زبُور 128 : 1 (URV)
مُبارک ہے ہر ایک جو خُداوند سے ڈرتا ہے اور اُسکی راہوں پر چلتا ہے۔
زبُور 128 : 2 (URV)
تُو اپنے ہاتھوں کی کمائی کھائے گا۔ تُو مُبارک اور سعادتمند ہو گا۔
زبُور 128 : 3 (URV)
تیری بیوی تیرے گھر کے اندر میوہ دار تاک کی مانند ہو گی۔ اور تیری اولاد تیرے دستر خوان پر زیتون کے پودوں کی امنند ۔
زبُور 128 : 4 (URV)
دیکھو! اَیسی برکت اُس آدمی کو مِلیگی۔ جو خُداوند سے ڈرتا ہے۔
زبُور 128 : 5 (URV)
خُداوند صیِوُؔن میں سے تجھکو برکت دے اور عُمر بھر یروشؔلیم کی بھلائی دیکھے۔
زبُور 128 : 6 (URV)
بلکہ تُو اپنے بچوں کے بچے دیکھے گا۔ اِسرائؔیل کی سلامتی ہو!

1 2 3 4 5 6

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: