زبُور 135 : 1 (URV)
خُداوند کی حمد کرو۔ خُداوند کے نام کی حمد کرو۔ اَے خُداوند کے بندو! اُسکی حمد کرو۔
زبُور 135 : 2 (URV)
تُم جو زمین کے گھر میں ہمارے خُداوند کے گھر کی بارگاہوں میں کھڑے رہتے ہو۔
زبُور 135 : 3 (URV)
خُداوند کی حمد کرو کیونکہ خُداوند بھلا ہے اُسکے نام کی مدح سرائی کرو کہ یہ دِل پسند ہے۔
زبُور 135 : 4 (URV)
کیونکہ خُداوند نے یعقُؔوب کو اپنے لئے اور اِسرائؔیل کو اپنی خاص ملکیت کے لئے چُن لیا ہے۔
زبُور 135 : 5 (URV)
اِسلئے کہ میں جانتا ہوں کہ خُداوند بُزرگ ہے۔ اور ہمارا رب سب معبودوں سے بالا تر ہے۔
زبُور 135 : 6 (URV)
آسمان اور زمین میں ۔ سُمندر اور گہراؤ میں خُداوند نے جو کچھ چاہا وُہی کیا۔
زبُور 135 : 7 (URV)
وہ زمین کی انتہا سے بخارات اُٹھاتا ہے۔ وہ بارِش کے لئے بجلیاں بناتا ہے اور اپنے مخزنوں سے اندھی نکالتا ہے۔
زبُور 135 : 8 (URV)
اُسی نے مصر کے پہلوٹھوں کو مارا۔ کیا اِنسان کے کیا حیوان کے ۔
زبُور 135 : 9 (URV)
اَے مصؔر ! اُسی نے تجھ میں فرعؔون اور اُسکے سب خادموں پر نشان اور عجائب ظاہر کئے ۔
زبُور 135 : 10 (URV)
اُس نے بہت سی قوموں کو مارا اور زبردست بادشاہوں کو قتل کیا۔
زبُور 135 : 11 (URV)
اموریوں کے باشاہ سیحؔون کو اور بؔسن کے بادشاہ عوؔج کو اور کنعؔان کی سب مملکتوں کو ۔
زبُور 135 : 12 (URV)
اور اُنکی زمین میراث کر دی۔ یعنی امنی قوم اِسرائؔیل کی میراث ۔
زبُور 135 : 13 (URV)
اَے خُداوند! تیرا نام ابدی ہے اور تیری یادگار اَے خُداوند پُشت در پُشت قائم ہے۔
زبُور 135 : 14 (URV)
کیونکہ خُداوند اپنی قوم کی عدالت کریگا۔ اور اپنے بندوں پر ترس کھائے گا۔
زبُور 135 : 15 (URV)
قوموں کے بت چاندی اور سونا ہیں۔ یعنی آدمی کی دستکاری۔
زبُور 135 : 16 (URV)
(16-17) اُنکے مُنہ ہیں پر وہ بولتے نہیں۔ آنکھیں ہیں پر وہ دیکھتے نہیں۔اُنکے کان ہیں پر وہ سُنتے نہیں۔ اور اُنکے مُنہ میں سانس نہیں ۔
زبُور 135 : 17 (URV)
زبُور 135 : 18 (URV)
اُنکے بنانے والے اُن ہی کی مانند ہو جائینگے۔۔ بلکہ وہ سب جو اُن پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
زبُور 135 : 19 (URV)
اَے اِسرئؔیل کے گھرانے! خُداوند کو مُبارِک کہو۔ اَے ہارؔون کے گھرانے! خُداوند کو مُبارِک کہو۔
زبُور 135 : 20 (URV)
اَے لاوی کے گھرانے! خُداوند کو مُبرِک کہو۔ اَے خُداوند سے ڈرنےوالو! خُداوند کو مُبارِک کہو۔
زبُور 135 : 21 (URV)
صیِوُؔن میں خُداوند مُبارِک ہو۔ وہ یروشلؔیم میں سکونت کرتا ہے۔ خُداوند کی حمد کرو۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21