زبُور 41 : 1 (URV)
مُبارک ہے و ہ جو غریب کا خیال رکھتاہے۔خُداوند مُصیبت کے دِن اُسے چھڑائیگا۔
زبُور 41 : 2 (URV)
خُداوند اُسے محفوظ اُور جِیتا رکھیگا اور وہ زمین پر مُبارِک ہو گا۔تُو اُسے اُس کے دُشمنوں کی مرضی پر نہ چھوڑ۔
زبُور 41 : 3 (URV)
خُداوند اُسے بیماری کےبِستر پر سنبھالے گا۔ تُواُسکی بیماری میں اُس کے پورے بِستر کو ٹھیک کرتا ہے۔
زبُور 41 : 4 (URV)
میں نے کہا اَے خُداوند! مُجھ پر رحم کر ۔میری جان کو شِفا دے کیونکہ میں تیرا گنہگار ہوں۔
زبُور 41 : 5 (URV)
میرے دُشمن یہ کہکر میری بُرائی کرتے ہیں۔کہ وہ کب مرَے گا اور اُس کا نام کب مِٹیگا؟
زبُور 41 : 6 (URV)
جب وہ مُجھ سے مِلنے کو آتا ہے تو جُھوٹی باتیں بکتا ہے۔ اُسکا دِل اپنے اندر بدی سمیٹتا ہے۔ وہ باہر جاکر اُسی کا ذِکر کرتا ہے۔
زبُور 41 : 7 (URV)
مُجھ سے عداوت رکھنے والے سب میری غِیبت کرتے ہیں۔ وہ میرے خِلاف میرے نُقصان کے منصوبے باندھتے ہیں۔
زبُور 41 : 8 (URV)
وہ کہتے ہیں اِسے تو بُرا روگ لگ گیا ہے ۔ اَب جو وہ پڑا ہے تو پھراُٹھنے کا نہیں۔
زبُور 41 : 9 (URV)
بلکہ میرے دِلی دُوست نےجِس پر مُجھے بھروسہ تھا اور جو میری روٹی کھاتا تھامُجھ پر لات اُٹھائی ہے۔
زبُور 41 : 10 (URV)
پر تو اَے خُداوند !مُجھ پررحم کر کے مُجھے اُٹھا کھڑا کر تاکہ میں اُن کو بدلہ دوں۔
زبُور 41 : 11 (URV)
اِس سے میں جان گیا کہ تو مُجھ سے خوش ہے۔ کہ میرا دُشمن مُجھ پر فتح نہیں پاتا۔
زبُور 41 : 12 (URV)
مُجھ تو تُو ہی میری راستی میں قیام بخشتا ہے اور مُجھے ہمیشہ اپنے حضور قائم رکھتا ہے۔
زبُور 41 : 13 (URV)
خُدا وند اِسرائیل کا خُدا ازل سے ابد تک مُبارِک ہو! آمین ثُم آمین۔
❮
❯
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13