زبُور 6 : 1 (URV)
اَے خُداوند! تُو مجھے اپنے قہر میں نہ جھڑک اور اپنے غیظ وغضب میں مجھے تنبیہ نہ دے۔
زبُور 6 : 2 (URV)
اَے خُداوند! مجھ پر رحم کر کیونکہ میں پژ مُردہ ہو گیا ہوں۔ اَے خُداوند مجھے شفا دے کیونکہ میری ہڈیوں میں بے قراری ہے۔
زبُور 6 : 3 (URV)
میری جان بھی نہایت بے قرار ہے اور تُواے خُداوند! کب تک؟
زبُور 6 : 4 (URV)
لَوٹ اے خُداوند! میری جان کو چھُڑا۔ اپنی شفقت کی خاطر مجھے بچا لے۔
زبُور 6 : 5 (URV)
کیونکہ موت کے بعد تیری یاد نہیں ہوتی قبر میں کون تیری شکرگذاری کریگا؟
زبُور 6 : 6 (URV)
میں کراہتے کراہتے تھک گیا۔ میں اپنا پلنگ آنسوؤوں سے بھگوتا ہوں۔ ہررات میرا بستر تیرتا ہے۔
زبُور 6 : 7 (URV)
میری آنکھ غم کے مارے بیٹھی جاتی ہے اور میرے سب مخالفوں کے سبب سے دُھندلانے لگی۔
زبُور 6 : 8 (URV)
اے سب بدکردارو! میرے پاس سے دُور ہو کیونکہ خُداوند نے میرے رونے کی آواز سُن لی ہے۔
زبُور 6 : 9 (URV)
خُداوند نے میری مِنت سُن لی۔ خُداوند میری دُعا قبول کریگا۔
زبُور 6 : 10 (URV)
میرے سب دُشمن شرمندہ اور نہایت بے قرار ہونگے ۔ وہ لَوٹ جائینگے۔ وہ وفعتہً شرمندہ ہونگے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: