زبُور 20 : 1 (URV)
مصیبت کے دِن خُداوند تیری سُنے۔ یعقوب کے خُدا کا نام تجھے بلندی پر قا ئم کرم کرے!
زبُور 20 : 2 (URV)
وہ مقدِس سے تیرے لئے کمک بھیجے اور صیُّون سے تجھے تقویت بخشے!
زبُور 20 : 3 (URV)
وہ تیرے سب ہدیوں کو یاد رکھے اور تیرے سوختنی قربانی کو قبول کرے! (سِلاہ)
زبُور 20 : 4 (URV)
وہ تیرے دِل کی آرزُو برلا ئے اور تیری سب مشورت پُوری کرے!
زبُور 20 : 5 (URV)
ہم تیری نجات پر شادیانہ بجا ئینگے اور اپنے خُدا کے نام پر جھنڈے کھڑے کرینگے۔ خُداوند تیری تمام درخواستیں پُوری کرے!
زبُور 20 : 6 (URV)
اب میں جان گیا کہ خُداوند اپنے ممسوح کو بچا لیتا ہے۔ وہ اپنے دہنے ہاتھ کی نجات بخش قوت سے اپنے مُقدس آسمان پر سے اُسے جواب دیگا۔
زبُور 20 : 7 (URV)
کسی کو رتھوں کا اور کسی کو گھوڑوں کا بھروسا ہے پر ہم تو خُداوند اپنے خُدا ہی کا نام لینگے۔
زبُور 20 : 8 (URV)
وہ تو جھکے اور گِر پڑے پر ہم اُٹھے اور سیدھے کھڑے ہیں۔
زبُور 20 : 9 (URV)
اَے خُداوند! بچالے۔ جس دِن ہم پُکاریں تو بادشاہ ہمیں جواب دے۔
❮
❯