اَے خُدا اپنے نام کے وسیِلہ سے مجھے بچا اور اپنی قُدرت سے میرا اِنصاف کر
زبُور 54 : 2 (URV)
(2-3) اَے خُدا! میری دُعا سُن لے۔ میرے مُنہ کی باتوں پر کان لگا ۔ کیونکہ بیَگانے میرے خلاف اُٹھے ہیں اور تُند خُو میری جان کےخواہاں ہوئے ہیں۔اُنہوں نے خُدا کو اپنے رُوبرو نہیں رکھا۔
زبُور 54 : 3 (URV)
زبُور 54 : 4 (URV)
دیکھو! خُدا میرا مدد گار ہےخُداوند میری جان کو سنبھالنے والوںمیں ہے۔
زبُور 54 : 5 (URV)
وہ بُرائی کو میرے دُشمنوں ہی پر لُوٹا دیگا۔تُو اپنی سچائی کی ُرو سے اُن کو فنا کر۔
زبُور 54 : 6 (URV)
میَں تیرے حضور رضا کی قُربانی چڑھاؤں گا۔اَے خُداوند! میَں تیرے نام کی شُکرگزاری کرُونگاکیونکہ وہ خُوب ہے۔
زبُور 54 : 7 (URV)
[کیونکہ اُس نے مُجھے سب مُصیبتوں سے چھُڑایا ہےاور میری آنکھ نے میرے دُشمنوں کو دیکھ لِیا ہے۔]