زبُور 130 : 1 (URV)
اَے خُداوند! میَں نے گہراؤ میں سے تیرے حُضُور فریاد کی ہے۔
زبُور 130 : 2 (URV)
اَے خُداوند میری آواز سُن لے۔ میری التجا کی آواز پر تیرے کان لگے رہیں۔
زبُور 130 : 3 (URV)
اَے خُداوند! اگر تُو بدکاری کو حساب میں لائے تو اَے خُداوند ! کون قائم رہ سکیگا؟
زبُور 130 : 4 (URV)
پر مغفرت تیرے ہاتھ میں ہے۔ تاکہ لوگ تجھ سے ڈریں۔
زبُور 130 : 5 (URV)
میں خُداوند کا انتطار کرتا ہوں۔ میری جان مُنتظر ہے۔ اور مجھے اُسکے کلام پر اعتماد ہے۔
زبُور 130 : 6 (URV)
صُبح کا انتظار کرنے والوں سے زیادہ ۔ ہاں صُبح کا انتظار کرنے والوں سے کہیں زیادہ میری جان خُداوند کی مُنتظر ہے۔
زبُور 130 : 7 (URV)
اَے اِسراؔئیل ! خُداوند پر اعتماد کر کیونکہ خُداوند کے ہاتھ میں شفقت ہے۔ اُسی کے ہاتھ میں فدیہ کی کثرت ہے۔
زبُور 130 : 8 (URV)
اور وہی اِسرائؔیل کا فدیہ دیکر اُسکو ساری بدکاری سے چُھڑائیگا۔

1 2 3 4 5 6 7 8