زبُور 136 : 1 (URV)
خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 2 (URV)
اِلہٰوں کے خُدا کا شُکر کرو۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 3 (URV)
مالِکوں کے مالِک کا شُکر کرو کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 4 (URV)
اُسکا جو اکیلا بڑے بڑے عجیب کام کرتا ہے۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 5 (URV)
اُسی کا جِس نے دانائی سے آسمان بنایا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 6 (URV)
اُسی کا جِس نے زمین کو پانی پر پھیلایا۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 7 (URV)
اُسی کا جِس نے بڑے بڑے نیّر بنائے کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 8 (URV)
دِن کو حکومت کرنے کے لئے آفتاب کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 9 (URV)
رات کو حکومت کرنے کے لئے مہتاب اور ستارے کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 10 (URV)
اُسی کا ج،س نے مصؔر کے پہلوٹھوں کو مارا۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 11 (URV)
اور اِسرائؔیل کو اُن میں سے نِکال لایا۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 12 (URV)
قوی ہاتھ اور بلند بازو سے کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 13 (URV)
اُسی کا جِس نے بحرِ قُلزؔم کو دو حصّے کر دیا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 14 (URV)
اور اِسرائؔیل کو اُس میں سے پار کیا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 15 (URV)
لیکن فرعؔون اور اُسکے لشکر کو بحرِ قُلزؔم میں ڈالدیا۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 16 (URV)
اُسی کا جو بیابان میں اپنے لوگوں کا راہنما ہُؤا۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 17 (URV)
اُسی کا جِس نے بڑے بڑے بادشاہوں کو مارا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 18 (URV)
اور نامور بادشاہوں کو قتل کیا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 19 (URV)
اموریوں کے بادشاہ سیحؔون کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 20 (URV)
اور بسؔن کے بادشاہ عوؔج کو کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 21 (URV)
اور اُنکی زمین میراث کر دی کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 22 (URV)
یعنی اپنے بندہ اِسرائؔیل کی میراث کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 23 (URV)
جِس نے ہماری پستی میں ہمکو یاد کیا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 24 (URV)
اور ہمارے مخالفوں سے ہمکو چُھڑایا کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 25 (URV)
جو سب بشر کہ روزی دیتا ہے۔ کہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
زبُور 136 : 26 (URV)
آسمان کے خُدا کا شُکر کرو کیونکہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
❮
❯