جماعت میری جان کے پیچھے پڑی ہے اور اُنہوں نے تجھے اپنے سامنے نہیں رکھا۔
زبُور 86 : 15 (URV)
لیکن تُو یارب! رحیم و کریم خُدا ہے۔ قہر کرنے میں دھیما اور شفقت و راستی میں غنی۔
زبُور 86 : 16 (URV)
میری طرف متُوجّہ ہو اور مجھ پر رحم کر ۔ اپنے بندہ کو اپنی قُوت بخش اور اپنی لَونڈی کے بیٹے کو بچا لے ۔
زبُور 86 : 17 (URV)
مجھے بھلائی کا کوئی نشان دکھا۔ تاکہ مجھ سے عداوت رکھنے والے اِسے دیکھکر شرمِندہ ہوں۔ کیونکہ تو نے اَے خُداوند! میری مدد کی اور مجھے تسلی دی ہے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: