زبُور 125 : 1 (URV)
جو خُداوند پر توکل کرتے ہیں وہ کوہِ صِیؔوُن کی مانند ہیں جو اٹل بلکہ ہمیشہ قائم ہیں۔
زبُور 125 : 2 (URV)
جَیسے یروشؔلیم پہاڑوں سے گھِرا ہے ویسے ہی اب سے ابدتک خُداوند اپنے لوگوں کو گھیرے رہیگا۔
زبُور 125 : 3 (URV)
کیونکہ شرارت کو عصا صادِقوں کی میراث پر قائم نہ ہوگا۔ تاکہ صادق بدکاری کی طرف اپنے ہاتھ نہ بڑھائیں۔
زبُور 125 : 4 (URV)
اَے خُداوند! بھلوں کے ساتھ بھلائی کر۔اور اُن کے ساتھ بھی جو راست دِل ہیں۔
زبُور 125 : 5 (URV)
لیکن جو اپنی ٹیڑھی راہوں کی طرف مُڑتے ہیں اُنکو خُداوند بدکرداروں کے ساتھ نکال لے جائیگا۔ اِسرؔئیل کی سلامتی ہو!

1 2 3 4 5