زبُور 76 : 1 (URV)
خُدا یُہو داہ میں مشہو ُر ہے ۔ اُسکا نام اِسر ائیل میں بزُرگ ہے ۔
زبُور 76 : 2 (URV)
سالم میں اُسکا خیمہ ۔ اور صِیون اُس کا مسکن ۔
زبُور 76 : 3 (URV)
وہاں اُس نے برِق کمان کو اور ڈھال اور تلوار اور سامان ِ جنگ کو توڑ ڈالا۔
زبُور 76 : 4 (URV)
تُو جلالی ہے اور شِکار کے پہاڑوں سے شاندار ہے۔
زبُور 76 : 5 (URV)
مضبوُط دِل لُٹ گئے۔وہ گہری نیند میں پڑے ہیں۔اور زبردست لوگوں میں سے کسی کا ہاتھ کام نہیں آیا ۔
زبُور 76 : 6 (URV)
اَے یعقُؔوب کے خُدا! تیری جھڑکی سے رتھ گھوڑے دونوں پر موت کی نیند طاری ہے۔
زبُور 76 : 7 (URV)
فقط تجھ سے ڈرنا چاہیئے اور تیرے قہر کے وقت کَون تیرے حضور کھڑا رہ سکتا ہے؟
زبُور 76 : 8 (URV)
تُو نے آسمان پر سے فیصلہ سُنایا۔ زمین ڈر کر چُپ ہو گئی ۔
زبُور 76 : 9 (URV)
جب خُدا عدالت کرنے کو اُٹھا تاکہ زمین کے سب حلیموں کو بچا لے ۔
زبُور 76 : 10 (URV)
بے شک اِنسان کا غضب تیری ستایش کا باعث ہو گا اور تُو غضب کے بقیہّ سے کمر بستہ ہو گا۔
زبُور 76 : 11 (URV)
خُداوند اپنے خُدا کے لئے منّت مانو اور پوری کرو اور سب جو اُس کے گِرد ہیں وہ اُسی کے لئے جِس سے ڈرنا واجب ہے ہدئے لائیں۔
زبُور 76 : 12 (URV)
وہ اُمرا کی روح کو قبض کریگا۔ وہ زمین کے بادشاہوں کے لئے مُہیب ہے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: