زبُور 7 : 1 (URV)
اے خُداوند میرے خُدا! میرا توکل تجھ پر ہے۔ سب پیچھا کرنے والوں سے مجھے بچا اور چھُڑا۔
زبُور 7 : 2 (URV)
ایسا نہ ہو کہ وہ شیرببر کی طرح میری جان کو پھاڑے۔ وہ اُسے ٹکڑے ٹکڑے کردے اور کوئی چھُڑانے والا نہ ہو۔
زبُور 7 : 3 (URV)
اے خُداوند میرے خُدا! اگر مَیں نے نہ کِیا ہو۔ اگر میرے ہاتھوں سے بدی ہوئی ہو۔
زبُور 7 : 4 (URV)
اگر مَیں نے اپنے میل رکھنے والے سے بھلائی کے بدلے بُرائی کی ہو۔ (بلکہ میں نے تو اُسے جو ناحق میرا مُخالف تھا بچایا ہے)
زبُور 7 : 5 (URV)
تو دُشمن میری جان کا پیچھا کرکے اُسے آ پکڑے بلکہ وہ میری زندگی کو پامال کرکے مٹی میں اور میری عزت کو خاک میں مِلادے۔(سِلاہ):
زبُور 7 : 6 (URV)
اے خُداوند! اپنے قہر میں اُٹھ۔ میرےمخالفوں کے غضب کے مقابلہ میں تُو کھڑا ہو جا اور میرے لئے جاگ۔ تُو نے اِنصاف کا حکم تو دیدیا ہے۔
زبُور 7 : 7 (URV)
تیرے چوگرد قوموں کا اجتماع ہو اور تُوا ُنکے اُوپر عالم ِ بالا کو لَوٹ جا۔
زبُور 7 : 8 (URV)
خُداوند قوموں کا اِنصاف کرتا ہے۔ اے خُداوند! اُس صداقت و راستی کے مطابق جو مجھ میں ہے میری عدالت کر۔
زبُور 7 : 9 (URV)
کاش کہ شریروں کی بدی کا خاتمہ ہو جائے پر صادق کو تُو قیام بخش کیونکہ خُدای ِ صادق دِلوں اور گُردوں کو جانچتا ہے۔
زبُور 7 : 10 (URV)
میری سپِر خُدا کے ہاتھ میں ہے جو راست دِلوں کو بچاتا ہے۔
زبُور 7 : 11 (URV)
خُدا صادق مُنصف ہے بلکہ ایسا خُدا جو ہر روز قہر کرتا ہے۔
زبُور 7 : 12 (URV)
اگر آدمی باز نہ آئے تو وہ اپنی تلوار تیز کریگا۔ اُس نے اپنی کمان پر چِلّہ چڑھا کر اُسے تیار کر لِیا ہے۔
زبُور 7 : 13 (URV)
اُس نے اُس کے لئے موت کے ہتھیار بھی تیار کِئے ہیں۔ وہ اپنے تِیروں کی آتشی بناتا ہے۔
زبُور 7 : 14 (URV)
دیکھو اُسے بدی کا دردِ زہ لگا ہے! بلکہ وہ شرارت سے باروار ہوا ور اُس سے جھوٹ پیدا ہوا۔
زبُور 7 : 15 (URV)
اُس نے گڑھا کھود کر اُسے گہرا کِیا اور اُس خندق میں جو اُس نے بنائی تھی خُود گِرا۔
زبُور 7 : 16 (URV)
اُس کی شرارت اُلٹی اُسی کے سر پر آئیگی۔اُس کا ظلم اُسی کی کھوپڑی پر نازل ہوگا۔
زبُور 7 : 17 (URV)
خُداوند کی صداقت کے مطابق میں اُس کا شکرکرونگا اور خُداوند تعالیٰ کے نام کی تعریف گاؤنگا۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: